پھِر ہوا ہے درد دامن گیر کُچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

ش زاد — دسمبر 13، 2008 8:18 شام
پھِر ہوا ہے درد دامن گیر کُچھ
اور بچنے کی نہیں تدبیر کُچھ
تنکا تنکا کر دیا پِھر آشیاں
شوق پِھر کرنے لگا تعمیر کُچھ
میں نے جن خوابوں کو جانا آشتی
اُن کی دیکھی اور ہی تعبیر کُچھ
بند آنکھوں کے تصور اور تھے
کُھل گئیں تو اور تھی تصویر کُچھ
راہ میں دیوار بھی تھا اک دیا
پاؤں میں بھی تھی ہوا زنجیر کُچھ
کاٹ کر شب کٹ گئے شہزاد ہم
نیند کُچھ تھی ، خواب کُچھ ، تعبیر کُچھ
ش زاد
الف عین — دسمبر 14، 2008 3:53 شام
واہ۔۔۔ بہت عمدہ غزل ہے۔۔ کوئی اعتراض کا سکوپ نہیں۔
ابن سعید — دسمبر 14، 2008 4:03 شام
بھئی رات آنکھ میں نیند بھری ہوئی تھی جب یہ غزل پوسٹ کی گئی تھی اس لئے سوچا نیند، خواب اور تعبیر دیکھ کر ہی آگے رائے دوں گا اور شکریے کا بٹن دبا کر سو گیا تھا۔
چاچو کی رائے کے بعد کچھ کہنے کو بچتا بھی نہیں ہے پھر بھی دہرا دیتا ہوں۔
لا جواب!
ش زاد — دسمبر 14، 2008 6:29 شام
واہ۔۔۔ بہت عمدہ غزل ہے۔۔ کوئی اعتراض کا سکوپ نہیں۔

اعجاز صاحب بہت بہت نوازش
:hatoff:
ش زاد — دسمبر 14، 2008 6:33 شام
بھئی رات آنکھ میں نیند بھری ہوئی تھی جب یہ غزل پوسٹ کی گئی تھی اس لئے سوچا نیند، خواب اور تعبیر دیکھ کر ہی آگے رائے دوں گا اور شکریے کا بٹن دبا کر سو گیا تھا۔
چاچو کی رائے کے بعد کچھ کہنے کو بچتا بھی نہیں ہے پھر بھی دہرا دیتا ہوں۔
لا جواب!
سعود بھائی بہت بہت نوازش
:):)
ب وقوف — دسمبر 14، 2008 9:43 شام
یار ش زاد مجھے تمہاری شاعری واقعی بہت پسند آ رہی ہے۔ یہ بوڑھا دل پھر سے مچلنے لگا ہے:
پایا ہے شہزاد نے انداز خاص
غالب کچھ، حسرت کچھ، میر کچھ
ش زاد — دسمبر 15، 2008 12:04 شام
یار ش زاد مجھے تمہاری شاعری واقعی بہت پسند آ رہی ہے۔ یہ بوڑھا دل پھر سے مچلنے لگا ہے:
پایا ہے شہزاد نے انداز خاص
غالب کچھ، حسرت کچھ، میر کچھ
حضور بہت بہت نوازش
یہ میرے لیے باعثِ سد افتخار ہے کے میرے اشعار کسی بوڑھے دل کے مچلنے کا سبب ہیں:hatoff::hatoff:
فرخ منظور — دسمبر 15، 2008 1:17 شام
بہت عمدہ غزل ہے شہزاد صاحب - واہ! واہ!
زھرا علوی — دسمبر 15، 2008 1:23 شام
بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔۔۔۔بہت سی داد۔۔۔۔۔:)
ش زاد — دسمبر 15، 2008 7:56 شام
بہت عمدہ غزل ہے شہزاد صاحب - واہ! واہ!
بہت شکریہ فرُخ بھائی:)
ش زاد — دسمبر 15، 2008 7:57 شام
بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔۔۔۔بہت سی داد۔۔۔۔۔:)
آداب عرض ہے
غزل پسند کرنے کا بہت شکریہ
محمد امین — دسمبر 27، 2008 3:28 شام
شہزاد انکل، بہت ہی اعلیٰ پائے کی غزل ہے۔۔۔ خاص کر یہ شعر مجھے بہت زیادہ پسند آیا۔۔:
تنکا تنکا کر دیا پِھر آشیاں
شوق پِھر کرنے لگا تعمیر کُچھ
ش زاد — جنوری 3، 2009 6:00 شام
شہزاد انکل، بہت ہی اعلیٰ پائے کی غزل ہے۔۔۔ خاص کر یہ شعر مجھے بہت زیادہ پسند آیا۔۔:
تنکا تنکا کر دیا پِھر آشیاں
شوق پِھر کرنے لگا تعمیر کُچھ
آداب عرض ہے
بہت بہت نوازش حضور
انکل کہہ کر اُداس کر دیا آپ نے:( ہم تو سمجھتے ہیں جوانی دائمی ہوا کرتی ہےمیاں
فاتح — جنوری 3، 2009 6:43 شام
کاٹ کر شب کٹ گئے شہزاد ہم
زبردست۔۔۔ کمال لکھتے ہیں‌آپ۔ ماشاء اللہ!
ش زاد — جنوری 8، 2009 3:05 شام
کاٹ کر شب کٹ گئے شہزاد ہم
زبردست۔۔۔ کمال لکھتے ہیں‌آپ۔ ماشاء اللہ!
آداب عرض ہے حضور
محمد وارث — جنوری 8، 2009 3:19 شام
پھِر ہوا ہے درد دامن گیر کُچھ
اور بچنے کی نہیں تدبیر کُچھ

تنکا تنکا کر دیا پِھر آشیاں
شوق پِھر کرنے لگا تعمیر کُچھ

میں نے جن خوابوں کو جانا آشتی
اُن کی دیکھی اور ہی تعبیر کُچھ

بند آنکھوں کے تصور اور تھے
کُھل گئیں تو اور تھی تصویر کُچھ

راہ میں دیوار بھی تھا اک دیا
پاؤں میں بھی تھی ہوا زنجیر کُچھ

کاٹ کر شب کٹ گئے شہزاد ہم
نیند کُچھ تھی ، خواب کُچھ ، تعبیر کُچھ

ش زاد

واہ واہ، بہت خوبصورت غزل ہے ش زاد صاحب۔ لا جواب
مغزل — جنوری 9، 2009 8:23 صبح
بہت خوب بھیا ۔۔ اچھی غزل ہے
بقول بابا جانی کے کہ اعتراض کا اسکوپ نہیں۔
سلامت رہو ۔۔ خوش رہو
ش زاد — جنوری 9، 2009 5:39 شام
واہ واہ، بہت خوبصورت غزل ہے ش زاد صاحب۔ لا جواب
وارث بھائی بہت بہت نوازش:battingeyelashes:
ش زاد — جنوری 9، 2009 5:41 شام
بہت خوب بھیا ۔۔ اچھی غزل ہے
بقول بابا جانی کے کہ اعتراض کا اسکوپ نہیں۔
سلامت رہو ۔۔ خوش رہو
محمود بھائی شکریہ
ش زاد — فروری 9، 2009 5:21 شام
روِش گُریز کی بھی اِختیار کیسے ہو؟
مگر اب اور کہو اِنتظار کیسے ہو؟
ش زاد​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D9%90%D8%B1-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D8%AF-%D8%AF%D8%A7%D9%85%D9%86-%DA%AF%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D9%8F%DA%86%DA%BE%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%BA%D8%B2%D9%84.17317/