وہ کبھی اپنے سے جدا نہ کرے

عظیم — جون 14، 2022 1:51 شام

غزل
وہ کبھی اپنے سے جدا نہ کرے
کچھ بھی ہو جائے دل گلہ نہ کرے
پھر سے تاریک راستوں پہ چلوں
ایسا ہرگز مرا خدا نہ کرے
کوئی دن ایسا آج تک نہ گیا
جس میں عاجز کوئی دعا نہ کرے
آدمی کے یہ بس میں ہے تو نہیں
زندگی میں کوئی خطا نہ کرے
وہ ہے جب مہربان سب سے بڑا
صلہ محنت کا کیوں عطا نہ کرے
عشق میں چاہیے یہ عاشق کو
دل کو اپنے کبھی برا نہ کرے
جس کا لگ جائے دل کسی کے ساتھ
کیا کرے پھر وہ شخص کیا نہ کرے
میں ہی وعدوں کا پاس رکھتا نہیں
وہ تو مجھ سے کبھی جفا نہ کرے
جو کوئی ہو غریب مجھ ایسا
اپنی حد سے کبھی بڑھا نہ کرے
میں وہ بیمار ہوں محبت کا
جس کا کوئی کبھی پتا نہ کرے
دل کے ہاتھوں عظیم ہوں مجبور
ورنہ کچھ بھی زباں کہا نہ کرے
*****
نوید احمَد — جون 14، 2022 7:35 شام
جس کا لگ جائے دل کسی کے ساتھ
کیا کرے پھر وہ شخص کیا نہ کرے
میں وہ بیمار ہوں محبت کا
جس کا کوئی کبھی پتا نہ کرے
عمدہ۔ داد قبول کیجیے، سلامت رہیں۔
سیما علی — جون 14، 2022 7:36 شام
میں ہی وعدوں کا پاس رکھتا نہیں
وہ تو مجھ سے کبھی جفا نہ کرے
بہت عمدہ 🌹🌹🌹🌹🌹
سیما علی — جون 14، 2022 7:38 شام
آدمی کے یہ بس میں ہے تو نہیں
زندگی میں کوئی خطا نہ کرے
واہ واہ
ڈھیروں داد و تحسین عظیم میاں
عظیم — جون 15، 2022 6:30 صبح
عمدہ۔ داد قبول کیجیے، سلامت رہیں۔
بہت عمدہ 🌹🌹🌹🌹🌹
واہ واہ
ڈھیروں داد و تحسین عظیم میاں
جزاک اللہ خیر
یاسر شاہ — جون 18، 2022 7:25 صبح

غزل
وہ کبھی اپنے سے جدا نہ کرے
کچھ بھی ہو جائے دل گلہ نہ کرے
پھر سے تاریک راستوں پہ چلوں
ایسا ہرگز مرا خدا نہ کرے
کوئی دن ایسا آج تک نہ گیا
جس میں عاجز کوئی دعا نہ کرے
آدمی کے یہ بس میں ہے تو نہیں
زندگی میں کوئی خطا نہ کرے
وہ ہے جب مہربان سب سے بڑا
صلہ محنت کا کیوں عطا نہ کرے
عشق میں چاہیے یہ عاشق کو
دل کو اپنے کبھی برا نہ کرے
جس کا لگ جائے دل کسی کے ساتھ
کیا کرے پھر وہ شخص کیا نہ کرے
میں ہی وعدوں کا پاس رکھتا نہیں
وہ تو مجھ سے کبھی جفا نہ کرے
جو کوئی ہو غریب مجھ ایسا
اپنی حد سے کبھی بڑھا نہ کرے
میں وہ بیمار ہوں محبت کا
جس کا کوئی کبھی پتا نہ کرے
دل کے ہاتھوں عظیم ہوں مجبور
ورنہ کچھ بھی زباں کہا نہ کرے
*****
واہ عظیم بہت خوب ۔اچھی غزل ہے ما شاءاللہ۔
محمداحمد — جولائی 2، 2022 11:56 صبح
کوئی دن ایسا آج تک نہ گیا
جس میں عاجز کوئی دعا نہ کرے

عشق میں چاہیے یہ عاشق کو
دل کو اپنے کبھی برا نہ کرے

جس کا لگ جائے دل کسی کے ساتھ
کیا کرے پھر وہ شخص کیا نہ کرے

بہت خوب عظیم بھائی!
بہت اچھی غزل ہے
بہت سی داد قبول فرمائیے۔
عظیم — جولائی 3، 2022 7:50 صبح
واہ عظیم بہت خوب ۔اچھی غزل ہے ما شاءاللہ۔
بہت خوب عظیم بھائی!
بہت اچھی غزل ہے
بہت سی داد قبول فرمائیے۔
بہت بہت شکریہ یاسر شاہ بھائی اور محمد احمد بھائی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%DB%81-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D8%AC%D8%AF%D8%A7-%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%B1%DB%92.118556/