چارہ گروں کا نسخہ کوئی کارگر تو ہو

La Alma — اکتوبر 20، 2020 3:26 شام
چارہ گروں کا نسخہ کوئی کارگر تو ہو
ہم جی اٹھیں گے پھر سے، دوا کا اثر تو ہو
دل میں ہر آن موجہء آتش ہو موجزن
مطلوب گر گہر نہیں، کوئی شرر تو ہو
ہم بھی فسانہء غمِ ہجراں سنائیں گے
ان کی یہ داستانِ طرب مختصر تو ہو

ہر چند ہم نے خود کو فراموش کر دیا
لیکن کچھ اپنی بے خبری کی خبر تو ہو
کیونکر میں سونپ دوں اسے گنجینہء وفا
پہلے مری نگاہ میں وہ معتبر تو ہو
اتنا تو ہو کہ زیبِ حکایت کے واسطے
چاہے کچھ اور ہو نہ ہو، خونِ جگر تو ہو
المٰیؔ کبھی گزاروں گی کچھ پل میں اپنے ساتھ
مجھ میں جو اک ہجوم ہے وہ منتشر تو ہو
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 20، 2020 3:30 شام

المٰیؔ کبھی گزاروں گی کچھ پل میں اپنے ساتھ
مجھ میں جو اک ہجوم ہے وہ منتشر تو ہو
واہ ،
کیاخوب ارشاد فرمایا۔
بہت خوبصورت اور لاجواب غزل۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 20، 2020 4:03 شام
بہت خوب، ہر شعر لاجواب ہے
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 20، 2020 6:26 شام
واہ، واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں ، لا المیٰ!
کیونکر میں سونپ دوں اسےگنجینۂ وفا
پہلے مری نگاہ میں وہ معتبر تو ہو
بہت خوب ، کیا اچھا کہا ہے ! بہت داد!
سید عاطف علی — اکتوبر 20، 2020 7:02 شام
مجھ میں جو اک ہجوم ہے وہ منتشر تو ہو
واہ بہت خوب کہا ۔ بہت اعلی ۔
احمد محمد — اکتوبر 20، 2020 7:07 شام
واہ۔۔۔ عمدہ تخیل اور شاندار کلام۔۔!
صابرہ امین — اکتوبر 20، 2020 8:50 شام
المٰیؔ کبھی گزاروں گی کچھ پل میں اپنے ساتھ
مجھ میں جو اک ہجوم ہے وہ منتشر تو ہو
بہت خوب ۔ ۔ ڈھیروں داد ۔ ۔ :)
عاطف ملک — اکتوبر 20، 2020 9:56 شام
میں سونپ دوں اسے گنجینہء وفا
پہلے مری نگاہ میں وہ معتبر تو ہو
بہت خوب
La Alma — اکتوبر 21، 2020 6:39 صبح
واہ ،
کیاخوب ارشاد فرمایا۔
بہت خوبصورت اور لاجواب غزل۔
بہت نوازش!
La Alma — اکتوبر 21، 2020 6:39 صبح
بہت خوب، ہر شعر لاجواب ہے
پزیرائی کے لیے ممنون ہوں۔
La Alma — اکتوبر 21، 2020 6:41 صبح
واہ، واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں ، لا المیٰ!
کیونکر میں سونپ دوں اسےگنجینۂ وفا
پہلے مری نگاہ میں وہ معتبر تو ہو
بہت خوب ، کیا اچھا کہا ہے ! بہت داد!
قدر افزائی کا بہت شکریہ۔
La Alma — اکتوبر 21، 2020 6:42 صبح
واہ بہت خوب کہا ۔ بہت اعلی ۔
پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں۔
La Alma — اکتوبر 21، 2020 6:43 صبح
واہ۔۔۔ عمدہ تخیل اور شاندار کلام۔۔!
آپ کا حسن نظر ہے۔ بہت شکریہ۔
La Alma — اکتوبر 21، 2020 6:45 صبح
المٰیؔ کبھی گزاروں گی کچھ پل میں اپنے ساتھ
مجھ میں جو اک ہجوم ہے وہ منتشر تو ہو
بہت خوب ۔ ۔ ڈھیروں داد ۔ ۔ :)
شکریہ ۔ بہت آداب صابرہ صاحبہ :)
La Alma — اکتوبر 21، 2020 6:45 صبح
متشکرم!
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 21، 2020 9:07 صبح
بہت خوب لا المیٰ بہن
امین شارق — اکتوبر 21، 2020 10:02 صبح
بہت خوب
La Alma — اکتوبر 21، 2020 4:46 شام
بہت خوب لا المیٰ بہن
جزاک اللہ!!
La Alma — اکتوبر 21، 2020 4:46 شام
بہت شکریہ
لاريب اخلاص — اکتوبر 22، 2020 2:46 شام
بلاشبہ خوبصورت غزل!
اللہ کرے علم و قلم اور بھی چمکے!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D8%A7%D8%B1%DB%81-%DA%AF%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B3%D8%AE%DB%81-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DA%AF%D8%B1-%D8%AA%D9%88-%DB%81%D9%88.113605/