کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا

راحیل فاروق — جون 6، 2017 5:40 شام
کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا
کہاں کے ماضی و فردا کہ حال بھول گیا
بساط ایسی کہ گویا ابھی الٹتی ہے
اناڑی ایسے کہ شاطر بھی چال بھول گیا
اسے مکالمہ کہیے جمالِ فطرت سے
جواب ڈھونڈنے نکلا سوال بھول گیا
بڑی ہی یاس کے عالم میں گھر کو نکلا ہے
چمن کے بیچ میں صیاد جال بھول گیا
ہمیں تو عشق میں خود عشق کی خبر نہ رہی
تمھیں بھی خیر سے اپنا جمال بھول گیا
رقیب ہوتے ہیں کیسے ٹکے ٹکے کے لوگ
برا ہو حافظے کا میں مثال بھول گیا
فراق کاٹنے راحیلؔ مجھ سے سیکھے کوئی
شبیہ یاد رکھی ماہ و سال بھول گیا
راحیلؔ فاروق​
امان زرگر — جون 6، 2017 6:04 شام
واہ، لاجواب سر
فرقان احمد — جون 6، 2017 6:30 شام
بساط ایسی کہ گویا ابھی الٹتی ہے
اناڑی ایسے کہ شاطر بھی چال بھول گیا
اسے مکالمہ کہیے جمالِ فطرت سے
جواب ڈھونڈنے نکلا سوال بھول گیا
بڑی ہی یاس کے عالم میں گھر کو نکلا ہے
چمن کے بیچ میں صیاد جال بھول گیا
ہمیں تو عشق میں خود عشق کی خبر نہ رہی
تمھیں بھی خیر سے اپنا جمال بھول گیا

کیسے لکھ لیتے ہو بھیا! :) کمال است :)
سین خے — جون 6، 2017 7:08 شام
رقیب ہوتے ہیں کیسے ٹکے ٹکے کے لوگ
برا ہو حافظے کا میں مثال بھول گیا​

برائے مہربانی صبح اور رات سات سات بادام کھائیے۔ :whistle: ایسے موقعوں پر بھول کے باعث رقیب اپنی اوقات بھولنا شروع ہو جاتے ہیں۔ :rolleyes:
عبدالقیوم چوہدری — جون 6، 2017 7:26 شام
عمدہ جی۔
رقیب ہوتے ہیں کیسے ٹکے ٹکے کے لوگ
عبدالقیوم چوہدری — جون 6، 2017 7:27 شام
برائے مہربانی صبح اور رات سات سات بادام کھائیے۔ :whistle: ایسے موقعوں پر بھول کے باعث رقیب اپنی اوقات بھولنا شروع ہو جاتے ہیں۔ :rolleyes:
یعنی کہ آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہادیہ — جون 6، 2017 7:41 شام
زبردست۔۔۔۔۔ اعلیٰ
سین خے — جون 6، 2017 8:11 شام
یعنی کہ آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں، چویدری بھائی میں نہیں۔ :cool: میری یادداشت بہت اچھی ہے۔ بس میں پہلی بار لحاظ کرنے کی عادی ہوں۔ :sneaky:
عبدالقیوم چوہدری — جون 6، 2017 8:31 شام
نہیں، چویدری بھائی میں نہیں۔ :cool: میری یادداشت بہت اچھی ہے۔ بس میں پہلی بار لحاظ کرنے کی عادی ہوں۔ :sneaky:
یہ میری پہلی بار ہو تو نہیں گئی کہیں۔۔۔۔ باتوں باتوں میںo_O:unsure:
سین خے — جون 6، 2017 8:35 شام
یہ میری پہلی بار ہو تو نہیں گئی کہیں۔۔۔۔ باتوں باتوں میںo_O:unsure:

ارے نہیں چوہدری بھائی :) سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 7، 2017 5:41 صبح
ماشاءاللہ لاجواب
محمد تابش صدیقی — جون 7، 2017 6:01 صبح
کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا
کہاں کے ماضی و فردا کہ حال بھول گیا
بساط ایسی کہ گویا ابھی الٹتی ہے
اناڑی ایسے کہ شاطر بھی چال بھول گیا
اسے مکالمہ کہیے جمالِ فطرت سے
جواب ڈھونڈنے نکلا سوال بھول گیا
بڑی ہی یاس کے عالم میں گھر کو نکلا ہے
چمن کے بیچ میں صیاد جال بھول گیا
ہمیں تو عشق میں خود عشق کی خبر نہ رہی
تمھیں بھی خیر سے اپنا جمال بھول گیا
رقیب ہوتے ہیں کیسے ٹکے ٹکے کے لوگ
برا ہو حافظے کا میں مثال بھول گیا
فراق کاٹنے راحیلؔ مجھ سے سیکھے کوئی
شبیہ یاد رکھی ماہ و سال بھول گیا
راحیلؔ فاروق​
لاجواب راحیل بھائی.
شکر ہے کمال بھول گیا ورنہ یہ غزل بھی اس کے نام ہو جانی تھی.
عاطف ملک — جون 7، 2017 6:16 صبح
کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا
کہاں کے ماضی و فردا کہ حال بھول گیا
بساط ایسی کہ گویا ابھی الٹتی ہے
اناڑی ایسے کہ شاطر بھی چال بھول گیا
اسے مکالمہ کہیے جمالِ فطرت سے
جواب ڈھونڈنے نکلا سوال بھول گیا
بڑی ہی یاس کے عالم میں گھر کو نکلا ہے
چمن کے بیچ میں صیاد جال بھول گیا
ہمیں تو عشق میں خود عشق کی خبر نہ رہی
تمھیں بھی خیر سے اپنا جمال بھول گیا
رقیب ہوتے ہیں کیسے ٹکے ٹکے کے لوگ
برا ہو حافظے کا میں مثال بھول گیا
فراق کاٹنے راحیلؔ مجھ سے سیکھے کوئی
شبیہ یاد رکھی ماہ و سال بھول گیا
راحیلؔ فاروق​
کمال است۔۔۔۔۔۔۔ کمال است۔۔۔۔۔۔۔۔ کمال است
رقیب ہوتے ہیں کیسے ٹکے ٹکے کے لوگ
برا ہو حافظے کا میں مثال بھول گیا
میں تھوڑے اشارے دیتا ہوں۔شاید کچھ یاد آ جائے:
ہم جماعت نعیم
پڑوس کا زعیم
یا
پھوپھو کا لڑکا کریم ;):p:LOL:
کیسے اور کیوں؟؟؟
وہ لمحہ نہیں بھولتا اور تم ماہ و سال بھلائے بیٹھے ہو ظالم :cry2:
محمد تابش صدیقی — جون 7، 2017 6:24 صبح
کمال است۔۔۔۔۔۔۔ کمال است۔۔۔۔۔۔۔۔ کمال است
میں تھوڑے اشارے دیتا ہوں۔شاید کچھ یاد آ جائے:
ہم جماعت نعیم
پڑوس کا زعیم
یا
پھوپھو کا لڑکا کریم ;):p:LOL:
اوپر بتا چکے ہیں کہ
کمال بھول گیا
جمال بھول گیا
لئیق احمد — جون 7، 2017 6:24 صبح
پھوپھو کا لڑکا کریم
یہ اکثر پھوپھو کے لڑکے ہی گڑبڑ کیوں کرتے ہیں ؟
الف عین — جون 7، 2017 6:31 صبح
واہ واہ مگر یہ غزل بھولنے والی نہیں۔
محمداحمد — جون 7، 2017 10:24 صبح
بساط ایسی کہ گویا ابھی الٹتی ہے
اناڑی ایسے کہ شاطر بھی چال بھول گیا
واہ واہ !
کیا کہنے!
شاطر بھی چال بھول گیا۔ واہ!
اسے مکالمہ کہیے جمالِ فطرت سے
جواب ڈھونڈنے نکلا سوال بھول گیا
کیا کہنے!
رقیب ہوتے ہیں کیسے ٹکے ٹکے کے لوگ

واہ۔۔۔!
کیا مصرع ہے۔ واہ۔۔!
راحیل بھائی ! بہت سی داد اور مبارکباد!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%85%D8%A7%D9%84-%D8%A8%DA%BE%D9%88%D9%84-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B2%D9%88%D8%A7%D9%84-%D8%A8%DA%BE%D9%88%D9%84-%DA%AF%DB%8C%D8%A7.97009/