چند تازہ اشعار ...!

حسیب احمد حسیب — جولائی 6، 2017 4:52 شام
دل کا کیا کیجئے دل پریشان ہے
کیا ملاقات کا کوئی امکان ہے​
دوستوں سے مجھے ہے شکایت مگر
دوستی پر ابھی میرا ایمان ہے​
چار دن کی ہے دنیا مگر دیکھئے
اسکے پیچھے زمانہ پریشان ہے​
خاک میں جب ملا دی گئی تھی خودی
پھر جو ظاہر ہوا تھا وہ انسان ہے​
حسیب احمد حسیب​
محمد تابش صدیقی — جولائی 6، 2017 5:03 شام
لاجواب حسیب بھائی۔
محمداحمد — جولائی 7، 2017 6:58 صبح
واہ حسیب بھائی!
بہت خوب اشعار ہیں۔
بہت سی داد!
ظفری — جولائی 7، 2017 7:01 صبح
بہت خوب ۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D9%86%D8%AF-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.97478/