ہما حمید ناز — مئی 5، 2015 10:53 شام
پھول چننے کے بعد ایک نظم
یاد کے سبزہ زاروں میں
زرد ہری ڈھلوانوں سے
جھیل کناروں پر پھیلے
صاف کھلے میدانوں سے
رنگ برنگے خود رو پھول
آنکھ سے گرتے جھرنوں کے
شور مچاتے پانی سے
دھو کر اپنے دامن میں
خوشبو بھرکر لائی ہوں
چھوڑ کر اپنی دنیا کو
صرف تمہاری خاطر میں
خواب سے باہر آئی ہوں
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 6، 2015 2:51 صبح
خوبصورت نظم۔ داد قبول فرمائیے
ہما حمید ناز — مئی 6، 2015 3:18 صبح
خوبصورت نظم۔ داد قبول فرمائیے
بہت بہت شکریہ ۔ نوازش خلیل صاحب ! آپ جیسے قلمکار اور صاحبِ ذوق سے داد پانا میرے لئے باعثِ فخر ہے ۔اس حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکر گزار ہوں ۔ یونہی کرم فرمائی اور رہنمائی کرتے رہیئے گا ۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 6، 2015 3:25 صبح
بہت بہت شکریہ ۔ نوازش خلیل صاحب ! آپ جیسے قلمکار اور صاحبِ ذوق سے داد پانا میرے لئے باعثِ فخر ہے ۔اس حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکر گزار ہوں ۔ یونہی کرم فرمائی اور رہنمائی کرتے رہیئے گا ۔
جیتی رہیے ۔ خوش رہیے بٹیا
الف عین — مئی 6، 2015 5:37 صبح
یہ بھی اچھی نظم ہے۔ ’سمت‘ کے لئے لے رہا ہوں۔
عندلیب — مئی 6، 2015 5:45 صبح
پھول چننے کے بعد ایک نظم
یاد کے سبزہ زاروں میں
زرد ہری ڈھلوانوں سے
جھیل کناروں پر پھیلے
صاف کھلے میدانوں سے
رنگ برنگے خود رو پھول
آنکھ سے گرتے جھرنوں کے
شور مچاتے پانی سے
دھو کر اپنے دامن میں
خوشبو بھرکر لائی ہوں
چھوڑ کر اپنی دنیا کو
صرف تمہاری خاطر میں
خواب سے باہر آئی ہوں
عمدہ۔

x boy — مئی 6، 2015 6:55 صبح
بہت خوب نظم کہی ہے
داد قبول کیجئے۔
ہما حمید ناز — مئی 6، 2015 2:33 شام
یہ بھی اچھی نظم ہے۔ ’سمت‘ کے لئے لے رہا ہوں۔
بہت بہت شکریہ استادِ محترم ! آپکی اس حوصلہ افزائی کے لئے بیحد ممنون ہوں ۔ خدا آپ کا سایہ سلامت رکھے !
ہما حمید ناز — مئی 6، 2015 2:36 شام
بہت خوب نظم کہی ہے
داد قبول کیجئے۔
بہت بہت شکریہ ۔ آپکی توجہ کیلئے ممنون ہوں ۔
ہما حمید ناز — مئی 6، 2015 2:39 شام
عمدہ۔
شکریہ عندلیب ۔ آج پہلی دفعہ آپکے بلاگ پر نظر پڑی ۔ بہت اچھا لگ رہا ہے یہ تو۔ انشاء اللہ فرصت سے دیکھوں گی ۔
عندلیب
محمداحمد — مئی 6، 2015 2:42 شام
واہ!
بہت اچھی نظم ہے۔
بہت سی داد قبول کیجے۔

عندلیب — مئی 6، 2015 2:43 شام
شکریہ عندلیب ۔ آج پہلی دفعہ آپکے بلاگ پر نظر پڑی ۔ بہت اچھا لگ رہا ہے یہ تو۔ انشاء اللہ فرصت سے دیکھوں گی ۔
عندلیب
چلیے کسی کی تو نظر پڑی میرے بلاگ پر ۔ضرور منتظرم !!

فاروق احمد بھٹی — مئی 6، 2015 3:02 شام
پیاری ہے نظم بہت ساری داد
جاسمن — مئی 6، 2015 3:40 شام
کتنی پیاری سی، معصوم سی نظم هے!داد...داد.......
ہما حمید ناز — مئی 6، 2015 4:50 شام
واہ!
بہت اچھی نظم ہے۔
بہت سی داد قبول کیجے۔
بہت بہت شکریہ ۔ آپ کی طرف سے یہ الفاظ بہت ہمت افزا ہیں ۔ حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔
پیاری ہے نظم بہت ساری داد
بہت ممنون ہوں فاروق صاحب ۔ نوازش
کتنی پیاری سی، معصوم سی نظم هے!داد...داد.......
بہت خوشی ہوئی آپکا تبصرہ دیکھ کر ۔ اس چھوٹی سی کاوش پر توجہ کیلئے بہت شکریہ ۔

ہما
کاشف اسرار احمد — مئی 17، 2015 5:26 شام
ماشا اللہ ۔۔ خوب نظم ہے۔ واہ
ہما حمید ناز — مئی 20، 2015 5:03 شام
ماشا اللہ ۔۔ خوب نظم ہے۔ واہ
نوازش! بہت ممنون ہوں ۔
نظام الدین — مئی 21، 2015 11:07 صبح
خوبصورت نظم کے لئے ڈھیروں داد و تحسین
ہما حمید ناز — مئی 21، 2015 7:43 شام
خوبصورت نظم کے لئے ڈھیروں داد و تحسین
بہت بہت شکریہ ! مجھے خوشی ہے کہ نظم آپ کو پسند آئی۔