کام لکڑی سے لیا ہے آپ نے تلوار کا.... نعت شریف

sani moradabadi — جنوری 12، 2018 10:11 صبح
یہ قلم میرا، تفکر میرے لالہ کار کا
خاک ہوگا ذکر، اوجِ احمدِ مختار کا
چاہئے گر ذکر کرنا، اس گلِ گلزار کا
لائیے پھر شاخِ طوبی سے قلم معیار کا
شاعرانِ کل جہاں محوِ تفکر ہیں ابھی
وصف کیسے ہو بیاں ان کے لب و رخسار کا
ہم سخنور تیری مدحت کا احاطہ کیا کریں
دم نکلتا ہے تری سرکار میں افکار کا
شاعری بہرِ بیانِ وصف نور اللہ نہیں
اک ذریعہ ہے محبت کے فقط اظہار کا
ذرہ ذرہ سر نگوں ہے آپ کی سرکار میں
کام لکڑی سے لیا ہے آپ نے تلوار کا
سر جھکاؤ، دل بچھاؤ، عشق کی سوغات لو
تذکرہ ہوتا ہے لوگو اب خدا کے یار کا
ثانئ احقر ترا طرزِ تخیل ہیچ ہے
کیا محمد مصطفے! کیا دم ترے اشعار کا
فقیر سعادت علی (ثانی مرادآبادی)
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 12، 2018 10:46 صبح
ماشاءاللہ ،سبحان اللہ
ثانی مرادآبادی صاحب آپ سے گذارش عرض ہے کہ جب بھی آپ نعت شریف محفل میں پیش کریں تو آداب کو بھی مدنظر رکھا کریں،آپ نے رسول کریم ﷺ کے نام مبارک کے ساتھ درود شریف تحریر نہیں کیا۔برائے مہربانی بھائی اس بات کا خصوصی اہتمام کیا کریں۔
محفل میں حمد و نعت اور منقبت کے لیے خصوصی زمرہ یا سیکشن موجود ہے ۔آپ وہاں ارسال کریں۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
sani moradabadi — جنوری 12، 2018 10:54 صبح
ماشاءاللہ ،سبحان اللہ
ثانی مرادآبادی صاحب آپ سے گذارش عرض ہے کہ جب بھی آپ نعت شریف محفل میں پیش کریں تو آداب کو بھی مدنظر رکھا کریں،آپ نے رسول کریم ﷺ کے نام مبارک کے ساتھ درود شریف تحریر نہیں کیا۔برائے مہربانی بھائی اس بات کا خصوصی اہتمام کیا کریں۔
محفل میں حمد و نعت اور منقبت کے لیے خصوصی زمرہ یا سیکشن موجود ہے ۔آپ وہاں ارسال کریں۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
جی حضور
میں ممنون و مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے راہ دکھائی
دراصل میں ابھی اردو محفل کے کالموں سے مکمل طور پر آشنا نہیں ہوں
شکریہ
صلی اللہ علی النبی الامی والہ صلی اللہ علیہ وسلم صلاۃ و سلاما علیک یا رسول اللہ
محمد تابش صدیقی — جنوری 12، 2018 10:58 صبح
ماشاءاللہ ،سبحان اللہ
ثانی مرادآبادی صاحب آپ سے گذارش عرض ہے کہ جب بھی آپ نعت شریف محفل میں پیش کریں تو آداب کو بھی مدنظر رکھا کریں،آپ نے رسول کریم ﷺ کے نام مبارک کے ساتھ درود شریف تحریر نہیں کیا۔برائے مہربانی بھائی اس بات کا خصوصی اہتمام کیا کریں۔
محفل میں حمد و نعت اور منقبت کے لیے خصوصی زمرہ یا سیکشن موجود ہے ۔آپ وہاں ارسال کریں۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
چونکہ یہ ثانی مراد آبادی صاحب کی اپنی تخلیق ہے تو آپ کی پابندِ بحور شاعری میں بھی شئر ہو سکتی ہے۔ کوئی مضائقہ نہیں۔ :)
sani moradabadi — جنوری 12، 2018 11:06 صبح
چونکہ یہ ثانی مراد آبادی صاحب کی اپنی تخلیق ہے تو آپ کی پابندِ بحور شاعری میں بھی شئر ہو سکتی ہے۔ کوئی مضائقہ نہیں۔ :)
توجہ اور حوصلہ افزائی کے لیے بندہ شکر گزار ہے تابش بھائی
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 12، 2018 11:23 صبح
ثانی مرادآبادی بھائی ماشاءاللہ آپ کی تخلیق کردہ نعت شریف بہت اچھی ہے۔آپ ہم محفلین کو اپنا تعارف کرواین تاکہ ہمیں آپ کی شاعری اور دیگر مشاغل کا معلوم ہو۔آپ اپنا تعارف پیش کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔تعارف اور انٹرویو
سید عمران — جنوری 12، 2018 11:28 صبح
لگتا ہے بھائی عدنان بھی آج کل میں مدیر بننے والے ہیں!!!
عبید انصاری — جنوری 12، 2018 1:00 شام
لگتا ہے بھائی عدنان بھی آج کل میں مدیر بننے والے ہیں!!!
رفتار دیکھ لیں ان کی۔ "مدیری" سے تو کہیں آگے جانے والے ہیں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 12، 2018 1:06 شام
رفتار دیکھ لیں ان کی۔ "مدیری" سے تو کہیں آگے جانے والے ہیں۔
مطلب گھر بھجنا ہے۔:D
عبید انصاری — جنوری 12، 2018 1:30 شام
مطلب گھر بھجنا ہے۔:D
اللّٰہ نا کرے۔
sani moradabadi — جنوری 12، 2018 2:13 شام
ثانی مرادآبادی بھائی ماشاءاللہ آپ کی تخلیق کردہ نعت شریف بہت اچھی ہے۔آپ ہم محفلین کو اپنا تعارف کرواین تاکہ ہمیں آپ کی شاعری اور دیگر مشاغل کا معلوم ہو۔آپ اپنا تعارف پیش کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔تعارف اور انٹرویو
پسندیدگی کے لیے بہت بہت ممنون ہوں
میں تعارف پیش کرتا ہوں (مجھے رہنمائی کی ہی ضرورت ہے)
اگر میں پھر سے شکریہ ادا کروں تو بار بار شکریہ کا لفظ بھی اچھا نہیں لگتا
"بے سبب ہم پر عنایت کیجیے"
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 12، 2018 2:20 شام
پسندیدگی کے لیے بہت بہت ممنون ہوں
میں تعارف پیش کرتا ہوں (مجھے رہنمائی کی ہی ضرورت ہے)
اگر میں پھر سے شکریہ ادا کروں تو بار بار شکریہ کا لفظ بھی اچھا نہیں لگتا
"بے سبب ہم پر عنایت کیجیے"
آپ اس پر کلک کریں۔تعارف
نیلے رنگ سے جو تعارف لکھا ہوا ہے اس پر کلک کریں یہ تعارف والے زمرے کا لنک ہے۔
sani moradabadi — جنوری 12، 2018 2:27 شام
آپ اس پر کلک کریں۔تعارف
نیلے رنگ سے جو تعارف لکھا ہوا ہے اس پر کلک کریں یہ تعارف والے زمرے کا لنک ہے۔
جی
کر دیا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D9%84%DA%A9%DA%91%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D9%84%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%A2%D9%BE-%D9%86%DB%92-%D8%AA%D9%84%D9%88%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B9%D8%AA-%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D9%81.99775/