کورونا سے سنبھلتے ہوئے

Wajih Bukhari — فروری 12، 2022 9:07 صبح
۰۔۔ ۰۔۔ ۰۔۔ ۰ ۔۔
12 فروری 2022
خس و خاک بن کے بکھرتا بکھرتا
ٹھٹھرتی شبوں میں لرزتا لرزتا
خزاں کے اثر سے شکستہ شکستہ
اجڑتا ہے کوئی شجر پتہ پتہ
بدن اب تو ایسا ہی اجڑا شجر ہے
جو سوکھا ہوا آج بے برگ و بر ہے
گرا کر مجھے روگ ہے اب توانا
برستا ہے جنبش پہ اک تازیانہ
گراں ہو گیا ہے قدم بھی اٹھانا
گھٹن ہے بہت، سانس مشکل ہے آنا
رگ و پے میں کانٹے سے چبھتے ہیں پل پل
بدلتا ہے درد اپنی صورت مسلسل
شرر زندگی کا بھڑکتا رہے گا
ابھی کھیل اعضا کا چلتا رہے گا
بدن لڑکھڑا کے سنبھلتا رہے گا
مگر عمر کا دن بھی ڈھلتا رہے گا
دبے پاؤں ایسی بہار آ رہی ہے
کہ پھر اس کے بعد اک خزاں آخری ہے
محمد عبدالرؤوف — فروری 12، 2022 9:10 صبح
گرا کر مجھے روگ ہے اب توانا
برستا ہے جنبش پہ اک تازیانہ
گراں ہو گیا ہے قدم بھی اٹھانا
گھٹن ہے بہت، سانس مشکل ہے آنا
رگ و پے میں کانٹے سے چبھتے ہیں پل پل
بدلتا ہے درد اپنی صورت مسلسل
زبردست۔۔۔ تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں 😊
گُلِ یاسمیں — فروری 12، 2022 9:23 صبح
گراں ہو گیا ہے قدم بھی اٹھانا
گھٹن ہے بہت، سانس مشکل ہے آنا
ایسی ہی کیفیت سے تو ہم بھی گزرے تھے۔۔۔۔ الحمد للہ کہ سلامت رہے اس محفل کا حصہ بننے اور آپ کی اس شاعری کو پڑھنے کے لئے۔
Wajih Bukhari — فروری 12، 2022 11:04 صبح
زبردست۔۔۔ تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں 😊
شکریہ۔
Wajih Bukhari — فروری 12، 2022 11:05 صبح
ایسی ہی کیفیت سے تو ہم بھی گزرے تھے۔۔۔۔ الحمد للہ کہ سلامت رہے اس محفل کا حصہ بننے اور آپ کی اس شاعری کو پڑھنے کے لئے۔
شکریہ۔
الحمد للّٰہ خدا سب کو سلامت رکھے
سیما علی — فروری 12، 2022 1:04 شام
گرا کر مجھے روگ ہے اب توانا
برستا ہے جنبش پہ اک تازیانہ
گراں ہو گیا ہے قدم بھی اٹھانا
گھٹن ہے بہت، سانس مشکل ہے آنا
بہت بہترین تجزیہ!!!!!!!!!
بیچارے بچے شکار ہوئے اس موذی کرونا کے اور یہی کیفیت بیان کرتے ۔۔۔۔الحمد للہ صحتیاب ہوئے ۔۔۔پروردگار محفوظ رکھے سب کو آمین۔۔۔۔۔
Wajih Bukhari — فروری 12، 2022 4:00 شام
بہت بہترین تجزیہ!!!!!!!!!
بیچارے بچے شکار ہوئے اس موذی کرونا کے اور یہی کیفیت بیان کرتے ۔۔۔۔الحمد للہ صحتیاب ہوئے ۔۔۔پروردگار محفوظ رکھے سب کو آمین۔۔۔۔۔
شکریہ۔ آمین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%D9%86%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92.118113/