چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون !

La Alma — اپریل 19، 2018 5:31 شام
چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون !!
فکرِ ہستی سے ہُوا آزاد کون !!
کیجئے کیا شکوہ ِ جورو جفا
اُس ستمگر کو کرے اب یاد کون
دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سےبہترکرے بربادکون
میں سمندر, اور وہ صحرا نورد!
کون ہوں میں! اور مری ہمزاد کون!
مے کشوں کا کام ہے تعمیرِ دل
ہوش میں رکھے نئی بنیاد کون!
ڈھونڈھ لے گا عیب ہر تخلیق میں
آدمی سے ہے بڑا نقّاد کون!
چھوڑ المٰی اب خوئے شوق ِ بیاں
روز سنتا ہے تری روداد کون!
فرقان احمد — اپریل 19، 2018 5:36 شام
دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سےبہترکرے بربادکون

مے کشوں کا کام ہے تعمیرِ دل
ہوش میں رکھے نئی بنیاد کون!

چھوڑ المٰی اب خوئے شوق ِ بیاں
روز سنتا ہے تری روداد کون!

بارِ دگر خوش آمدید، المٰی صاحبہ! ہمیں یہ اشعار بہت پسند آئے! :) جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے، آپ نے ایک ماہ کی رُخصت لی تھی۔ ایک سال بیت گیا۔
فہد اشرف — اپریل 19، 2018 5:38 شام
بہت خوب غزل۔ لاجواب
La Alma — اپریل 19، 2018 7:02 شام
بارِ دگر خوش آمدید، المٰی صاحبہ! ہمیں یہ اشعار بہت پسند آئے! :) جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے، آپ نے ایک ماہ کی رُخصت لی تھی۔ ایک سال بیت گیا۔
اب تو بار ِدگر رخصت لینے کا وقت آن پہنچا۔ رمضان بس آیا ہی چاہتا ہے۔ :)
اشعار کی پسندیدگی کا بہت شکریہ - اور آپ کو مدیر بننے کی بہت مبارک ہو_
La Alma — اپریل 19، 2018 7:04 شام
بہت خوب غزل۔ لاجواب
بہت نوازش ! مشکور ہوں ۔
فرقان احمد — اپریل 19، 2018 7:07 شام
اب تو بار ِدگر رخصت لینے کا وقت آن پہنچا۔ رمضان بس آیا ہی چاہتا ہے۔ :)
اشعار کی پسندیدگی کا بہت شکریہ - اور آپ کو مدیر بننے کی بہت مبارک ہو_
بہت شکریہ! چلیے رمضان تک تو ساتھ رہیے! ابھی سے تو نہ ڈرائیے۔
محمد وارث — اپریل 20، 2018 4:21 صبح
عمدہ غزل ہے اور یہ شعر تو بہت پسند آیا:
دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سےبہترکرے بربادکون
لاجواب!
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 20، 2018 4:27 صبح
ڈھونڈھ لے گا عیب ہر تخلیق میں
آدمی سے ہے بڑا نقّاد کون!
واہ واہ زبردست تخلیق ،
بہت عمدہ لاجواب غزل ۔
امان زرگر — اپریل 20، 2018 4:40 صبح
ماشاء اللہ۔۔۔ خوب غزل ہے۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2018 4:51 صبح
بہت خوب لا المیٰ بہن۔
La Alma — اپریل 20، 2018 1:51 شام
عمدہ غزل ہے اور یہ شعر تو بہت پسند آیا:
دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سےبہترکرے بربادکون
لاجواب!
تبصرے کا شکریہ ۔ غزل کی پسندیدگی کے لئے مشکور ہوں۔
La Alma — اپریل 20، 2018 1:52 شام
واہ واہ زبردست تخلیق ،
بہت عمدہ لاجواب غزل ۔
بہت شکریہ۔
La Alma — اپریل 20، 2018 1:53 شام
ماشاء اللہ۔۔۔ خوب غزل ہے۔
بہت ممنون ہوں ۔
La Alma — اپریل 20، 2018 1:56 شام
بہت خوب لا المیٰ بہن۔
شکریہ ۔
آپ کو بھی منصبِ ادارت پہ فائز ہونے پر بہت مبارک ہو۔
ہادیہ — اپریل 20، 2018 2:00 شام
ڈھونڈھ لے گا عیب ہر تخلیق میں
آدمی سے ہے بڑا نقّاد کون!
چھوڑ المٰی اب خوئے شوق ِ بیاں
روز سنتا ہے تری روداد کون!
:applause::applause::applause:
بہت عمدہ۔۔ لاجواب۔۔اعلٰی۔۔
:thumbsup::thumbsup::thumbsup:
La Alma — اپریل 20، 2018 3:39 شام
:applause::applause::applause:
بہت عمدہ۔۔ لاجواب۔۔اعلٰی۔۔
:thumbsup::thumbsup::thumbsup:
تھینکس سویٹ ہادیہ۔ :)
جان — اپریل 20، 2018 4:24 شام
چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون
فکرِ ہستی سے ہُوا آزاد کون
دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سے بہتر کرے برباد کون
یہ اشعار بہت پسند آئے۔ داد قبول کیجئے۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 20، 2018 5:46 شام
واہ واہ واہ ! بہت خوب المٰی صاحبہ! بہت عرصے بعد آپ کے کلام سے فیضیاب ہوئے ۔ کیا اچھے اشعار ہیں !
کیجئے کیا شکوہ ِ جورو جفا
اُس ستمگر کو کرے اب یاد کون
دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سےبہترکرے بربادکون
خالص غزل کے شعر ہیں ! بہت اعلیٰ !
الف نظامی — اپریل 20، 2018 5:48 شام
مے کشوں کا کام ہے تعمیرِ دل
ہوش میں رکھے نئی بنیاد کون!
La Alma — اپریل 22، 2018 6:03 شام
چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون
فکرِ ہستی سے ہُوا آزاد کون
دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سے بہتر کرے برباد کون
یہ اشعار بہت پسند آئے۔ داد قبول کیجئے۔
سپاس گزار ہوں۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%D9%88-%DB%81%DB%92-%DB%8C%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%B4%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88%D9%86.100988/