کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے

ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 5، 2019 4:13 صبح
ایک اور پرانی غزل احبابِ محفل کی خدمت میں ! اب کچھ زیادہ کلام نہیں بچا ۔ چند غزلیں اور دو ایک نظمیں اور باقی ہیں جو باری باری آپ کے ذوق کی نذر کرنے کا شرف حاصل کروں گا۔
غزل
کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے
انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے
فصیلیں ساری گرادیں جو درمیان میں تھیں
دلوں کے بیچ کی دیوار ہی گرا نہ سکے
ہزار حرفِ خوش آہنگ تھے بہم لیکن
مزاجِ کلک کی تلخی کبھی چھپا نہ سکے
سبھی کے غم کئے تصویر ہم نے شعروں میں
کسی کے غم کا مداوا مگر بتا نہ سکے
سبھی کو آئنہ توفیق بھر دیا ہم نے
خود اپنے عکس پہ نظریں کبھی جما نہ سکے
دلوں کا حال خدا جانتا ہے خوب ظہیرؔ
خدا گواہ کہ تم ہی کبھی نبھا نہ سکے
٭٭٭
ظہیر ؔ احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 2009
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 5، 2019 4:28 صبح
کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے
انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے
فصیلیں ساری گرادیں جو درمیان میں تھیں
دلوں کے بیچ کی دیوار ہی گرا نہ سکے

سبھی کے غم کئے تصویر ہم نے شعروں میں
کسی کے غم کا مداوا مگر بتا نہ سکے
بہت عمدہ ظہیر بھائی۔
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 6، 2019 4:02 صبح
بہت عمدہ ظہیر بھائی۔
بہت شکریہ تابش بھائی ! اللہ کریم آپ کوبہت خوش رکھے ۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 6، 2019 4:27 صبح
کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے
انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے
فصیلیں ساری گرادیں جو درمیان میں تھیں
دلوں کے بیچ کی دیوار ہی گرا نہ سکے
ہزار حرفِ خوش آہنگ تھے بہم لیکن
مزاجِ کلک کی تلخی کبھی چھپا نہ سکے
سبھی کے غم کئے تصویر ہم نے شعروں میں
کسی کے غم کا مداوا مگر بتا نہ سکے
سبھی کو آئنہ توفیق بھر دیا ہم نے
خود اپنے عکس پہ نظریں کبھی جما نہ سکے
دلوں کا حال خدا جانتا ہے خوب ظہیرؔ
خدا گواہ کہ تم ہی کبھی نبھا نہ

کیا خوب کہتے ہیں آپ۔ ایک ایک شعر موتیوں کی لڑی ہے گویا
ایک اور پرانی غزل احبابِ محفل کی خدمت میں ! اب کچھ زیادہ کلام نہیں بچا ۔ چند غزلیں اور دو ایک نظمیں اور باقی ہیں جو باری باری آپ کے ذوق کی نذر کرنے کا شرف حاصل کروں گا۔
۔
اب تازہ کلام بھی عطا فرمائیے
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 6، 2019 5:36 صبح
کیا خوب کہتے ہیں آپ۔ ایک ایک شعر موتیوں کی لڑی ہے گویا
اب تازہ کلام بھی عطا فرمائیے
بہت شکریہ خلیل بھائی ! محبت ہے آپ کی ۔ اللہ کریم سلامت رکھے آپ کو!
خلیل بھائی ، تازہ کلام کم ہی ہے ۔ کچھ نامکمل سی غزلیں ہیں ۔ پوری ہوجائیں تو ضرور پیشِ خدمت کروں گا ۔ آج کل کچھ نیا لکھنے کے لئے ذہنی فرصت اور یکسوئی کم ہی ملتی ہے ۔ عموماً لمبی ڈرائیو یا لمبی فلائٹ کے درمیان فکرِ سخن کا موقع ملتا ہے ۔ آجکل کوشش کررہا ہوں کہ یہ ای بک کا بوجھ سر سے اتر جائے پہلے۔
فرحان محمد خان — اکتوبر 6، 2019 9:01 شام
انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے
واہ واہ واہ
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 7، 2019 1:49 صبح
انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے
واہ واہ واہ
بہت شکریہ فرحان بھائی ! ذرہ نوازی ہے !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B9%D8%B4%D9%82-%DA%A9%D9%88-%DB%81%D9%85-%D8%AD%D8%B1%D8%B2%D9%90-%D8%AC%D8%A7%DA%BA-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%D9%86%DB%81-%D8%B3%DA%A9%DB%92.108696/