پھر وقت نہ ہو گا..... (ایک مکالماتی نظم )

یاسر شاہ — مارچ 14، 2021 4:13 صبح
پھر وقت نہ ہو گا.....
(ایک مکالماتی نظم )
روتے ہوئے بچے مجھے اچھے نہیں لگتے
روئیں نہ اگر بچے تو بچے نہیں لگتے
بچے وہی اچھے ہیں جو بیٹھے رہیں چپ چاپ
بچے ہی کہاں رہ گئے پھر وہ تو ہوئے باپ
ہر وقت تو اچھی نہیں لگتی ہے شرارت
بچپن میں یہی آپ بھی تو کرتے تھے حضرت !
ہم تو نہیں کرتے تھے دھما چوکڑی صاحب !
بچپن سے ہی کرتے تھے تو کیا نوکری صاحب !!
ہر طبع پہ گزرے ہے گراں شور شرابا
یہ شور شرابا نہ ہو تو گھر ہے خرابا
اس شور سے رہتا ہے مرے درد سا سر میں
اس درد سری میں ہی تو ہیں رونقیں گھر میں
تم ٹھیک ہی کہتی ہو مگر کیا کیا جائے
بچوں کو ذرا وقت خصوصی دیا جائے
پر وقت بتاؤ تو کہاں سے کوئی لائے
یہ فون گھر آتے ہی پرے رکھ دیا جائے
بچوں سے کرے کیا کوئی بچوں کی سی باتیں
کام آتی ہے بچوں کے ہمیشہ یہی باتیں
اب وقت انھیں دیجیے پھر وقت نہ ہوگا
پاس ان کے ہمارے لیے پھر وقت نہ ہوگا
-----------
------
-​
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 14، 2021 6:41 صبح
پر وقت بتاؤ تو کہاں سے کوئی لائے
یہ فون گھر آتے ہی پرے رکھ دیا جائے
آہ، کیسا بھاری پتھر اٹھانے کو کہہ دیا آپ نے :)
محمد عبدالرؤوف — مارچ 14، 2021 7:25 صبح
آہ، کیسا بھاری پتھر اٹھانے کو کہہ دیا آپ نے :)

یہ عمل میرؔ بھاری پتھر ہے
کب یہ مجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
:)
سید عاطف علی — مارچ 14، 2021 7:28 صبح
یہ عمل میرؔ بھاری پتھر ہے
اچھا ! :LOL:
یعنی آپ فون پر "عشق" فرماتے ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف — مارچ 14، 2021 7:33 صبح
اچھا ! :LOL:
یعنی آپ فون پر "عشق" فرماتے ہیں ۔
دوسرا مصرع آپ کی بات کا جواب دے رہا ہے:)
ناتواں تو عشق کی ایک چوٹ بھی برداشت نہ کر پائے گا
سید عاطف علی — مارچ 14، 2021 7:54 صبح
دوسرا مصرع آپ کی بات کا جواب دے رہا ہے:)
دراصل پہلے مصرع کی مماثلت ہی اتنی شدید ہے کہ دوسرے کی نوبت ہی نہیں آئی ۔ :ROFLMAO:
یاسر شاہ — مارچ 14، 2021 10:15 صبح
آہ، کیسا بھاری پتھر اٹھانے کو کہہ دیا آپ نے :)
ارے یہ بھاری پتھر ہمارا نہیں -ہر دوسرا مصرع تو وہ ڈانٹ ہے جو ہر شریف شوہر کی قسمت میں لکھی ہے -:)
بقول جگر :
کوئی ترچھی نظر سے دیکھ لے یہ کس میں ہمّت ہے
مگر اس جانِ محبوبی کو مستثنیٰ سمجھتے ہیں
امید ہے آپ بھی راحل شریف ہوں گے ،مشرف نہیں ;)
یاسر شاہ — مارچ 14، 2021 10:20 صبح
یہ عمل میرؔ بھاری پتھر ہے
کب یہ مجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
:)
"عمل" عینک کے بغیر "حمل" بھی دکھ سکتا ہے :cool:
محمد عبدالرؤوف — مارچ 14، 2021 10:31 صبح
"عمل" عینک کے بغیر "حمل" بھی دکھ سکتا ہے :cool:
شکر ہے میری نزدیک کی نظر کمزور نہیں ہے :)
عرفان علوی — مارچ 19، 2021 4:44 صبح
پھر وقت نہ ہو گا.....
(ایک مکالماتی نظم )
روتے ہوئے بچے مجھے اچھے نہیں لگتے
روئیں نہ اگر بچے تو بچے نہیں لگتے
بچے وہی اچھے ہیں جو بیٹھے رہیں چپ چاپ
بچے ہی کہاں رہ گئے پھر وہ تو ہوئے باپ
ہر وقت تو اچھی نہیں لگتی ہے شرارت
بچپن میں یہی آپ بھی تو کرتے تھے حضرت !
ہم تو نہیں کرتے تھے دھما چوکڑی صاحب !
بچپن سے ہی کرتے تھے تو کیا نوکری صاحب !!
ہر طبع پہ گزرے ہے گراں شور شرابا
یہ شور شرابا نہ ہو تو گھر ہے خرابا
اس شور سے رہتا ہے مرے درد سا سر میں
اس درد سری میں ہی تو ہیں رونقیں گھر میں
تم ٹھیک ہی کہتی ہو مگر کیا کیا جائے
بچوں کو ذرا وقت خصوصی دیا جائے
پر وقت بتاؤ تو کہاں سے کوئی لائے
یہ فون گھر آتے ہی پرے رکھ دیا جائے
بچوں سے کرے کیا کوئی بچوں کی سی باتیں
کام آتی ہے بچوں کے ہمیشہ یہی باتیں
اب وقت انھیں دیجیے پھر وقت نہ ہوگا
پاس ان کے ہمارے لیے پھر وقت نہ ہوگا
-----------
------
-​
شکر ہے میری نزدیک کی نظر کمزور نہیں ہے :)
یاسر صاحب ، سلام عرض ہے!
بہت عمدہ نظم ہے ، جناب! بچوں کی پرورش میں ان حالات سے ہَم سب دو چار ہوتے ہیں . آپ نے میاں بِیوِی كے مکالمے كے ذریعے نہ صرف ایک عالمگیر مسئلے کو نمایاں کیا ہے، بلکہ اس کا حَل بھی فراہم کیا ہے . میری ناچیز داد اور مبارکباد پیش ہے .
نیازمند،
عرفان عؔابد
یاسر شاہ — مارچ 23، 2021 6:50 صبح
یاسر صاحب ، سلام عرض ہے!
بہت عمدہ نظم ہے ، جناب! بچوں کی پرورش میں ان حالات سے ہَم سب دو چار ہوتے ہیں . آپ نے میاں بِیوِی كے مکالمے كے ذریعے نہ صرف ایک عالمگیر مسئلے کو نمایاں کیا ہے، بلکہ اس کا حَل بھی فراہم کیا ہے . میری ناچیز داد اور مبارکباد پیش ہے .
نیازمند،
عرفان عؔابد

و علیکم السلام
علوی بھائی ! ہم اپنا بچپن اور لڑکپن بھول جاتے ہیں بقول حبیب جالب :
جالب بزرگ کیوں ہیں خفا بات بات پر
کرتا رہا ہے یوں ہی لڑکپن شرارتیں
آپ کا عنایت نامہ میرے لیے حوصلہ افزا ہے -جزاک الله خیر و احسن الجزا :)
میم الف — جون 26، 2021 8:38 صبح
بہت خوب یاسر بھائی
گویا کہ مکالمہ بھی ہے، تنبیہ بھی ہے، خبرداری بھی ہے۔
یہ مصرعے تو خوب عبرت انگیز اور یاد رکھنے کے قابل ہیں۔
روتے ہوئے بچے مجھے اچھے نہیں لگتے
بچے وہی اچھے ہیں جو بیٹھے رہیں چپ چاپ
ہر وقت تو اچھی نہیں لگتی ہے شرارت
ہم تو نہیں کرتے تھے دھما چوکڑی صاحب !
ہر طبع پہ گزرے ہے گراں شور شرابا
اس شور سے رہتا ہے مرے درد سا سر میں
تم ٹھیک ہی کہتی ہو مگر کیا کیا جائے
بچوں کو ذرا وقت خصوصی دیا جائے
پر وقت بتاؤ تو کہاں سے کوئی لائے​
یاسر شاہ — جون 28، 2021 12:51 شام
بہت خوب یاسر بھائی
گویا کہ مکالمہ بھی ہے، تنبیہ بھی ہے، خبرداری بھی ہے۔
یہ مصرعے تو خوب عبرت انگیز اور یاد رکھنے کے قابل ہیں۔
جزاک اللہ خیر منیب بھیا ۔اور مصرع بھی کم سبق آموز نہیں۔
کل میرے چھ ماہ کے بچے نے "نسخہ ہائے وفا" پھاڑ دی اور کچھ صفحے چبا بھی دیے۔اور کیا چاہیے۔:D
میم الف — جون 28، 2021 1:10 شام
جزاک اللہ خیر منیب بھیا ۔اور مصرع بھی کم سبق آموز نہیں۔
کل میرے چھ ماہ کے بچے نے "نسخہ ہائے وفا" پھاڑ دی اور کچھ صفحے چبا بھی دیے۔اور کیا چاہیے۔:D
آہ
وفا پہلے ہی زمانے میں مفقود ہے۔
اب اس کے نسخے بھی نہیں بچ رہے۔
وہ بھی ننھے بچوں کے ہاتھوں جو وفا کا نام بھی نہیں جانتے
زمانہ یہ کیسا قریب آ رہا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D9%88%D9%82%D8%AA-%D9%86%DB%81-%DB%81%D9%88-%DA%AF%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D9%85.115506/