پھر بھی مسکراتے ہو ؟

کاظمی بابا — ستمبر 16، 2010 6:51 صبح
مسکراتے ہو ؟
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
ایسے کیوں اکڑتے ہو، رعب کیوں جماتے ہو
ہم جو روٹھ جائیں تو، رات بھر مناتے ہو
خوش لباسیاں تیری، خوش خوراکیاں تیری
نیکریں پہنتے ہو، برگریں اڑاتے ہو
ایک ہی دھلائی میں وہ داغ کاٹ دیتے ہیں
تم جو مَلتے رہتے ہو، دیر کیوں لگاتے ہو؟
چائے پینے آئے تھے، ڈنر کر کے ہی اُٹھے
ایسے مہمانوں کو گھر ہی کیوں بلاتے ہو؟
گیس ہے نہ بجلی ہے، بِل مگر نہیں تھمتے
چینی آٹا غائب ہے، سستی روٹی کھاتے ہو؟
ساس نے جو پیٹا تو سسر نے بھی مارا تھا
خوب ٹھونکا سالوں نے، پھر بھی مسکراتے ہو؟
دکاں سجا ئے بیٹھے ہیں، دل بچھائے بیٹھے ہیں
ادھار لے کے جاتے ہو، پھر پلٹ نہ آتے ہو
arifkarim — ستمبر 16، 2010 6:53 صبح
بہت خوب۔ شکریہ۔
محمداحمد — ستمبر 16، 2010 10:21 صبح
پھر بھی مسکراتے ہو۔
واہ صاحب کیا بات ہے!
الف عین — ستمبر 16، 2010 5:21 شام
لیکن یہ پابند بحور تو نہیں ہے، ویسے اچھی ہزل ہے، معمولی اصلاح سے درست ہو سکتی ہے۔
کاظمی بابا — ستمبر 16، 2010 5:30 شام
ہم طفل مکتب ہیں۔
ذرا وضاحت فرما دیجئے کہ پابندِ بحور سے کیا مراد ہے۔
ہو سکے تو ضروری تصحیح بھی فرما دیں۔
نوازش۔
احمد لون — ستمبر 16، 2010 11:47 شام
آاآآآآآآآااااااااااااااااااااااااااااااااا
ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ
تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ
ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز
ڈزن
بہت خوب کاظمی انکل جی
لیں جی میرا ٹریڈ مارک حاضر ہے
gun.gif
الف عین — ستمبر 17، 2010 2:14 صبح
جس فورم میں پوسٹ کی گئی ہے، اس کا نام ہی آپ کی پابند بحور شاعری ہے۔اصلاح سخن کی فورم دوسری ہے اور نثری نظموں کی ایک اور
کاظمی بابا — ستمبر 17، 2010 6:32 صبح
آاآآآآآآآااااااااااااااااااااااااااااااااا
ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ
تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ تڑ
ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز ڈز
ڈزن
بہت خوب کاظمی انکل جی
لیں جی میرا ٹریڈ مارک حاضر ہے
gun.gif

زندہ باد
خوش رہیں۔
اب لگا ناں پتہ کہ کون آیا ہے ۔ ۔ ۔
کاظمی بابا — ستمبر 17، 2010 6:36 صبح
جس فورم میں پوسٹ کی گئی ہے، اس کا نام ہی آپ کی پابند بحور شاعری ہے۔اصلاح سخن کی فورم دوسری ہے اور نثری نظموں کی ایک اور

رہنمائی کا بہت بہت شکریہ۔
جزاک اللہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%85%D8%B3%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88-%D8%9F.31490/