پھر اسی آنکھ کا نظارا ہے۔۔۔۔ آصف شفیع

آصف شفیع — جنوری 12، 2010 7:12 شام
ایک غزل احباب کی نذر:
پھر اسی آنکھ کا نظارا ہے
جس کا نشہ ابھی اتارا ہے
راز یہ دل پہ آشکارا ہے
تو محبت کا استعارا ہے
اک طرف ہجر کی مسافت ہے
اک طرف درد کا کنارا ہے
کس طرح میں جدا کروں تجھ کو
تو مجھے جان سے بھی پیارا ہے
دلِ بےتاب روٹھ مت جانا
تو مرا آخری سہارا ہے
زندگانی کا پوچھتے ہو کیا
ایک اڑتا ہوا غبارہ ہے
پھر جنوں کی نمود ہے مجھ میں
پھر مجھے دشت نے پکارا ہے
بازئ عشق میں نہیں‌کھلتا
کون جیتا ہے کون ہارا ہے
مجھ کو طوفاں سے کچھ نہیں‌آصف
میرے پیشِ نظر کنارا ہے

(آصف شفیع)
مغزل — جنوری 12، 2010 8:03 شام
آپ کی غزل نظر نواز ہوئی ماشا اللہ ، بہت خوب آصف شفیع صاحب، مالک و مولیٰ سلامت رکھے ، آمین
آصف شفیع — جنوری 13، 2010 3:08 صبح
شکریہ مغل صاحب-------!
محمد وارث — جنوری 13، 2010 6:05 صبح
اچھی غزل ہے آصف صاحب
دلِ بےتاب روٹھ مت جانا
تو مرا آخری سہارا ہے
پھر جنوں کی نمود ہے مجھ میں
پھر مجھے دشت نے پکارا ہے
مجھ کو طوفاں سے کچھ نہیں‌آصف
میرے پیشِ نظر کنارا ہے
واہ واہ، بہت خوب، لاجواب
عمران شناور — جنوری 13، 2010 10:27 صبح
بہت اچھی‌غزل ہے آصف صاحب! بہت خوب
اشتیاق علی — جنوری 13، 2010 10:30 صبح
مجھ کو طوفاں سے کچھ نہیں‌آصف
میرے پیشِ نظر کنارا ہے
واہ بھئی کیا اختتام ہے ۔ شکریہ۔
مغزل — جنوری 13، 2010 10:38 صبح
شکریہ مغل صاحب-------!

بہ سرو چشم حضور ۔ بہ سرو چشم
نوید صادق — جنوری 13، 2010 10:51 صبح
آصف! بہت خوب۔ کافی دنوں بعد آپ کی کوئی غزل دیکھی ہے۔ مزا آ گیا۔
محمداحمد — جنوری 13، 2010 11:08 صبح
پھر اسی آنکھ کا نظارا ہے
جس کا نشہ ابھی اتارا ہے
پھر جنوں کی نمود ہے مجھ میں
پھر مجھے دشت نے پکارا ہے
بازئ عشق میں نہیں‌کھلتا
کون جیتا ہے کون ہارا ہے

سبحان اللہ آصف شفیع صاحب،
بہت اچھی غزل ہے۔ نذرانۂ تحسین پیشِ خدمت ہے۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ (آمین)
آصف شفیع — جنوری 13، 2010 4:49 شام
اچھی غزل ہے آصف صاحب
دلِ بےتاب روٹھ مت جانا
تو مرا آخری سہارا ہے
پھر جنوں کی نمود ہے مجھ میں
پھر مجھے دشت نے پکارا ہے
مجھ کو طوفاں سے کچھ نہیں‌آصف
میرے پیشِ نظر کنارا ہے
واہ واہ، بہت خوب، لاجواب

وارث صاحب! بے حد شکریہ، نوازش۔
آصف شفیع — جنوری 13، 2010 4:54 شام
آصف! بہت خوب۔ کافی دنوں بعد آپ کی کوئی غزل دیکھی ہے۔ مزا آ گیا۔
ارے!! نوید بھائی! آپ!!! آپ کے کمنٹس دیکھ کر خوشی ہوئی۔ شکریہ۔
الف عین — جنوری 13، 2010 5:07 شام
اچھی غزل ہے سہلِ ممتنع میں۔ رواں بحر ہے۔
آصف شفیع — جنوری 13، 2010 5:28 شام
شکریہ اعجاز صاحب! آپ کی صحت کیسی ہے؟ سمت کا تازہ شمارہ کب آن لائن ہوا؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%DB%8C-%D8%A2%D9%86%DA%A9%DA%BE-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B8%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%DB%81%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A2%D8%B5%D9%81-%D8%B4%D9%81%DB%8C%D8%B9.27781/