پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

لئیق احمد — مئی 11، 2017 10:18 شام
اکمل زیدی کے عشق کے نام :D:LOL:
آموں کی خوشبؤوں نے گمراہ کر دیا ہے
پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں
چونسی ہو یا ہو چونسہ،خوشبو تو ایک سی ہے
چونسے کی الفتوں میں مشہور ہوگیا ہوں
بازار میں سنا ہے پھیلی ہیں ان کی باتیں
بس نام سن کے ہی میں مسرور ہوگیا ہوں
انور رٹول بھی ہے چونسہ بھی مل گیا ہے
دونوں ملے خزانے، مغرور ہو گیا ہوں
محمد تابش صدیقی — مئی 12، 2017 6:52 صبح
آموں کا منتظر ہوں، امچور ہو گیا ہوں
فہد اشرف — مئی 12، 2017 7:02 صبح
خوب جناب!
یہ "انور رٹول" کیا ہوتا ہے؟
محمد تابش صدیقی — مئی 12، 2017 7:04 صبح
خوب جناب!
یہ "انور رٹول" کیا ہوتا ہے؟
آم کی ایک قسم ہے۔ چند بہترین قسموں میں سے ایک
فہد اشرف — مئی 12، 2017 7:07 صبح
آم کی ایک قسم ہے۔ چند بہترین قسموں میں سے ایک
ہمارے یہاں شاید نہیں ملتا یا کسی اور نام سے ملتا ہوگا
محمد تابش صدیقی — مئی 12، 2017 7:09 صبح
ہمارے یہاں شاید نہیں ملتا یا کسی اور نام سے ملتا ہوگا
انڈیا میں بھی مشہور ہے ویسے۔ چھوٹے سائز میں ہوتا ہے اور بہت شیریں۔
محمد تابش صدیقی — مئی 12، 2017 7:11 صبح
ہمارے یہاں شاید نہیں ملتا یا کسی اور نام سے ملتا ہوگا
اس حوالے کے مطابق تو بنیادی طور پر انڈیا سے ہی ہے۔ :)
فہد اشرف — مئی 12، 2017 7:22 صبح
اس حوالے کے مطابق تو بنیادی طور پر انڈیا سے ہی ہے۔ :)
تھوڑا تفتیش کرنے پر پتہ چلا ہے کہ انوارالحق صاحب نے تقریباً دو دہائی پہلے اسے تیار کیا تھا، لیکن چونکہ اس کی پیداوار پاکستانی پنجاب میں کثرت سے ہوتی ہے اس لیے اسے پاکستانی ہی سمجھا جاتا ہے۔
اے خان — مئی 12، 2017 7:24 صبح
ہمیں تو ابھی تک آم کی زیارت نصیب نہیں ہوئی
فہد اشرف — مئی 12، 2017 7:26 صبح
[QUOTE="اے خان, post: 1908445, member: 1526]ہمیں تو ابھی تک آم کی زیارت نصیب نہیں ہوئی[/QUOTE]
کھانے کو تو ہمیں بھی نہیں ملا لیکن جوس پی چکا ہوں کئی بار۔
اے خان — مئی 12، 2017 7:28 صبح
[QUOTE="اے خان, post: 1908445, member: 1526]ہمیں تو ابھی تک آم کی زیارت نصیب نہیں ہوئی
کھانے کو تو ہمیں بھی نہیں ملا لیکن جوس پی چکا ہوں کئی بار۔[/QUOTE]
یہاں تو جوس تک نہیں ملتا.
فہد اشرف — مئی 12، 2017 7:29 صبح
جوس تو تقریباً ایک مہینے سے مل رہا ہے
لئیق احمد — مئی 12، 2017 9:29 صبح
خوب جناب!
یہ "انور رٹول" کیا ہوتا ہے؟
بہت شکریہ
اس کے صحیح تلفظ کا علم مجھے ایک بھارتی دوست کے ذریعے ہی ہوا۔
جاسمن — مئی 12، 2017 9:41 صبح
ہاہاہا۔مزے کے اشعار ہیں۔
سید عاطف علی — مئی 12، 2017 2:02 شام
ہم تو یہاں فی الحال یمن کے آم نوش فرما رہے ہیں ۔
پاکستان والی بات تو نہیں البتہ آم کافی اچھے ہیں ۔اور شیک بنایا جائے تو بالکل پتہ نہیں چل رہا۔
سید عمران — مئی 12، 2017 2:32 شام
ہم تو یہاں فی الحال یمن کے آم نوش فرما رہے ہیں ۔
پاکستان والی بات تو نہیں البتہ آم کافی اچھے ہیں ۔اور شیک بنایا جائے تو بالکل پتہ نہیں چل رہا۔
نوش یا تناول؟؟؟
سید عاطف علی — مئی 12، 2017 2:34 شام
دونوں ۔کوئی نوش کوئی تناول ۔
اے خان — مئی 12، 2017 3:05 شام
جب
جوس تو تقریباً ایک مہینے سے مل رہا ہے
جب آم نہیں تو جوس کہاں سے آتا ہے؟
سید عاطف علی — مئی 12، 2017 5:55 شام
جب
جب آم نہیں تو جوس کہاں سے آتا ہے؟
Storage
لئیق احمد — مئی 13، 2017 6:19 صبح
ہاہاہا۔مزے کے اشعار ہیں۔
ذائقہ کیسا تھا ، چونسے جیسا یا انور رٹول جیسا؟
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%A2%D9%BE-%D8%B3%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AC%D8%A8%D9%88%D8%B1-%DB%81%D9%88%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.96390/