کبھی تم بھی۔ ۔ ۔

F@rzana — مئی 26، 2006 10:32 شام
کبھی تم بھی ہم کو ہی سوچنا
رہا دل کہاں، کبھی سوچنا
کبھی اڑتے پنچھی دبوچنا
کبھی خود کھرنڈ کو نوچنا
کبھی جب شفق میں ہنسی کھلے
کسی نین جھیل میں خوں ملے
تو اداس چاند کو دیکھنا
کوئی رخ اکیلے ہی ڈھونڈھنا
یہ رتیں جو دھیرے سے چھوتی ہیں
ہمیں خوشبوؤں سے بھگوتی ہیں
یہ رتیں نہ پھر کبھی آئیں گی
یہ جو روٹھ روٹھ کے جائیں گی
یہ رتیں انوکھا سرور ہیں
کہ یہ پاس ہوکے بھی دور ہیں
انہیں تم دعاؤں میں ڈھلنے دو
انہیں آسمان کو چلنے دو
سنو ہوک جب کسی کونج میں
انہیں سرد ہواؤں کی گونج میں
تو اداس چاند کو دیکھنا
کبھی تم بھی۔ ۔ ۔
ہم کو ہی سوچنا۔ ۔ ۔ !!!
نیناں​
۔
قیصرانی — مئی 26، 2006 10:46 شام
کبھی اڑتے پنچھی دبوچنا
کبھی خود کھرنڈ کو نوچنا

اور پھر
کسی نین جھیل میں خوں ملے
تو اداس چاند کو دیکھنا

بہت خوب فرزانہ صاحبہ، میرا مطلب ہے کہ نیناں صاحبہ۔ کافی پُر درد شاعری بھی کر لیتی ہیں۔ اڑتے پنچھی دبوچنا، کھرنڈ کو نوچنا۔۔۔نین جھیل میں خوں اور اداس چاند کیا کیا تعریف کروں۔ ایک سے بڑھ کر ایک بات کہی ہے۔ ویسے اسے پتھر کی لڑکی اور پورے چاند کا جادو کے پسٍ منظر میں دیکھوں تو بہت کچھ سمجھ آتا ہے۔ لیکن بات وہی ہے کہ شعر کی تعریف نثر میں کیسے ہو سکتی ہے۔۔۔تبصرہ یا تنقید تو دور کی بات ہے۔
بے بی ہاتھی
F@rzana — مئی 27، 2006 11:26 صبح
شکریہ قیصرانی۔
قیصرانی — مئی 27، 2006 11:30 صبح
لو جی اس میں‌شکریہ کی کیا بات ہے؟ میں‌نے تو اُلٹا سوال کیا ہے، جواب نہیں ملا۔۔۔
ویسے یہ تو بتائیں کہ موڈ کس وجہ سے جنابہ شہزادئ عالیہ کا خراب ہے؟ کیا اس ناچیز سے کوئی خطا سر زد ہوئی ہے یا ویسے جلال میں ہیں؟
بے بی ہاتھی‌
F@rzana — مئی 27، 2006 11:52 صبح
میں اور ‘جلال‘۔۔۔۔؟
ابھی تو ‘کمال‘ ہی نہیں ملا، جلال تو بعد میں آئے گا،
میرا موڈ قطعی خراب نہیں،
آپ کو جانے کیوں ایسا لگا :roll:
آج تو میرا موڈ بہت اچھا ہے، بہت خوش سی ہوں، پتہ نہیں کیوں :lol:
لیکن ہوں :lol:
قیصرانی — مئی 27، 2006 11:57 صبح
اچھی بات ہے اگر آپ خوش ہیں۔ ویسے اگر آپ خوشی کی وجہ جاننے لگ گئیں تو خوشی صاحبہ گم ہو جائیں گی۔ خوش ہوتی رہیں۔ بقول آپ ہی کے، آم کھائیں، پیڑ کیوں گنتی ہیں؟ ویسے ابھی آپ کو قیصرانی یاد رہا، بے بی ہاتھی بھول گیا۔ اس لئے سوچا کہ شاید موڈ خراب ہے۔۔۔ اور کھری کھری سنانے کا ارادہ ہے کیا۔
بے بی ہاتھی :) :wink:
F@rzana — مئی 27، 2006 12:04 شام
میرا کھری کھری سنانے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ آپ مجھے اکسا رہے ہیں، کیوں بہت دن سے کسی نے کھچائی نہیں کی کیا؟
مجھے جب سنانی ہوں تو سنا دیتی ہوں،
آپ سے زیادہ کون جانتا ہوگا،
محفل میں ہر وقت کھچائی ہوتی رہتی ہے، لیکن باز نہیں آتے،
مانگ مانگ کے ‘آ بیل مجھے مار‘ کہتے رہتے ہیں
بنے رہیں پھر ۔ ۔ ۔ ۔
بے بی ہاتھی
:lol:
قیصرانی — مئی 27، 2006 12:08 شام
F@rzana نے کہا:
میرا کھری کھری سنانے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ آپ مجھے اکسا رہے ہیں، کیوں بہت دن سے کسی نے کھچائی نہیں کی کیا؟
مجھے جب سنانی ہوں تو سنا دیتی ہوں،
آپ سے زیادہ کون جانتا ہوگا،
محفل میں ہر وقت کھچائی ہوتی رہتی ہے، لیکن باز نہیں آتے،
مانگ مانگ کے ‘آ بیل مجھے مار‘ کہتے رہتے ہیں
بنے رہیں پھر ۔ ۔ ۔ ۔
بے بی ہاتھی
:lol:
بہت عمدہ۔ ویسے محاورہ میں معذرت کے ساتھ ایک تبدیلی۔
آ ---- مجھے مار
ویسے کیا آپ کا وزن اتنا ہے؟
کیسا؟
بے بی ہاتھی ماننے کا بہت شکریہ۔
بے بی ہاتھی
ماوراء — مئی 27، 2006 4:30 شام
~~
فرازنہ سسٹر، میں نے نیٹ پر کہیں۔ “ فرزانہ نیناں“ کے نام سے شاعری دیکھی ہے۔ کیا وہ آپ ہی ہیں؟؟
~~
قیصرانی — مئی 27، 2006 5:15 شام
ماوراء ششششششششششششششششششششششششششش۔
پلیز۔۔۔
بے بی ہاتھی
F@rzana — مئی 28، 2006 3:02 شام
شششششششششششششششششششششششششششششششششششششششششششششششی
کی کیا بات ہے؟
کوئی چوری ہےکی ہے کیا؟
جی ماوراء بالکل میری ہے، اک دم اپنی :lol:
قیصرانی — مئی 28، 2006 3:14 شام
چلیں‌پھر میں‌آپ کی شاعری پوسٹ کرنا شروع کر دیتا ہوں۔اجازت ہے کیا؟
بےبی ہاتھی
F@rzana — مئی 28، 2006 3:21 شام
آپ کے پاس اگر اتنا مواد ہے ، تو پھر نیک کام میں دیر کیسی؟
جتنا کام ہوجائے سو بہتر ہے۔
قیصرانی — مئی 28، 2006 3:23 شام
ارے برا مان گئیں؟ میری کی مجال کہ آپ کے ہوتے ہوئے گستاخی کر سکوں۔ کبھی کبھی شرارت کرنے کو دل چاہتا ہے، پر جس سے شرارت کی جائے وہ برا مان جاتے ہیں؟ برا کیوں مانتے ہیں ویسے؟بچوں سے تو کوئی بھی ناراض نہیں‌ہوتا۔
بے بی ہاتھی
F@rzana — مئی 28، 2006 3:57 شام
میں نے برا کب مانا :shock:
آپ اپنے مطلب آپ نکالتے رہتے ہیں :roll:
میں تو بہت سنجیدہ ہوں،
بائی دا وے میری شاعری ایک دھاگے میں پوسٹ کرنا شروع کریجئے، میں سنجیدہ ہوں، آپ کی ٹائپنگ اچھی ہے نا،
آپ لوگوں کے چھیڑ چھاڑ والے جواب کہہ رہے ہیں کہ میں نے شاید چھپایا،
ایسی کوئی بات نہیں عقلمندو، اگر ایسا ہوتا تو میں اپنے اصلی نام و شناخت کو کیوں استعمال کرتی؟؟؟
اعجاز صاحب کو ان کی ‘سمت‘ کے لیئے اپنی شاعری کیوں پوسٹ کرتی؟؟؟
قیصرانی — مئی 28، 2006 3:59 شام
میرے پاس آپ کی صرف چند ایک نظمیں ہی ہیں۔ وہ میں‌پوسٹ کر دیتا ہوں۔ مزید کے لئے سوچتے ہیں کہ کیا کیا جائے۔
بے بی ہاتھی
قیصرانی — مئی 28، 2006 4:01 شام
میرے پاس آپ کی صرف چند ایک نظمیں ہی ہیں۔ وہ میں‌پوسٹ کر دیتا ہوں۔ مزید کے لئے سوچتے ہیں کہ کیا کیا جائے۔
باقی رہی چھیڑ چھاڑ والی بات، تو میری کیا مجال کہ اتنی مشہور شاعرہ جو عصرٍ حاضر میں اتنا بلند مقام رکھتی ہوں، ان سے ایسے بات کروں۔ویسے میں آپ کا چھوٹا سا(ہاتھی کا بچہ کتنا چھوٹا ہوگا‌:))فین ہوں۔
بے بی ہاتھی
تیشہ — مئی 28، 2006 7:38 شام
F@rzana نے کہا:
کبھی تم بھی ہم کو ہی سوچنا
رہا دل کہاں، کبھی سوچنا
کبھی اڑتے پنچھی دبوچنا
کبھی خود کھرنڈ کو نوچنا
کبھی جب شفق میں ہنسی کھلے
کسی نین جھیل میں خوں ملے
تو اداس چاند کو دیکھنا
کوئی رخ اکیلے ہی ڈھونڈھنا
یہ رتیں جو دھیرے سے چھوتی ہیں
ہمیں خوشبوؤں سے بھگوتی ہیں
یہ رتیں نہ پھر کبھی آئیں گی
یہ جو روٹھ روٹھ کے جائیں گی
یہ رتیں انوکھا سرور ہیں
کہ یہ پاس ہوکے بھی دور ہیں
انہیں تم دعاؤں میں ڈھلنے دو
انہیں آسمان کو چلنے دو
سنو ہوک جب کسی کونج میں
انہیں سرد ہواؤں کی گونج میں
تو اداس چاند کو دیکھنا
کبھی تم بھی۔ ۔ ۔
ہم کو ہی سوچنا۔ ۔ ۔ !!!
نیناں​
۔

:zabardast1:
F@rzana — مئی 28، 2006 8:59 شام
زبردست باجو
شکریہ باجو،
آپ بھی بہت زبردست ہیں۔
:lol:
ماوراء — مئی 28، 2006 9:45 شام
F@rzana نے کہا:
شششششششششششششششششششششششششششششششششششششششششششششششی
کی کیا بات ہے؟
کوئی چوری ہےکی ہے کیا؟
جی ماوراء بالکل میری ہے، اک دم اپنی :lol:

~~
بہت خوب۔ مجھے اندازہ ہو گیا تھا۔ میں نے آپ کے بارے میں اور بھی بہت کچھ پڑھا اور سنا ہے۔ :)
~~
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AA%D9%85-%D8%A8%DA%BE%DB%8C%DB%94-%DB%94-%DB%94.2344/