پرانا سلسلہ رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

ش زاد — دسمبر 5، 2008 12:20 صبح
پرانا سلسلہ رکھے ہوئے ہیں
فلک سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں
تکے ہے آئینہ دو چند ہو کر
بدن کو آئینہ رکھے ہوئے ہیں
سبھی کچھ چھوڑ کر نکلے ہیں لیکن
پلٹ کا راستہ رکھے ہوئے ہیں
دریچے پر رکھی ہم نے سماعت
دیے میں دیکھنا رکھے ہوئے ہیں
سفر رکھا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھے ہوئے ہیں
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے پوئے ہیں
ش زاد
ابن سعید — دسمبر 5، 2008 4:39 صبح
خوب!
لا جواب تخیل۔ باکمال شاعری۔
محمد وارث — دسمبر 5، 2008 4:47 صبح
واہ واہ، بہت اچھی غزل ہے، سبھی اشعار اچھے ہیں مگر کیا کہنے اس شعر کے
سفر رکھّا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھّے ہوئے ہیں
لا جواب!
مغزل — دسمبر 5، 2008 5:17 صبح
پرانا سلسلہ رکھے ہوئے ہیں
فلک سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں
تکے ہے آئینہ دو چند ہو کر
بدن کو آئینہ رکھے ہوئے ہیں
سبھی کچھ چھوڑ کر نکلے ہیں لیکن
پلٹ کا راستہ رکھے ہوئے ہیں
دریچے پر رکھی ہم نے سماعت
دیے میں دیکھنا رکھے ہوئے ہیں
سفر رکھا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھے ہوئے ہیں
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے پوئے ہیں
ش زاد

واہ واہ سبحان اللہ بہت اعلی کلام ،
اس تواتر سے ایسا لگتا ہے جیسے پٹھان بستیوں پر مہاجروں نے ہلہ بول دیا ہو۔
خیر تفنن برطرف ۔۔ شین زاد بہت اچھی غزل پیش کی بہت بہت مبارک ہو
اب اگر میں فرمائش کروں تو ۔۔ ؟؟
وہ غزلیں بھی پیش کردو جو سٹی کلب میں سنائی تھیں۔
والسلام
عمار ابن ضیا — دسمبر 5، 2008 5:46 صبح
واہ واہ جناب۔۔۔ کمال کی غزل کہی ہے۔
ہماری نیند میں کچھ وقت، دیکھو
تمہارے خواب کا رکھے ہوئے ہیں

بہت خوب
ش زاد — دسمبر 5، 2008 9:17 صبح
خوب!
لا جواب تخیل۔ باکمال شاعری۔
آداب عرض ہے
بہت بہت شکریہ سعود بھائی:)
ش زاد — دسمبر 5، 2008 9:20 صبح
واہ واہ، بہت اچھی غزل ہے، سبھی اشعار اچھے ہیں مگر کیا کہنے اس شعر کے
سفر رکھّا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھّے ہوئے ہیں
لا جواب!
آداب عرض ہے وارث بھائی مقروض کر دیا ہے آپ سب احباب نے
گرو جی — دسمبر 5، 2008 9:24 صبح
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے پوئے ہیں
اعلٰی کلام واہ کیا کہنے ہیں
ش زاد — دسمبر 5، 2008 9:35 صبح
واہ واہ سبحان اللہ بہت اعلی کلام ،
اس تواتر سے ایسا لگتا ہے جیسے پٹھان بستیوں پر مہاجروں نے ہلہ بول دیا ہو۔
خیر تفنن برطرف ۔۔ شین زاد بہت اچھی غزل پیش کی بہت بہت مبارک ہو
اب اگر میں فرمائش کروں تو ۔۔ ؟؟
وہ غزلیں بھی پیش کردو جو سٹی کلب میں سنائی تھیں۔
والسلام
محمود بھائی بہت نوازش
حضور آیک غزل تو اس لنک میں موجود ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=350785#post350785
""اُس سے بھی اپنی دھوپ ہٹائے بنے نہیں""

دوسری جلد پیش کرتا ہوں
بہت شکریہ:hatoff:
فرخ منظور — دسمبر 5، 2008 9:37 صبح
خوبصورت غزل ہے ش زاد صاحب!
ش زاد — دسمبر 5، 2008 9:37 صبح
واہ واہ جناب۔۔۔ کمال کی غزل کہی ہے۔
بہت خوب
عمار بھائی آداب عرض ہے:hatoff:
ش زاد — دسمبر 5، 2008 9:38 صبح
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے ہوئے ہیں
اعلٰی کلام واہ کیا کہنے ہیں
بہت نوازش گرو جی
ش زاد — دسمبر 5، 2008 9:41 صبح
خوبصورت غزل ہے ش زاد صاحب!
فرخ بھائی بہت بہت شکریہ جناب آپ احباب کو کلا م پسند آیا میرا شعر گوئی کا حق ادا ہو گیا
الف عین — دسمبر 5، 2008 2:34 شام
حسبِ معمول اچھی غزل ہے۔ لین جس شعر کو احباب نے کوٹ کیا ہے، وہ میرے اوپر سے گزر گیا ہے۔
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے ہوئے ہیں
(کمپوزنگ کی اصلاح کے بعد)
ش زاد — دسمبر 5، 2008 4:20 شام
حسبِ معمول اچھی غزل ہے۔ لین جس شعر کو احباب نے کوٹ کیا ہے، وہ میرے اوپر سے گزر گیا ہے۔
ہماری نیند میں کُچھ وقت دیکھو
تمھارے خواب کا رکھے ہوئے ہیں
(کمپوزنگ کی اصلاح کے بعد)
بہت بہت نوازش اعجاز صاحب میں تشریح نہیں کروں گا۔۔۔۔ہاں شعر نکال سکتا ہوں کچھ تندیلی بھی کر سکتا ہوں مگر تشریح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ جس شعر کی تشریح شاعر کو خود کرنی پڑے وہ شعر نہیں ہوتا
محمداحمد — دسمبر 19، 2008 6:42 صبح
سفر رکھا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھے ہوئے ہیں

بہت خوب ش زاد صاحب
اچھی غزل ہے، اور درج بالا شعر سب سے عمدہ ہے ۔
خرم شہزاد خرم — دسمبر 19، 2008 8:57 صبح
بہت خوب جناب بہت خوب کیا بات ہے
ش زاد — دسمبر 23، 2008 1:16 شام
سفر رکھا ہے ہم نے دائرے میں
سفر میں دائرہ رکھے ہوئے ہیں

بہت خوب ش زاد صاحب
اچھی غزل ہے، اور درج بالا شعر سب سے عمدہ ہے ۔
آداب عرض ہے احمد بھائی:hatoff::hatoff:
ش زاد — دسمبر 23، 2008 1:17 شام
بہت خوب جناب بہت خوب کیا بات ہے
نوازش خرم بھائی
ش زاد — فروری 9، 2009 5:34 شام
پہلے رہا ہواؤں کی ذد پہ مرا بدن
پھر اس کے بعد آپ ہوا ہو گیا بدن
ش زاد
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%BA%D8%B2%D9%84.17144/