عینی مروت — مارچ 6، 2014 10:36 شام
پھرنیناں کیسے ضبط کریں؟!
جب شام و سحر
احساس کے در پہ
ارمانوں کا خون گرے!۔
جب خواہش کی پہلی کونپل
پہلی مسکان کے کِھلتے ہی
مرجھا جائے جاں ہار چلے
اس عمرِ رواں کا ہر لمحہ
جب ناقدری کی بھینٹ چڑھے
جب دل ہو بہت تنہا تنہا
حالات بھی ہوں برہم برہم
تب تو ہی بتا میرے ہمدم!۔
پھر نیناں کیسے ضبط کریں؟!۔
نور العین عینی
الف عین — مارچ 7، 2014 2:51 صبح
خوب بیٹا، لیکن ’نیناں‘ تو ’آمکھیں‘ کا ہم وزن ہی ہے۔ پھر یہ ’بالی ووڈیت‘ کیوں
جیہ — مارچ 7، 2014 4:13 صبح
واہ عینی واہ
عینی مروت — مارچ 9، 2014 4:14 شام
خوب بیٹا، لیکن ’نیناں‘ تو ’آمکھیں‘ کا ہم وزن ہی ہے۔ پھر یہ ’بالی ووڈیت‘ کیوں
شکریہ استاد محترم ،دراصل یہ میرے پسندیدہ الفاظ میں سے ہے اور عنوان میں بھی بھلا لگا
جبکہ بالی ووڈیت سے تو اپنازیادہ واسطہ نہیں۔

عینی مروت — مارچ 9، 2014 4:15 شام
اعجاز احمدلودھی — مارچ 13، 2014 4:21 صبح
بہت خوب عینی، بہت خوب۔۔
اعجاز احمدلودھی — مارچ 13، 2014 4:24 صبح
خوب بیٹا، لیکن ’نیناں‘ تو ’آمکھیں‘ کا ہم وزن ہی ہے۔ پھر یہ ’بالی ووڈیت‘ کیوں
محترم الف عین، میرے خیال میں نیناں کے لفظ کو اگر شاعرانہ کہا جائے تو کیا خیال ہےاچھا نہ لگے گا۔۔؟
سید شہزاد ناصر — مارچ 13، 2014 5:19 صبح
بہت خوب

اچھی کاوش ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
الف عین — مارچ 14، 2014 3:20 صبح
محترم الف عین، میرے خیال میں نیناں کے لفظ کو اگر شاعرانہ کہا جائے تو کیا خیال ہےاچھا نہ لگے گا۔۔؟
شاعرانہ تو نہیں، فلمی گانا لگتا ہے مجھے تو۔غزل یا نظم کا لفظ نہیں، گیتوں میں چل سکتا ہے۔
ثامر شعور — مارچ 27، 2014 9:40 شام
بہت خوب۔
نیناں پر گفتگو سے ایک واقعہ یاد آگیا ۔ نیا نیا شاعری سیکھنے کا شوق تھا اور ایک دن میں استادمحترم کے پاس اپنی غزل لے کر گیا جس میں ایک ہندی لفظ (شاید آشا) استعمال کیا تھا۔ کہتے ہیں یہ کیوں استعمال کیا ہے ۔ میرا جواب تھاکہ بہت اچھا لگا اس لیے استعما ل کر لیا۔ انہوں نے مجھے ایک قلم اور کاغذ دیا اور کہنے لگے کہ اس پر جتنی مرتبہ چاہو یہ لفظ لکھ کر شوق پورا کر لو مگر غزل میں اچھا نہیں لگتا ۔

قیصرانی — مارچ 27، 2014 9:48 شام
میں دوڑا دوڑا آیا کہ شاید فرزانہ نیناں صاحبہ کا نیا کلام پیش ہوا ہے

عینی مروت — ستمبر 10، 2014 11:50 صبح
بہت شکریہ اعجاز بھائی ۔۔سلامت رہیں
عینی مروت — ستمبر 10، 2014 11:51 صبح
بہت خوب

اچھی کاوش ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
مشکور ہوں جناب کی ،خوش رہیں
عینی مروت — ستمبر 10، 2014 11:55 صبح
شاعرانہ تو نہیں، فلمی گانا لگتا ہے مجھے تو۔غزل یا نظم کا لفظ نہیں، گیتوں میں چل سکتا ہے۔
استادم ،اب فلمی گانوں میں یہ لفظ کثرت سے استعمال ہونے لگا تو اس لفظ کا قصور تو نہیں

عینی مروت — ستمبر 10، 2014 12:01 شام
بہت خوب۔
نیناں پر گفتگو سے ایک واقعہ یاد آگیا ۔ نیا نیا شاعری سیکھنے کا شوق تھا اور ایک دن میں استادمحترم کے پاس اپنی غزل لے کر گیا جس میں ایک ہندی لفظ (شاید آشا) استعمال کیا تھا۔ کہتے ہیں یہ کیوں استعمال کیا ہے ۔ میرا جواب تھاکہ بہت اچھا لگا اس لیے استعما ل کر لیا۔ انہوں نے مجھے ایک قلم اور کاغذ دیا اور کہنے لگے کہ اس پر جتنی مرتبہ چاہو یہ لفظ لکھ کر شوق پورا کر لو مگر غزل میں اچھا نہیں لگتا ۔

شکریہ پسندیدگی کے لیے ، اور آپکے استاد کا دیا ہوا مشورہ اگر میرے حق میں ہوا ،تو تاخیر سے ہے