پھول سارے گرا دیئے

نور وجدان — اگست 18، 2018 10:37 صبح
اساتذہ کرام کی اصلاح کے بعد
پھول سارے گرا دیئے، اب ہے
واپسی کا سوال لا یعنی
تیرا احوال ، کیا کہیں بُلبُل
گل کی ہے داستان با معنی
زندگی نے بسر کیا ہے مجھے
اور کتنی کرے گی من مانی
زہر دے کے مجھے نہ مارو تم
تیری باتوں سے جان ہے جانی
زندگی کے سفر میں زندہ ہوں
شام چھائی ہے رات کب آنی؟
ہم ہیں اپنی روایتوں کے اسیر
پیروی ہو جہاں میں! چہ معنی
موت کے بعد زندگی کیا ہے
ہر گھڑی چوٹ اِک نئی کھانی
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 18، 2018 10:39 صبح
ہم ہیں اپنی روایتوں کے اسیر
پیروی ہو جہاں میں! چہ معنی
وہ عمدہ شعر ۔زبردست
بہترین غزل ۔
نور وجدان — اگست 18، 2018 12:54 شام
وہ عمدہ شعر ۔زبردست
بہترین غزل ۔
بہت شکریہ محترم
حاجی حنیف — جنوری 8، 2019 1:52 صبح
کسی کو لائک کرنے کا طریقہ کیا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D9%88%D9%84-%D8%B3%D8%A7%D8%B1%DB%92-%DA%AF%D8%B1%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%A6%DB%92.102870/