پھر ایک غزل. ”نیم بسمل چھوڑ کر جاتے ہو تم افسوس ہے“

مزمل شیخ بسمل — اگست 29، 2012 7:12 شام
آئی جب بلبل چمن پر نغمہ گانے کے لئے
دستِ برگِ گل اٹھے تالی بجانے کے لئے
ابروئے خم دار انکے خوں بہانے کے لئے
اور دزدیدہ نظر ہے دل چرانے کے لئے
آنکھ دی تو دی مجھے آنسو بہانے کے لئے
یا الٰہی دل دیا تو غم اٹھانے کے لئے
اب جمے گا رنگ اب گل پر بہار آجائے گی
آگئی بلبل چمن پر چہچہانے کے لئے
میں سمجھتا ہوں کے یہ بھی اک جفا کرتے ہو تم
غیر سے ملتے ہو میرا دل دکھانے کے لئے
نیم بسمل چھوڑ کر جاتے ہو تم افسوس ہے
سخت جاں کو کم سنی کے دن گنانے کے لئے
ہے پسینہ گل پے اے بلبل تری فریاد سے
کہتے ہیں اہلِ چمن شبنم چھپانے کے لئے
انکے کشتے بن کے بلبل چونچ میں لے لینگے گل
تربتوں پر گل وہ لائیں تو چڑھانے کے لئے
شام ہوتی ہے چلو گھر جاؤ اٹھو رو چکے
قبر پر کیوں آگئے ٹسوے بہانے کے لئے
بار خاموشی کا بسمؔل سے کب اٹھے گا بتوں
ڈھونڈلو مزدور کوئی بوجھ اٹھانے کے لئے
انیس الرحمن — اگست 29، 2012 7:18 شام
میں سمجھتا ہوں کے یہ بھی اک جفا کرتے ہو تم
غیر سے ملتے ہو میرا دل دکھانے کے لئے
بہت خوب مزمل۔ :applause::applause:
مزمل شیخ بسمل — اگست 29، 2012 7:30 شام
شکریہ انیس بھائی۔ :)
محمداحمد — اگست 29، 2012 7:39 شام
بہت ہی خوب غزل ہے یہ آپ کی۔۔۔۔! اور آپ سے براہِ راست سنا جائے تو اس کا مزہ دو بالا ہو جاتا ہے۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 29، 2012 7:49 شام
بہت ہی خوب غزل ہے یہ آپ کی۔۔۔ ۔! اور آپ سے براہِ راست سنا جائے تو اس کا مزہ دو بالا ہو جاتا ہے۔

شکریہ احمد بھائی آپ کی محبت ہے۔ :)
فہیم — اگست 29، 2012 8:05 شام
اگر یہ غزل میں نے باآواز نہ سنی ہوتی تو شاید پڑھنے میں اتنا مزہ نہ آتا۔
لیکن ابھی تو لطف آگیا پڑھنے میں :)
مزمل شیخ بسمل — اگست 29، 2012 8:10 شام
اگر یہ غزل میں نے باآواز نہ سنی ہوتی تو شاید پڑھنے میں اتنا مزہ نہ آتا۔
لیکن ابھی تو لطف آگیا پڑھنے میں :)
شکریہ فہیم بھیا۔ :) آپ نے پڑھ ہی لی بہت اعزاز کی بات ہے میرے لئے۔ :)
فہیم — اگست 29، 2012 8:14 شام
شکریہ فہیم بھیا۔ :) آپ نے پڑھ ہی لی بہت اعزاز کی بات ہے میرے لئے۔ :)
جی، ویسے کہیں تو ریکارڈ بھی کرلیتے:ROFLMAO:
مزمل شیخ بسمل — اگست 29، 2012 8:19 شام
جی، ویسے کہیں تو ریکارڈ بھی کرلیتے:ROFLMAO:
جی ریکارڈ کرکے محمد امین بھائی کو سنادیجئے گا۔ :D
فہیم — اگست 29، 2012 8:20 شام
جی ریکارڈ کرکے محمد امین بھائی کو سنادیجئے گا۔ :D
پھر رات بھر ان کو یہی غزل سنائی دیتی رہی گی :)
مزمل شیخ بسمل — اگست 29، 2012 8:33 شام
پھر رات بھر ان کو یہی غزل سنائی دیتی رہی گی :)

ہاں جی۔ ماشا اللہ آپ گلوکاری بھی تو خوب کرتے ہیں۔ :D
فہیم — اگست 29، 2012 8:35 شام
ہاں جی۔ ماشا اللہ آپ گلوکاری بھی تو خوب کرتے ہیں۔ :D
گلوکاری کہاں
وہ تو کبھی کبھار کے دورے ہوتے ہیں:ROFLMAO:
مزمل شیخ بسمل — اگست 29، 2012 8:38 شام
گلوکاری کہاں
وہ تو کبھی کبھار کے دورے ہوتے ہیں:ROFLMAO:

پھر بھی اچھا کر لیتے ہیں جناب۔ :D
فہیم — اگست 29، 2012 8:39 شام
پھر بھی اچھا کر لیتے ہیں جناب۔ :D
کیا،
ڈرامے بازی :)
مزمل شیخ بسمل — اگست 29، 2012 8:48 شام

نہیں۔ گلوکاری۔
اور ہاں!! شاعری بھی۔ (y)
فہیم — اگست 29، 2012 8:49 شام
نہیں۔ گلوکاری۔
اور ہاں!! شاعری بھی۔ (y)

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا،
شکرن
شکرن
شکرن :)
محمد وارث — اگست 30، 2012 5:16 صبح
اچھی غزل ہے مزمل صاحب، بہت خوب۔
اسد قریشی — اگست 30، 2012 5:20 صبح
بہت ہی خوب غزل ہے یہ آپ کی
ابوشامل — اگست 30، 2012 5:42 صبح
واہ! کیا کہنے، ’بچے ہمارے عہد کے‘۔
یہی وہ غزل ہے جو ہم نے فوڈ سینٹر میں سنی تھی، اب ایک مرتبہ پھر پڑھ کر وہاں کا کھانا بھی یاد آ رہا ہے ;)
مزمل شیخ بسمل — اگست 30، 2012 8:32 صبح
اچھی غزل ہے مزمل صاحب، بہت خوب۔

بہت شکریہ وارث بھائی۔ حسنِ نظر ہے۔ ورنہ میں کہاں اس قابل :)
بہت ہی خوب غزل ہے یہ آپ کی
شکریہ حضور آپ کا احسان یہاں تشریف فرما ہوئے اور ناچیز کی معمولی سی تک بندی کو پڑھا۔ بہت شکریہ۔
واہ! کیا کہنے، ’بچے ہمارے عہد کے‘۔
یہی وہ غزل ہے جو ہم نے فوڈ سینٹر میں سنی تھی، اب ایک مرتبہ پھر پڑھ کر وہاں کا کھانا بھی یاد آ رہا ہے ;)

شکریہ جناب۔ بزرگوں کی رائے پڑھنے کا ایک الگ ہی مزا ہوتا ہے۔ :)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%E2%80%9D%D9%86%DB%8C%D9%85-%D8%A8%D8%B3%D9%85%D9%84-%DA%86%DA%BE%D9%88%DA%91-%DA%A9%D8%B1-%D8%AC%D8%A7%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88-%D8%AA%D9%85-%D8%A7%D9%81%D8%B3%D9%88%D8%B3-%DB%81%DB%92%E2%80%9C.53871/