پرسشِ احوالِ عشق ان سے کرے کون

La Alma — ستمبر 10، 2017 5:01 صبح
پرسشِ احوالِ عشق اُن سے کرے کون
چھیڑ کے ذکرِ جفائے یار مرے کون
آ تو گئے شوقِ آرزو میں خرد تک
توشہء حکمت جنوں کے آگے دھرے کون
'قدر' فقط جنبشِ قلم کی ادا ہے
شوخیِ تقدیر سے الٰہی ڈرے کون
سلسلہ علم الیقین کا کوئی تو ہے
جانئے کیونکر گمان سے ہے پرے کون
خام خیالی ہر اک خیال ہے ٹھہرا
خاکہء فکر و نظر میں رنگ بھرے کون
لفظ، کنایہ، سخن، وہ لطفِ معانی
آج ہوا مجھ سے ہم کلام ارے کون
فرحان محمد خان — ستمبر 11، 2017 11:14 صبح
سلسلہ علم الیقین کا کوئی تو ہے
جانئے کیونکر گمان سے ہے پرے کون
واہ واہ واہ:)
La Alma — ستمبر 11، 2017 5:08 شام
سلسلہ علم الیقین کا کوئی تو ہے
جانئے کیونکر گمان سے ہے پرے کون
واہ واہ واہ:)
تشکر بسیار!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%D8%B1%D8%B3%D8%B4%D9%90-%D8%A7%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%90-%D8%B9%D8%B4%D9%82-%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%DA%A9%D9%88%D9%86.98193/