پاداش

زھرا علوی — اپریل 8، 2008 8:52 صبح
میں زندگی ڈھونڈتی رہی۔۔۔۔۔۔۔۔
پت جھڑ کی آغوش کے سرد جہنم میں
بکھرتے سوکھتے پتّوں میں
اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری سانسیں میرے سینے میں منجمد ہیں
میں چھاؤں ڈھونڈتی رہی۔۔۔۔
خوابوں کی مٹّھیوں میں مقّید
مبہم محبّتوں کے صحرا میں
اور اب۔۔۔۔۔۔۔
میری آنکھیں جلتی رہتی ہیں
زہرا علوی
ابن سعید — اپریل 8، 2008 9:58 صبح
بہت خوب بیٹا!
ویسے آپ نے اپنی اتنی ساری عمدہ عمدہ تخلیقات چھپا کر رکھی ہیں انہیں کب منظر عام پر لا رہی ہیں؟ :)
زھرا علوی — اپریل 8، 2008 3:03 شام
بھیّا جی جلد لانے کی کوشش کروں گی۔۔۔۔۔
ابن سعید — اپریل 8، 2008 3:05 شام
بہت شکریہ بیٹا :)
زھرا علوی — اپریل 8، 2008 3:10 شام
ویسے بھائ آپ کے خیال میں کون کون سی تخلیقات عمدہ ہیں؟
ابن سعید — اپریل 8، 2008 3:12 شام
ساری :) :)
زھرا علوی — اپریل 8، 2008 3:39 شام
:):):):):):):):):)
الف عین — اپریل 8، 2008 5:21 شام
کچھ مسکھڑے میری طرف سے بھی۔۔۔۔ یہ میرا سمائلیز کا ترجمہ ہے سعود۔۔۔ یہاں محفل میں احباب اکثر پنجابی کا لفظ استعمال کرتے ہیں ’شتونگڑا‘
ابن سعید — اپریل 8، 2008 6:16 شام
"مسکھڑے" بہت عمدہ محترم بلکہ لاجواب! :)
ایک مسکھڑا :) اور

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B4.11556/