پیا ملن کی چاہ

یاسر شاہ — اپریل 30، 2021 8:05 شام
پیا ملن کی چاہ
جس نے بنایا پیاروں کو پیارا خود وہ کتنا پیارا ہوگا
ہائے وہ دن بھی کیا دن ہوگا جب اس کا نظّارہ ہوگا
کیا یہی پلکیں وہاں بھی ہوں گی اور اسی ڈھب سے جھپکیں گی ؟
کیا یہی آنکھ وہاں بھی ہوگی ' چھوٹا سا آنکھ کا تارا ہوگا ؟
کیا تب بھی ہم رہ جائیں گے بس یوں ہی شرما شرمی میں ؟
عشق و محبّت کی گرمی میں دید کا یا کچھ یارا ہوگا ؟
آنسو خوشی کے امڈیں گے گر دھندلا ہوگا سارا منظر
پونچھ لیے جو ہم نے پھر بھی دو پل کا تو خسارہ ہوگا
ہائے کیسے لوگ وہ ہوں گے جن کے دمکتے چہرے ہوں گے
آنکھیں بچائی ہوں گی جنھوں نے- نفس کو اپنے مارا ہوگا
آنکھیں اسی کی آنکھیں ہوں گی جلوہ اسی کا جلوہ ہوگا
پیا ملن کی چاہ میں جس نے جان کو اپنی وارا ہوگا​
یاسر شاہ — مئی 1، 2021 7:56 شام
منیب الف
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد عبدالرؤوف
دوستو! کوئی تجزیہ ،کوئی تبصرہ -
محمد احسن سمیع راحلؔ — مئی 1، 2021 9:07 شام
پیا ملن کی چاہ
جس نے بنایا پیاروں کو پیارا خود وہ کتنا پیارا ہوگا
ہائے وہ دن بھی کیا دن ہوگا جب اس کا نظّارہ ہوگا
کیا یہی پلکیں وہاں بھی ہوں گی اور اسی ڈھب سے جھپکیں گی ؟
کیا یہی آنکھ وہاں بھی ہوگی ' چھوٹا سا آنکھ کا تارا ہوگا ؟
کیا تب بھی ہم رہ جائیں گے بس یوں ہی شرما شرمی میں ؟
عشق و محبّت کی گرمی میں دید کا یا کچھ یارا ہوگا ؟
آنسو خوشی کے امڈیں گے گر دھندلا ہوگا سارا منظر
پونچھ لیے جو ہم نے پھر بھی دو پل کا تو خسارہ ہوگا
ہائے کیسے لوگ وہ ہوں گے جن کے دمکتے چہرے ہوں گے
آنکھیں بچائی ہوں گی جنھوں نے- نفس کو اپنے مارا ہوگا
آنکھیں اسی کی آنکھیں ہوں گی جلوہ اسی کا جلوہ ہوگا
پیا ملن کی چاہ میں جس نے جان کو اپنی وارا ہوگا​
مطلع سے ایک پرانی حمد یاد آگئی جو ہمارے بچپن میں این ٹی ایم پر آیا کرتی تھی ...
پیار بھرا ہر ایک اشارہ
پیارا اس کا ہر نظارہ
جس نے زمیں پر پیار اتارا
وہ خود ہوگا کتنا پیارا
پیار کا اس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار ...
:)
محمد عبدالرؤوف — مئی 1، 2021 9:24 شام
اچھی نظم ہے یاسر بھائی لیکن ان اشعار پہ بے اختیار ایک دعا ہونٹوں سے نکلی کہ اے اللہ مجھے بھی ایسے ہی حلقے میں شامل کر دینا
ہائے کیسے لوگ وہ ہوں گے جن کے دمکتے چہرے ہوں گے
آنکھیں بچائی ہوں گی جنھوں نے- نفس کو اپنے مارا ہوگا
آنکھیں اسی کی آنکھیں ہوں گی جلوہ اسی کا جلوہ ہوگا
پیا ملن کی چاہ میں جس نے جان کو اپنی وارا ہوگا
محمد شکیل خورشید — مئی 1، 2021 9:50 شام
بہت ہی خوب پاکیزہ اور نفیس جذبات اور اتنا ہی شستہ اظہار
الف عین — مئی 2، 2021 7:16 صبح
واہ، اچھی غزل ہے ماشاء اللہ، نظم کے عنوان کے بغیر بھی پتہ چل سکتا ہے کہ تصوف کا عنصر غالب ہے
یاسر شاہ — مئی 11، 2021 7:44 شام
مطلع سے ایک پرانی حمد یاد آگئی جو ہمارے بچپن میں این ٹی ایم پر آیا کرتی تھی ...
پیار بھرا ہر ایک اشارہ
پیارا اس کا ہر نظارہ
جس نے زمیں پر پیار اتارا
وہ خود ہوگا کتنا پیارا
پیار کا اس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار ...
:)
یہ حمد خوب ہے۔بیگم بچوں کو لوری یہی سناتی ہے اور سو میں جاتا ہوں ۔جزاک اللہ خیر ۔
یاسر شاہ — مئی 11، 2021 7:50 شام
اچھی نظم ہے یاسر بھائی لیکن ان اشعار پہ بے اختیار ایک دعا ہونٹوں سے نکلی کہ اے اللہ مجھے بھی ایسے ہی حلقے میں شامل کر دینا
اللہ ہم سب کو ان میں شامل کر دے آمین ۔
بھائی آپ تنقید بھی کیا کریں، میں برا نہیں مانوں گا۔جزاک اللہ خیر
گُلِ یاسمیں — مئی 11، 2021 7:54 شام
ہائے کیسے لوگ وہ ہوں گے جن کے دمکتے چہرے ہوں گے
آنکھیں بچائی ہوں گی جنھوں نے- نفس کو اپنے مارا ہوگا

بہت خوبصورت۔
محمد عبدالرؤوف — مئی 11، 2021 7:58 شام
اللہ ہم سب کو ان میں شامل کر دے آمین ۔
بھائی آپ تنقید بھی کیا کریں، میں برا نہیں مانوں گا۔جزاک اللہ خیر
پہلے کسی قابل تو ہو جاؤں بھائی :)
یاسر شاہ — مئی 11، 2021 7:58 شام
بہت ہی خوب پاکیزہ اور نفیس جذبات اور اتنا ہی شستہ اظہار
آپ کی محبت اور شفقت کا مقروض ہوں۔جزاک اللہ خیر۔
یاسر شاہ — مئی 11، 2021 8:06 شام
واہ، اچھی غزل ہے ماشاء اللہ، نظم کے عنوان کے بغیر بھی پتہ چل سکتا ہے کہ تصوف کا عنصر غالب ہے
جزاک اللہ خیر محترمی مگر یہ غزل نہیں۔غزل تو ایسی لکھتا ہوں :
کچھ تو غفلت کا ازالہ کیجے
اک غزل نذر_ غزالہ کیجے
یاسر شاہ — مئی 11، 2021 8:10 شام
جزاک اللہ خیر۔مگر یہ تو ادلے کا بدلہ نہیں:cool:
یاسر شاہ — مئی 11، 2021 8:17 شام
پہلے کسی قابل تو ہو جاؤں بھائی :)
آپ نے لگتا ہے تبلیغ میں وقت نہیں لگایا۔کام تو کرتے کرتے سیکھناہے۔ورنہ قابلیت کا سفر تو نہ ختم ہونے والا سفر ہے۔:)
گُلِ یاسمیں — مئی 11، 2021 8:17 شام
جزاک اللہ خیر۔مگر یہ تو ادلے کا بدلہ نہیں:cool:
نہیں ہر گز نہیں۔
دل سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو انھی دمکتے چہرے والے لوگوں میں شامل کریں۔
ادلے کا بدلہ تو اسی لڑی میں لیں گے ورنہ اس لڑی کا حشر نشر ہو جانا۔۔ اور ایسا ہم نہیں چاہتے۔
یاسر شاہ — مئی 11، 2021 8:25 شام
نہیں ہر گز نہیں۔
دل سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو انھی دمکتے چہرے والے لوگوں میں شامل کریں۔
ادلے کا بدلہ تو اسی لڑی میں لیں گے ورنہ اس لڑی کا حشر نشر ہو جانا۔۔ اور ایسا ہم نہیں چاہتے۔
آمین۔اللہ آپ کو مکمل صحت یاب کرے۔آمین
ام عبدالوھاب — مئی 12، 2021 6:40 صبح
بہت خوب،صوفیانہ کلام۔ کاش کہ ہمارے دل اور چہرے عشق الٰہی سے روشن ہو جائیں۔
یاسر شاہ — مئی 12، 2021 10:55 صبح
بہت خوب،صوفیانہ کلام۔ کاش کہ ہمارے دل اور چہرے عشق الٰہی سے روشن ہو جائیں۔
آمین ۔جزاک اللہ خیر حوصلہ بڑھانے پر۔
میم الف — جون 23، 2021 7:53 شام
ماشا٫اللہ یاسر صاحب
کافی عرصے کے بعد آپ کی کوئی تحریر دیکھنے کو ملی۔
آپ نے ٹیگ بھی کیا ہے لیکن چونکہ وہ پرانی آئی ڈی ہے، اس لیے معذرت چاہتے ہیں، پتہ نہیں چلا۔
بہت خوبصورت اشعار اور احساسات ہیں۔
جس نے بنایا پیاروں کو پیارا خود وہ کتنا پیارا ہوگا
ہائے وہ دن بھی کیا دن ہوگا جب اس کا نظّارہ ہوگا​
بے شک!
کیا یہی پلکیں وہاں بھی ہوں گی اور اسی ڈھب سے جھپکیں گی؟
کیا یہی آنکھ وہاں بھی ہوگی ' چھوٹا سا آنکھ کا تارا ہوگا ؟​
آنکھ کے چھوٹے سے تارے سے ہم سمجھ نہیں سکے آپ کی کیا مراد ہے۔ اگر کچھ وضاحت فرمائیں تو عنایت ہے۔
کیا تب بھی ہم رہ جائیں گے بس یوں ہی شرما شرمی میں ؟
عشق و محبّت کی گرمی میں دید کا یا کچھ یارا ہوگا ؟​
آہ - یاسر صاحب اور ان کی شرما شرمی
آنسو خوشی کے امڈیں گے گر دھندلا ہوگا سارا منظر
پونچھ لیے جو ہم نے پھر بھی دو پل کا تو خسارہ ہوگا​
اللہ اکبر۔ دو پل کا خسارہ بھی گوارا نہیں۔ یہ شوق دید تو کوئی دیکھے!
ہائے کیسے لوگ وہ ہوں گے جن کے دمکتے چہرے ہوں گے
آنکھیں بچائی ہوں گی جنھوں نے- نفس کو اپنے مارا ہوگا​
ہائے واقعی وہ بھی کیا لوگ ہوں گے - اللہ ان کا قرب عطا فرمائے
آنکھیں اسی کی آنکھیں ہوں گی جلوہ اسی کا جلوہ ہوگا
پیا ملن کی چاہ میں جس نے جان کو اپنی وارا ہوگا​
آنکھیں - دید - نظارہ - جلوہ
ایسے الفاظ بکثرت استعمال کیے ہیں آپ نے
محسوس و معلوم ہوتا ہے لکھتے وقت مشاہدہ حق کی خواہش غالب ہے
اللہ مراد پوری کرے، آمین
-
بہت خوب صورت احساسات اور ان کی ویسی ہی خوب صورت ترجمانی فرمائی ہے یاسر صاحب
ہماری طرف سے داد و تحسین
ظہیراحمدظہیر — جون 24، 2021 3:59 صبح
واہ! بہت خوب یاسر بھائی !
اچھے اشعار ہیں ، ماشاء اللہ!
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D9%84%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DA%86%D8%A7%DB%81.116063/