کتنےلفظ سوچےتھے

رہ وفا — جون 15، 2019 8:16 شام
السلام علیکم
ایک نئی کاوش احباب کی نظر

کتنے لفظ سوچے تھے کتنی بار دہرائے
جب وہ سامنے آیا کچھ بھی کہہ نہیں پائے
ہم نے باندھ کر رکھے آرزو کے دامن میں
وہ وصال کے لمحے جو ابھی نہیں آئے
تم مرے خیالوں کی جان بن کے رہتے ہو
اک ترا تصور ہی دل کو میرے دھڑکائے
مان لو مرا کہنا تم ملا کرو مجھ سے
رت جوانیوں کی پھر لوٹ کر نہیں آئے
تم مری محبت کی صبح کا ستارہ ہو
جو مجھے اندھیروں سے روشنی میں لے آئے
خط میں کیا بتائوں کہ تم سے پیار ہے کتنا
دل کا حال کہنے کو لفظ مل نہیں پائے
ہم تمہاری یادوں کے بے کراں سمندر میں
اس طرح سے ڈوبے ہیں پھر ابھر نہیں پائے
گر کبھی وہ آجائے ہاتھ میرے ہاتھوں میں
یوں لگے کہ جیسے ہم آسماں کو چھو آئے
کس کی چاہتوں کا ہے یہ خمار اے سجاد
جس طرف بھی دیکھا ہے بس وہی نظر آئے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 15، 2019 8:49 شام
السلام علیکم
ایک نئی کاوش احباب کی نظر

کتنے لفظ سوچے تھے کتنی بار دہرائے
جب وہ سامنے آیا کچھ بھی کہہ نہیں پائے
ہم نے باندھ کر رکھے آرزو کے دامن میں
وہ وصال کے لمحے جو ابھی نہیں آئے
تم مرے خیالوں کی جان بن کے رہتے ہو
اک ترا تصور ہی دل کو میرے دھڑکائے
مان لو مرا کہنا تم ملا کرو مجھ سے
رت جوانیوں کی پھر لوٹ کر نہیں آئے
تم مری محبت کی صبح کا ستارہ ہو
جو مجھے اندھیروں سے روشنی میں لے آئے
خط میں کیا بتائوں کہ تم سے پیار ہے کتنا
دل کا حال کہنے کو لفظ مل نہیں پائے
ہم تمہاری یادوں کے بے کراں سمندر میں
اس طرح سے ڈوبے ہیں پھر ابھر نہیں پائے
گر کبھی وہ آجائے ہاتھ میرے ہاتھوں میں
یوں لگے کہ جیسے ہم آسماں کو چھو آئے
کس کی چاہتوں کا ہے یہ خمار اے سجاد
جس طرف بھی دیکھا ہے بس وہی نظر آئے

خوبصورت خوبصورت!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 15، 2019 8:54 شام
زبردست بہت عمدہ
الف عین — جون 16، 2019 6:55 صبح
واہ، اچھی کاوش ہے
تم مرے خیالوں کی جان بن کے رہتے ہو
اک ترا تصور ہی دل کو میرے دھڑکائے
شتر گربہ دور کر دیں کہ ایک ہی شعر میں تم اور تو دونوں سے خطاب ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%AA%D9%86%DB%92%D9%84%D9%81%D8%B8-%D8%B3%D9%88%DA%86%DB%92%D8%AA%DA%BE%DB%92.107237/