کبھی کچھ بھول جاتا ہوں کبھی کچھ یاد کرتا ہوں

اسامہ جمشید — نومبر 30، 2012 6:01 صبح
کبھی کچھ بھول جاتا ہوں کبھی کچھ یاد کرتا ہوں
مجھے بے چین رکھتی ہیں تری دلدار سی آنکھیں
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت آسان چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
مجھے لگتا تھا بدلو گے مگر بدلے نہیں ہو تم
وہی سنگین سا لہجہ وہی ہُشیار سی آنکھیں
اندھیرا بڑھ چلا ہے کیوں دکھائی کچھ نہیں دیتا
کہاں پر کھو گئی ہیں پھر مری لا چار سی آنکھیں
وہ تھک کر سو گئی ہیں پھر وہ اٹھ کر سو گئی ہیں پھر
بہت لاغر سے جسموں کی بہت بیمار سی آنکھیں
مجھے بھی دیکھ لیتی ہیں تجھے جب دیکھ لیتی ہیں
بہت غدّار سی نظریں بہت مکّار سی آنکھیں
وہ سارا دن ترستی ہیں وہ ساری رات روتی ہیں
کہیں مزدور لوگوں کی بڑی نادار سی آنکھیں
باباجی — نومبر 30، 2012 6:28 صبح
واہ بہت خوب اسامہ بھائی
میرے خیال میں اس شعر میں ایک تبدیلی اس کا مزہ بڑھا دے گی
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت مشکل سے چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
دوسری سطر میں "مشکل" کی جگہ "آسان" لکھ دیں تو کیسا رہے گا ؟
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت آسان چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
اسامہ جمشید — نومبر 30، 2012 6:33 صبح
واہ بہت خوب اسامہ بھائی
میرے خیال میں اس شعر میں ایک تبدیلی اس کا مزہ بڑھا دے گی
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت مشکل سے چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
دوسری سطر میں "مشکل" کی جگہ "آسان" لکھ دیں تو کیسا رہے گا ؟
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت آسان چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
حضور نوازش ، بهت خوب ، آپكي تجوزيز پر عمل كر ديا
اسامہ جمشید — نومبر 30، 2012 6:35 صبح
محفل كے مدير سے گزارش هے كه وذيل شعر كو:
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت مشکل سے چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
اس طرح تبديل كر ديں
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت آسان چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
اور آخر ميں :
رات ورتیں ہیں
كو
رات روتيں هيں
كرديں:
تدوين كا پيشگي شكريه
باباجی — نومبر 30، 2012 6:36 صبح
حضور نوازش ، بهت خوب ، آپكي تجوزيز پر عمل كر ديا
ارے بھائی
میں شعرو شاعری سے بالکل نابلد ہوں
یہ تو بس بیٹھے بیٹھے ذہن میں خیال آیا تو آپ کو بتا دیا
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ آپ نے قبول کیا
اسامہ جمشید — نومبر 30، 2012 6:39 صبح
ارے بھائی
میں شعرو شاعری سے بالکل نابلد ہوں
یہ تو بس بیٹھے بیٹھے ذہن میں خیال آیا تو آپ کو بتا دیا
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ آپ نے قبول کیا
حضور آپ كا تلازمه زياده اچھا لگا اس ليے قبول كيا
باباجی — نومبر 30، 2012 6:49 صبح
حضور آپ كا تلازمه زياده اچھا لگا اس ليے قبول كيا
بہت شکریہ بھائی
اسامہ جمشید — نومبر 30، 2012 6:53 صبح
همارے استاد كها كرتے تھے، وعليكم شكريه
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 30، 2012 7:01 صبح
محفل كے مدير سے گزارش هے كه وذيل شعر كو:
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت مشکل سے چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
اس طرح تبديل كر ديں
سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا
بہت آسان چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں
اور آخر ميں :
رات ورتیں ہیں
كو
رات روتيں هيں
كرديں:
تدوين كا پيشگي شكريه
أسامة جمشيد بھائی تدوین کردی ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 30، 2012 7:03 صبح
بہت خوب غزل ہے۔ داد قبول فرمائیے
اسامہ جمشید — نومبر 30، 2012 7:58 صبح
بہت خوب غزل ہے۔ داد قبول فرمائیے
جزاك الله آپ نے تدوين بھي كي اور مري تصحيح بھي كي ميں فعل كو روتي لكھنے كي جگه روتيں لكھا كرتا تھا اور اس قسم كي غلطياں كسي سے پوچھنے كا موقع بھي نهيں ملا، آج غم كافور هوگيا، بهت شكريا قبله خليل صاحب
نگار ف — نومبر 30، 2012 8:48 صبح
مجھے لگتا تھا بدلو گے مگر بدلے نہیں ہو تم
وہی سنگین سا لہجہ وہی ہوشیار سی آنکھیں
:zabardast1:
الف عین — دسمبر 1، 2012 5:22 صبح
بہت خوب اسامہ، لگے ہاتھوں اپنے نام کی بھی تصحیح کروا لیتے!! یہاں اردو محفل میں عربی کی بورڈ سے ٹائپ کرنے سے کچھ حروف درست نظر نہیں آتے۔ جس میں ۃ بھی شامل ہے، اور ہ بھی۔
غزل تو خوب ہے۔ ایک جگہ ہوشیار لکھا گیا ہے، وہاں بھی ’ہشیار‘ ہونا تھا۔
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 1، 2012 2:38 شام
غزل تو خوب ہے۔ ایک جگہ ہوشیار لکھا گیا ہے، وہاں بھی ’ہشیار‘ ہونا تھا۔
تدوین کردی ہے استادِ محترم
اسامہ جمشید — دسمبر 1، 2012 4:57 شام
بہت خوب اسامہ، لگے ہاتھوں اپنے نام کی بھی تصحیح کروا لیتے!! یہاں اردو محفل میں عربی کی بورڈ سے ٹائپ کرنے سے کچھ حروف درست نظر نہیں آتے۔ جس میں ۃ بھی شامل ہے، اور ہ بھی۔
غزل تو خوب ہے۔ ایک جگہ ہوشیار لکھا گیا ہے، وہاں بھی ’ہشیار‘ ہونا تھا۔
بہت شکریہ استاد محترم
اسامہ جمشید — دسمبر 1، 2012 5:01 شام
تدوین کردی ہے استادِ محترم
قبلہ خلیل صاحب برائے کرم میرا نام أسامة جمشيد كی جگہ اسامہ جمشید کردیں
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 1، 2012 6:24 شام
قبلہ خلیل صاحب برائے کرم میرا نام أسامة جمشيد كی جگہ اسامہ جمشید کردیں
ہم ابن سعید بھائی کو ٹیگ کیے دیتے ہیں ، وہ آپ کے دکھ کا مداوا کرسکتے ہیں
ابن سعید — دسمبر 1، 2012 6:33 شام
قبلہ خلیل صاحب برائے کرم میرا نام أسامة جمشيد كی جگہ اسامہ جمشید کردیں
ہم ابن سعید بھائی کو ٹیگ کیے دیتے ہیں ، وہ آپ کے دکھ کا مداوا کرسکتے ہیں
جناب عالی! :) :) :)
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 1، 2012 6:44 شام
جزاک اللہ ابن سعید بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 1، 2012 6:44 شام
جزاک اللہ ابن سعید بھائی
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A8%DA%BE%D9%88%D9%84-%D8%AC%D8%A7%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%DB%8C%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.56786/