چاندنی رات میں (ک م یاؔزر)

یازر — فروری 2، 2013 1:55 شام
چاندنی رات میں
وہ جھجکتے رہے چاندنی رات میں​
ہم سلگتے رہے چاندنی رات میں​
رقص میں تھا جہاں اور ہم بھی تجھے​
گنگناتے رہے چاندنی رات میں​
دیکھ کر یہ تیرا مرمریں سا بدن​
ہم بہکتے رہے چاندنی رات میں​
حسن تھا، جام تھا، شب جواں، ہم مگر​
ہچکچاتے رہے چاندنی رات میں​
آخری سانس تھی، روبرو تم میرے​
مسکراتے رہے چاندنی رات میں​
خشک آنکھوں سے اشکِ رواں کی طرح​
خوں بہاتے رہے چاندنی رات میں​
درمیاں رکھ کے میت میری ، جشن سا​
سب مناتے رہے چاندنی رات میں​
کب کیا تو نے یاؔزر سے وعدہ وفا​
راہ تکتے رہے چاندنی رات میں​
ک م یازر
نایاب — فروری 2، 2013 6:12 شام
بہت خوب
یازر — فروری 4، 2013 3:56 صبح
بہت شکریہ جناب ۔۔۔ پسند فرمانے کا۔
آپ اس کا آڈیو ورژن ( سٹل فوٹوز کے ساتھ) میری فیس بک پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ لنک یہاں پوسٹ کر رہا ہوں ۔
http://www.facebook.com/photo.php?v=400765353312743&set=vb.100001378457748&type=3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D8%A7%D9%86%D8%AF%D9%86%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9-%D9%85-%DB%8C%D8%A7%D8%94%D8%B2%D8%B1.59420/