پیسا اچھا لگتا ہے - منیبؔ احمد

منیب الف — نومبر 25، 2018 4:28 صبح
میں تو کروں گا ویسا ہی
جیسا اچھا لگتا ہے
رہنے دو کمرہ خالی
ایسا اچھا لگتا ہے
بیتا وقت برا بھی ہو
کیسا اچھا لگتا ہے
اب تو فقیروں کو صاحب!
پیسا اچھا لگتا ہے
مے کش کو انگور بھی کچھ
مے سا اچھا لگتا ہے
جیسا بھی ہو حال منیبؔ
ویسا اچھا لگتا ہے
یاسر شاہ — نومبر 25، 2018 5:07 شام
واہ صاحب مختصر بحر میں کیا خوب مضامین نکالے ہیں -
رہنے دو کمرہ خالی
ایسا اچھا لگتا ہے
بیتا وقت برا بھی ہو
کیسا اچھا لگتا ہے
اب تو فقیروں کو صاحب!
پیسا اچھا لگتا ہے
مے کش کو انگور بھی کچھ
مے سا اچھا لگتا ہے
جیسا بھی ہو حال منیبؔ
ویسا اچھا لگتا ہے
منیب الف — نومبر 25، 2018 5:51 شام
واہ صاحب مختصر بحر میں کیا خوب مضامین نکالے ہیں -
بہت شکریہ یاسر بھائی :rose:
آپ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی میرے لیے نہایت خوش کن ہے۔
یاسر شاہ — نومبر 25، 2018 6:00 شام
بھائی اتنا تکلف نہ کیا کریں -مجھے ہنسی آتی ہے 'یوں لگتا ہے کوئی گدگدا رہا ہے -:LOL:
منیب الف — نومبر 25، 2018 6:03 شام
بھائی اتنا تکلف نہ کیا کریں -مجھے ہنسی آتی ہے 'یوں لگتا ہے کوئی گدگدا رہا ہے -:LOL:
بےتکلف بھی ہو جائیں گے۔
ابھی آپ کا تعارف پڑھ رہا ہوں،
اور آپ کی پہلی پوسٹ کردہ غزل بھی دیکھی ہے۔
وہیں تبصرہ کرتا ہوں :)
یاسر شاہ — نومبر 25، 2018 6:10 شام
اب گڑھے مردے کیا اکھاڑنے -
فرحان محمد خان — نومبر 26، 2018 11:29 صبح
خوبصورت
اکمل زیدی — نومبر 26، 2018 11:47 صبح
بہت اچھے۔۔۔بشریٰ انصاری کا وہ گانا یاد آگیا۔ ۔ ۔
میں نہاؤں یا نہ نہاؤں۔۔تمھیں اس سے کیا تمھیں اس سے کیا
میں جاؤں یا نہ جاؤں--تمھیں اس سے کیا تمھیں اس سے کیا۔۔۔۔:LOL:
منیب الف — نومبر 26، 2018 2:25 شام
بہت شکریہ فرحان بھائی :)
منیب الف — نومبر 26، 2018 2:25 شام
بہت اچھے۔۔۔بشریٰ انصاری کا وہ گانا یاد آگیا۔ ۔ ۔
میں نہاؤں یا نہ نہاؤں۔۔تمھیں اس سے کیا تمھیں اس سے کیا
میں جاؤں یا نہ جاؤں--تمھیں اس سے کیا تمھیں اس سے کیا۔۔۔۔:LOL:
یہ گانا پہلے شعر کی وجہ سے یاد آیا؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%D8%A7%DA%86%DA%BE%D8%A7-%D9%84%DA%AF%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D9%85%D9%86%DB%8C%D8%A8%D8%94-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.104406/