کاپی، کٹ اور پیسٹ

محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 31، 2013 1:50 صبح
copycutpaste_zpsa7768e9a.jpg

کاپی، کٹ اور پیسٹ
محمد خلیل الرحمٰن
نیلم ، زبیر، اور عائشہ
قرۃ، سعود، اور زندگی
نایاب ، اوشو، کاشفی
تلمیذ تھے، بسمل بھی تھے
محفل میں سب موجود تھے
سب تھے مگر اِک میں نہ تھا
میں تھا کہیں کھویا ہوا
شاید کہیں سویا ہوا
کٹ پیسٹ اور کاپی کا غم
جس نے ہمارے ذہن کو
تخلیق کی اِک الوہی لذت سے بے بہرہ کیا
شاعر کے ہاتھوں میں قلم
تخلیق کا مظہر تھا جو
شاید کہیں کھویا گیا
اب ’ورڈ‘ نے
سب دوستوں کے ہاتھ سے کاغذ قلم کو چھین کر
اِک مصنوعی چوہا انہیں پکڑادیا
اب برق رفتاری کے ساتھ
ہر محفلیں اس کام میں ڈوبا ہوا
کٹ پیسٹ اور کاپی کے رنگیں زہر میں ،
تخلیق کی اُس الوہی لذت سے بے بہرہ ہوا
پہلے جو یہ اِک لفظ تھا
اب لفظ توکھوئے گئے
اب ’ورڈ‘ہے
’کاپی‘ ہے ، ’کٹ‘ ہے، ’پیسٹ‘ ہے
آسی کی پیشن گوئی تھی
اب لفظ تو کھو جائیں گے
کٹ ،پیسٹ ہی رہ جائیں گے
اب وہ کلیم اللہ کی باتیں کہاں
اب وقت کےموسیٰ بھی کوہِ طور پر
’’موسیٰ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے‘‘کو سن کر گنگ ہیں
ان کے لیے بھی صرف اب
’کاپی‘ ہے ، ’کٹ‘ ہے، ’پیسٹ‘ ہے
نیلم ، زبیر مرزا ، عائشہ عزیز ، قرۃالعین اعوان ، ابن سعید ، زندگی ، نایاب ، اوشو ، کاشفی ، تلمیذ ، مزمل شیخ بسمل ، محمد یعقوب آسی
کاشفی — جولائی 31، 2013 2:03 صبح
بیسٹ ہے۔۔لاجواب!
خوش رہیئے۔۔
الف عین — جولائی 31، 2013 8:19 صبح
واہ، خوب تجزیہ ہے۔
لیکن مصنوعی کا تلفظ درست نظم نہیں ہوا ہے۔ اور محفلیں یا محفلین، اس کا بھی۔
احسن مرزا — جولائی 31، 2013 5:26 شام
زبردست محترم۔ کیا شاندار خیال نظم کِیا ہے، وااااہ!
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 31، 2013 6:14 شام
بیسٹ ہے۔۔لاجواب!
خوش رہیئے۔۔
جزاک اللہ کاشفی بھائی! سدا خوش رہیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 31، 2013 6:15 شام
واہ، خوب تجزیہ ہے۔
لیکن مصنوعی کا تلفظ درست نظم نہیں ہوا ہے۔ اور محفلیں یا محفلین، اس کا بھی۔
جزاک اللہ استادِ محترم۔ کچھ متبادل سوچ لیتے ہیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 31، 2013 6:16 شام
زبردست محترم۔ کیا شاندار خیال نظم کِیا ہے، وااااہ!
آداب عرض ہے احسن مرزا بھائی۔
محمد بلال اعظم — جولائی 31، 2013 6:40 شام
واہ
ایک منفردا ور اچھوتا خیال نظم کیا ہے۔
سبحان اللہ
نیلم — جولائی 31، 2013 6:42 شام
ماشاءاللہ انکل لاجواب
کیا خوب نظم ہے حقیقت میں ڈوبی ہوئی
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 9:34 صبح
واہ
ایک منفردا ور اچھوتا خیال نظم کیا ہے۔
سبحان اللہ
آداب عرض ہے جناب
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 9:34 صبح
ماشاءاللہ انکل لاجواب
کیا خوب نظم ہے حقیقت میں ڈوبی ہوئی
آداب عرض ہے نیلم بٹیا
منیب احمد فاتح — اگست 20، 2013 5:31 شام
خوب خلیل الرحمن صاحب، درست فرمایا آپ نے! لیکن بات یہ ہے کہ کاپی پیسٹ اتنا بھی کارگر نہیں۔ ایک روایت سنیے:
ہر جگہ کاپی پیسٹ.........
"میری زندگی کے سب سے سہانے شب و روز جس خاتون کے بازوؤں میں گزرے وہ میری بیوی نہیں تھی۔"
حاضرین کو سانپ سونگھ گیا کہ مولوی جی کیا کہہ رہے ہیں۔ تھوڑے توقف کے بعد ارشاد ہوا، "جی، وہ عورت کوئی اور نہیں بلکہ میری ماں تھی۔"
ایک صاحب کو یہ بات بہت اچھی لگی، سوچا کیوں نہ گھر جا کر اس کو آزمائے۔ سیدھا کچن میں گیا جہاں اس کی بیوی انڈے فرائی کر رہی تھی، کہا کہ میری زندگی کے سب سے سہانے شب و روز جس کے بازوؤں میں گزرے وہ عورت کم از کم تم نہیں تھی۔
چار دن کے بعد جب ان صاحب کے منہ سے پٹیاں اتاری گئیں اور تیل کی جلن کچھ کم ہوئی تو بولے "یہ کم بخت کاپی پیسٹ بھی ہر بار نہیں چلتا. . . ."
منصور مکرم — اگست 21، 2013 7:38 صبح
مدیر صاحب بہت خوب،بلکہ زبردست نظم لکھی ہے۔
محمداحمد — اگست 21، 2013 8:14 صبح
بہت ہی خوب خلیل الرحمٰن بھائی۔۔۔!
زبردست ! یہ تو ہم نے آج دیکھی۔
یوسف-2 — اگست 21، 2013 8:31 صبح
حسب معمول اور حسب سابق بہت خوب لکھا ہے خلیل بھائی!
بہت خوب اس لئے بھی کہ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ یہ کاپی پیسٹ نہیں ہے :)
جاسمن — جولائی 7، 2020 7:50 شام
ہیں ں ں ں ں!
یہ کہاں چھپی ہوئی تھی۔ اتنی پیاری نظم۔
اللہ اللہ! بہت ہی پیاری نظم ہے۔
ڈھیروں داد۔:)
جاسمن — جولائی 7، 2020 7:52 شام
نیلم ، زبیر، اور عائشہ
قرۃ، سعود، اور زندگی
نایاب ، اوشو، کاشفی
تلمیذ تھے، بسمل بھی تھے
محفل میں سب موجود تھے
سب تھے مگر اِک میں نہ تھا
خلیل بھائی!
تلمیذ
نایاب
دل بہت اداس ہوا۔:cry:
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 8، 2020 2:10 صبح
ہیں ں ں ں ں!
یہ کہاں چھپی ہوئی تھی۔ اتنی پیاری نظم۔
اللہ اللہ! بہت ہی پیاری نظم ہے۔
ڈھیروں داد۔:)
جزاک اللہ بٹیا! جانے کہاں چھپی ہوئی تھی یہ نظم۔ کہاں سے نکال آئیں!
اب جب کہ مل گئی ہے، ہم نے فوراً ٹیگ لگادئہے ہیں۔
محمد شکیل خورشید — جولائی 8، 2020 1:07 شام
واہ زبردست

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%A7%D9%BE%DB%8C%D8%8C-%DA%A9%D9%B9-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%BE%DB%8C%D8%B3%D9%B9.66247/