مہدی نقوی حجاز — دسمبر 27، 2013 4:55 شام
ایک پرانی غزل، مقطع آج باندھ کے پیش کر رہا ہوں
اتنا کمبخت تھا، اشعار میں باندھا نہ گیا
میرا غم چشم تصور سے بھی دیکھا نہ گیا
خواہشوں کی مرے تابوت پہ سنگینی دیکھ
اہلِ دنیا سے جنازہ بھی اٹھایا نہ گیا
ق
ایک وہ تھے کہ کبھی مان کے دیتے ہی نہ تھے
اور اک ہم تھے کہ ہم سے کبھی روٹھا نہ گیا
یعنی اس ڈھنگ سے تھے ہم میں مراسم باقی
اور لوگوں سے یہ اک ڈھنگ بھی دیکھا نہ گیا
اس نے دھتکارا کچھ ایسا کہ یقیں جانو حجازؔ
مدتوں کوچۂ جاناں سے میں، آیا نہ گیا
مہدی نقوی حجازؔ
مہدی نقوی حجاز — دسمبر 27، 2013 5:33 شام
قبلہ
قیصرانی صاحب، یہ غزل سنجیدہ تھی!

قیصرانی — دسمبر 27، 2013 5:34 شام
قبلہ
قیصرانی صاحب، یہ غزل سنجیدہ تھی!
معذرت کہ زبردست اور پر مزاح کے بٹن ساتھ ساتھ تھے تو غلطی ہوئی
مہدی نقوی حجاز — دسمبر 27، 2013 5:35 شام
معذرت کہ زبردست اور پر مزاح کے بٹن ساتھ ساتھ تھے تو غلطی ہوئی
معذرت کو رد کیا جاتا ہے کہ رسم نہیں کہ بزرگوں سے وصول کی جائے!

قیصرانی — دسمبر 27، 2013 5:38 شام
معذرت کو رد کیا جاتا ہے کہ رسم نہیں کہ بزرگوں سے وصول کی جائے!
جیتے رہیئے

جیہ — دسمبر 27، 2013 5:41 شام
ہا ہا بزرگ ہونے کی مبارک باد قبول کرین
قیصرانی — دسمبر 27، 2013 5:52 شام
ہا ہا بزرگ ہونے کی مبارک باد قبول کرین
آپ تو مہا بزرگ ہوئیں

جیہ — دسمبر 27، 2013 5:53 شام
بزرگی بہ عقل است بہ عمر نیست
قیصرانی — دسمبر 27، 2013 5:57 شام
بزرگی بہ عقل است بہ عمر نیست
اللہ آپ کا بھلا کرے، یعنی عمر میں آپ اور عقل میں میں بزرگ؟
جیہ — دسمبر 27، 2013 5:58 شام
لاجواب کر دیا
قیصرانی — دسمبر 27، 2013 6:00 شام
معذرت خواہ ہوں

جیہ — دسمبر 27، 2013 6:01 شام
کوئ بات نہین
قیصرانی — دسمبر 27، 2013 6:03 شام
جیہ — دسمبر 27، 2013 6:04 شام
محمد علم اللہ — دسمبر 27، 2013 6:12 شام
یہ ٹیڑھی ہنسی کیوں آپا


جیہ — دسمبر 27، 2013 6:15 شام
بس آگئی ہنسی
قیصرانی — دسمبر 27، 2013 6:15 شام
یہ ٹیڑھی ہنسی کیوں آپا

شاید، میں نے ان کی پوسٹ کے جواب میں جو لکھا تھا، وہ ایڈٹ کر کے سمائیلی لگا دی۔ پیغام تو وہ پڑھ چکی تھیں لیکن اقتباس نہ لے سکیں

محمد علم اللہ — دسمبر 27، 2013 6:32 شام
شاید، میں نے ان کی پوسٹ کے جواب میں جو لکھا تھا، وہ ایڈٹ کر کے سمائیلی لگا دی۔ پیغام تو وہ پڑھ چکی تھیں لیکن اقتباس نہ لے سکیں
اچھی اپو ہے نا اپنی اور آپ پریشان مت کیا کیجئے اپنی اپو کو بتا دے رہا ہوں میں


محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 30، 2013 5:25 شام
بہت خوب مہدی صاحب۔۔۔۔
ابن رضا — دسمبر 30، 2013 5:36 شام
بہت عمدہ مہدی بھائی کیا غزل پیش فرمائی ہے۔ خوش رہیں
مقطع میں اظہار ابھی تشنہ سا محسوس ہوتا ہے، بلخصوص مصرع َِ ثانی ، آپ سے مزید بہتر کی امید ہے۔۔