سید ذیشان — مئی 6، 2014 11:26 صبح
وصل کی رات
دور افق پر کالے بادل دیو سی شکلیں بنا رہے تھے
چاند ہماری دیکھا دیکھی چھپن چھپائی کھیل رہا تھا
اجلے اجلے گال تمہارے شفق رنگ سے دمک رہے تھے
فلک کے رخساروں پہ سورج رنگ یہی بکھرا رہا تھا
بجلی چمکتی تب میں تیرا چپکے سے درشن کرتا تھا
آسماں گویا دید کے تیرے حیلے بہانے ڈھونڈھ رہا تھا
اس پل ایسا یقیں تھا مجھ کو ہم تم ہرگز جدا نہیں ہیں
سارا وجود آواز ملا کر احد کا راگ الاپ رہا تھا
الف عین — مئی 6، 2014 5:28 شام
پوری نظم میں محض ردیف کا اہتمام کیوں؟
سید ذیشان — مئی 7، 2014 6:42 صبح
پوری نظم میں محض ردیف کا اہتمام کیوں؟
کوئی خاص وجہ نہیں ہے اس کی۔

فاتح — مئی 7، 2014 6:45 صبح
پوری نظم میں محض ردیف کا اہتمام کیوں؟
کوئی خاص وجہ نہیں ہے اس کی۔
غزل کے بنیادی لوازمات میں سے ایک اس کا مقفیٰ ہونا بھی ہے۔
غیر مردف غزل تو ہوتی ہے لیکن غیر مقفیٰ نہیں۔ لیکن آزاد نظم کے لیے یہ شرط نہیں
محمداحمد — مئی 7، 2014 6:46 صبح
واہ واہ واہ
بہت ہی خوب نظم ہے۔ زبردست۔

محمداحمد — مئی 7، 2014 6:47 صبح
دوسرے شعر میں شاید ٹائپو ہے اور "دمک" کی جگہ "دمق" لکھا ہوا ہے۔
ابن سعید — مئی 7، 2014 6:49 صبح
سید عاطف علی — مئی 7، 2014 6:53 صبح
رخسار والے مصرع کی نشست کچھ لوز سی لگ رہی ہے ۔ییہاں بکھیرنا کچھ مس فٹ سا لگ رہا ۔شاید ک کو مشدد کرنا پڑرہا ہے ۔(یا صرف مجھے محسوس ہورہاہے۔؟)
اور ہمارے دیکھا دیکھی کی بجائے ہماری دیکھا دیکھی ہو گا ۔دمقنا بھی دمکنا ہو تا ہے۔
البتہ مجموعی ادائیگی کا تاثر مجھے بہت اچھی لگا۔
محمد علم اللہ — مئی 7، 2014 6:59 صبح
اگر میں نے کوئی فلم بنائی تو اس نظم کو اس میں شامل ضرور کروں گا

اب اس سے میری پسندیدگی کا اندازہ لگا لیں آپ بھائی جان ۔۔۔۔۔

سید ذیشان — مئی 7، 2014 7:01 صبح
غزل کے بنیادی لوازمات میں سے ایک اس کا مقفیٰ ہونا بھی ہے۔
غیر مردف غزل تو ہوتی ہے لیکن غیر مقفیٰ نہیں۔ لیکن آزاد نظم کے لیے یہ شرط نہیں
فاتح بھائی یہ نظم ہے اس لئے اس کا عنوان بھی رکھا ہے۔ آپ کی اور استاد محترم کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔
سید ذیشان — مئی 7، 2014 7:03 صبح
واہ واہ واہ
بہت ہی خوب نظم ہے۔ زبردست۔
شکریہ احمد بھائی۔

سید ذیشان — مئی 7، 2014 7:04 صبح
اگر میں نے کوئی فلم بنائی تو اس نظم کو اس میں شامل ضرور کروں گا

اب اس سے میری پسندیدگی کا اندازہ لگا لیں آپ بھائی جان ۔۔۔ ۔۔
شکریہ چھوٹے بھائی آپ کی محبت ہے۔
سید ذیشان — مئی 7، 2014 6:38 شام
دوسرے شعر میں شاید ٹائپو ہے اور "دمک" کی جگہ "دمق" لکھا ہوا ہے۔
ٹائپو بھی درست کر دئیے ہیں

محمد علم اللہ — مئی 7، 2014 7:06 شام
شکریہ چھوٹے بھائی آپ کی محبت ہے۔
لیکن پیسہ فلم ہٹ ہونے کے بعد ہی ملے گا

سید ذیشان — مئی 8، 2014 7:20 صبح
لیکن پیسہ فلم ہٹ ہونے کے بعد ہی ملے گا
خیر ہے آپ پیسے نہ دیں۔ اب بهائیوں سے کیا لین دین۔

محمد علم اللہ — مئی 8، 2014 7:27 صبح
خیر ہے آپ پیسے نہ دیں۔ اب بهائیوں سے کیا لین دین۔
ابھی شادی ہوئی نہیں اور بچے کی ہی سوچ رہے ہم بھی ۔
لیکن بنائیں گے بھائی جان
انشاء اللہ بس ذرا اسپیس ملے پھر دیکھئے گا
کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے ۔
دعا کیجے گا بھائی جان
میری دلی تمنا ہے یہ کہ میں بھی فلمیں بناوں ۔