کب بڑی ھو گی

anwarjamal — ستمبر 7، 2012 2:31 شام
چلو ادھر ہی چلو ، وہ جدھر کھڑی ہوگی
بوقت _ صبح وہ اسٹاپ پر کھڑی ہوگی
وہی چتون ، وہی شوخی ، ناز ، بیباکی
میں پوچھتا ہوں کہ آخر وہ کب بڑی ہوگی
پھٹا ہوا ھے گریبان آج پھر اس کا
کسی سے باتوں ہی باتوں میں لڑ پڑی ہو گی
ادھر ادھر یہ زمانہ تو چاہے ہو جائے
مگر وہ اڑ گئی ہوگی تو پھر اڑی ہوگی
وہ تیرے دل سے نکلتی نہیں تو پھر انور
کسی نگینے کے جیسے وہاں جڑی ہو گی
ابن سعید — ستمبر 7، 2012 2:50 شام
وہی چتون ، وہی شوخی ، ناز ، بیباکی
؟؟؟ :)
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 10، 2012 9:53 صبح

تلفظ چتون کا غلط باندھ گئے ہیں جناب۔ چتون کو فعول نہیں بلکہ فعلن (22) کے وزن پر رکھنا تھا۔
anwarjamal — ستمبر 10، 2012 11:35 صبح
اوکے ،،،

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%A8-%D8%A8%DA%91%DB%8C-%DA%BE%D9%88-%DA%AF%DB%8C.54123/