چھوٹی بحر میں چھوٹی سی غزل -از - محمد احمد

محمداحمد — جون 9، 2014 1:09 شام
غزل

یاد آتے رہنا بس
دل دُکھاتے رہنا بس
اور کام کیا تم کو
آزماتے رہنا بس
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
زندگی یہی تو ہے
مسکراتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
سیکھنا ہر اچھی بات
اور سکھاتے رہنا بس
بات بات پر ہنسنا
اور ہنساتے رہنا بس
دل شکستہ کوئی ہو
دل بڑھاتے رہنا بس
دل کے ساز پر اکثر
گیت گاتے رہنا بس

محمد احمدؔ
محمد خلیل الرحمٰن — جون 10، 2014 6:07 صبح
چھوٹی بحر میں ایک خوبصورت غزل۔ بہت بہت داد قبول فرمائیے جناب
نیرنگ خیال — جون 10، 2014 6:19 صبح
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
لاجواب۔۔۔ بہترین۔۔۔ داد حاضر ہے سر جی۔۔۔ :)
الشفاء — جون 10، 2014 6:41 صبح
بہت عمدہ احمد بھائی۔۔۔ اور
بحر کا مسئلہ نہیں
غزل کہتے رہنا بس:)
محمداحمد — جون 10، 2014 7:05 صبح
چھوٹی بحر میں ایک خوبصورت غزل۔ بہت بہت داد قبول فرمائیے جناب

بہت شکریہ محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب ۔۔۔! :)
محمداحمد — جون 10، 2014 9:13 صبح
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
لاجواب۔۔۔ بہترین۔۔۔ داد حاضر ہے سر جی۔۔۔ :)

شکریہ ذوالقرنین بھائی ۔۔۔۔!
خوش رہیے۔ :)
محمداحمد — جون 10، 2014 10:21 صبح
بہت عمدہ احمد بھائی۔۔۔

شکریہ !
بحر کا مسئلہ نہیں
غزل کہتے رہنا بس:)

:) :) :)
ابن رضا — جون 10، 2014 10:35 صبح
عمده است
آصف شفیع — جون 10، 2014 10:35 صبح
Umda
عبد الرحمن — جون 10، 2014 10:38 صبح
یاد آتے رہنا بس
دل دُکھاتے رہنا بس
لا جواب!
بہت ہی عمدہ احمد بھائی!
اللھم زد فزد!
محمداحمد — جون 10، 2014 11:15 صبح

شکریہ ابن رضا بھائی ۔۔۔۔! :)
نایاب — جون 10، 2014 3:10 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
لطف آیا پڑھ کر
زندگی سے لطف اندوز ہونے کا گر ۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم بھائی
سید فصیح احمد — جون 10، 2014 3:29 شام
کیا خوبصورت زاویہ ہے ،، :) :)
میں شاعر نہیں مگر شوق میں یہ لکھ رہا ہوں
( کچھ گڑ بڑ ہو تو نا تجربہ کاری سمجھ کر قبول فرمایئے گا :) )
اس غزل میں تو جڑے گا نہیں مگر پھر بھی
؎
پڑھ کے حرف بھائی کے
تسکیں ہوئی تسکیں بس
:) :)
الف عین — جون 10، 2014 3:36 شام
خوب،چھوٹی بحر میں غزل کہنا مشکل بھی ہے لیکن اچھی طرح نبھائی گئی ہے، ایک مشکل ردیف بھی۔ واہ!
آج کل تو خوب غزلیں ہو رہی ہیں، ایک ہمارا حال ہے کہ چار پانچ سال سے ایک بھی شعر وارد نہیں ہوا اور ایک ہمارے شاگرد عزیز عظیم ہیں جو دن میں پانچ سات غزلیں پوسٹ کر دیتے ہیں!!!
محمد محبوب — جون 10، 2014 5:18 شام
کمال است
عمر سیف — جون 10، 2014 5:39 شام
بہت خوب ۔۔
کاشفی — جون 10، 2014 6:07 شام
واہ بہت خوب۔سبحان اللہ۔
عظیم — جون 10، 2014 8:52 شام
خوب،چھوٹی بحر میں غزل کہنا مشکل بھی ہے لیکن اچھی طرح نبھائی گئی ہے، ایک مشکل ردیف بھی۔ واہ!
آج کل تو خوب غزلیں ہو رہی ہیں، ایک ہمارا حال ہے کہ چار پانچ سال سے ایک بھی شعر وارد نہیں ہوا اور ایک ہمارے شاگرد عزیز عظیم ہیں جو دن میں پانچ سات غزلیں پوسٹ کر دیتے ہیں!!!

بابا : ) بہت تنگ کرتا ہُوں نا آپ کو
محمداحمد — جون 11، 2014 7:22 صبح

بہت شکریہ آصف شفیع صاحب !
محمداحمد — جون 11، 2014 7:36 صبح
یاد آتے رہنا بس
دل دُکھاتے رہنا بس
لا جواب!
بہت ہی عمدہ احمد بھائی!
اللھم زد فزد!

حوصلہ افزائی کا شکریہ محترم ۔۔۔۔۔!
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%DA%BE%D9%88%D9%B9%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%86%DA%BE%D9%88%D9%B9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.75091/