ٹوٹ جاؤں گا

قمرآسی — اپریل 5، 2016 7:26 شام
تجھ کو چاہوں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
یہ بتاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
ساز سارے ہی دل شکستہ ہیں
جو بھی گاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
خوف کیسا یہ دل میں بیٹھا ہے
مسکراؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
یار کہتا ہے آزما مجھ کو
آزماؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
یاد تُو ہے سو میں سلامت ہوں
بھول جاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
اسکے جانے سے میں ہوا پتھر
سر ہلاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
ترک رسمِ وفا قمر یوں کی
اور نبھاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
‫#‏محمدقمرشہزادآسی‬
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 6، 2016 4:16 صبح
یاد تُو ہے سو میں سلامت ہوں
بھول جاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں
واہ واہ واہ۔۔۔ بھائی کیا کہنے۔ کیا لفظ چُنےہیں۔
ایک اچھی غزل پر داد حاضر ہے۔
الف عین — اپریل 6، 2016 5:26 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔
قمرآسی — اپریل 6، 2016 5:29 صبح
یاد تُو ہے سو میں سلامت ہوں
بھول جاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں
واہ واہ واہ۔۔۔ بھائی کیا کہنے۔ کیا لفظ چُنےہیں۔
ایک اچھی غزل پر داد حاضر ہے۔
بہت بہت شکریہ فرخ بھائی
قمرآسی — اپریل 6، 2016 5:29 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔
بہت نوازش محترم
نور وجدان — اپریل 6، 2016 5:51 شام
بہت خوب ....
ہادیہ — اپریل 6، 2016 5:58 شام
خوف کیسا یہ دل میں بیٹھا ہے
مسکراؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
یار کہتا ہے آزما مجھ کو
آزماؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
یاد تُو ہے سو میں سلامت ہوں
بھول جاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
لاجواب:)
یوسف سلطان — اپریل 6، 2016 6:01 شام
خوب !
قمرآسی — اپریل 6، 2016 6:04 شام
بہت شکریہ نور
قمرآسی — اپریل 6، 2016 6:05 شام
جزاک اللہ
قمرآسی — اپریل 6، 2016 6:05 شام
نوازش ہادیہ
عندلیب — اپریل 6، 2016 6:43 شام
یاد تُو ہے سو میں سلامت ہوں​
بھول جاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
عمدہ!!​
قمرآسی — اپریل 6، 2016 6:47 شام
یاد تُو ہے سو میں سلامت ہوں
بھول جاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا
عمدہ!!​
شکریہ عندلیب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%B9%D9%88%D9%B9-%D8%AC%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%DA%AF%D8%A7.89115/