ش زاد — جولائی 23، 2009 6:40 شام
ترے خیال سے آگے گُزر نہ جائے کہیں
ترا خیال ہی دل سے اُتر نہ جائے کہیں
بس اب تو ایک دُعا تاحیات مانگنی ہے
کہ تیرے گھاؤ کا دل سے اثر نہ جائے کہیں
یہ یاد رکھنے کی دھن جو سوار ہے مُجھ پر
اِسی کے جوش میں سب کُچھ بِسر نہ جایے کہیں
مرے خلاف گواہی کی اُس نے ٹھانی ہے
پہ جج کے سامنے پھر سے مُکر نہ جا ئے کہیں
جو گھو نسلہ مجھے تصویر میں بنانا ہے
کسی خیال میں وہ بھی بکھر نہ جائے کہیں
کچھ اِس طرح سے تُو آرائشِ جمال تو کر
کہ اُس کے بعد یہ ظالم نظر نہ جا ئے کہیں
ش زاد
الف عین — جولائی 23، 2009 7:36 شام
اچھی غزل ہے ش۔
کاشفی — جولائی 23، 2009 7:38 شام
بہت خوب بھئی۔۔ عمدہ !
محمد وارث — جولائی 24، 2009 4:29 صبح
خوبصورت غزل ہے ش زاد صاحب، لاجواب!
عمران شناور — جولائی 24، 2009 8:38 صبح
بہت خوب ش زاد صاحب۔ اچھی غزل ہے۔
ش زاد — جولائی 25، 2009 6:28 شام
آپ پر سلامتی ہو پہلے تو فرمائیے آپ کی صحت کیسی ہے
نوازش حضور کلام پسند کرنے کا شکریہ
ش زاد — جولائی 25، 2009 6:29 شام
ش زاد — جولائی 25، 2009 6:31 شام
خوبصورت غزل ہے ش زاد صاحب، لاجواب!
بہت شکریہ وارث بھائی
ش زاد — جولائی 25، 2009 6:31 شام
بہت خوب ش زاد صاحب۔ اچھی غزل ہے۔
نوازش صاحب
الف عین — جولائی 26، 2009 8:09 صبح
صحت فی الحال تو اچھی ہے، کوئی خطر ناک مسئلہ تو نہیں ہے، لیکن کیا کہا جا سکتا ہے زندگی کے بارے میں۔ تمہاری دعاؤں کی ضرورت ہے، بس۔۔
مغزل — جولائی 27، 2009 6:29 صبح
بہت خوب شین زاد ، بہت خوب، شکریہ پیش کرنے کو،
ش زاد — اگست 2، 2009 6:03 شام
صحت فی الحال تو اچھی ہے، کوئی خطر ناک مسئلہ تو نہیں ہے، لیکن کیا کہا جا سکتا ہے زندگی کے بارے میں۔ تمہاری دعاؤں کی ضرورت ہے، بس۔۔
میں سب کے لیے ہمیشہ دُعا گو ہوں
ش زاد — اگست 2، 2009 6:04 شام
بہت خوب شین زاد ، بہت خوب، شکریہ پیش کرنے کو،
بہت شکریہ محمود بھائی
ایم اے راجا — اگست 2، 2009 10:55 شام
بہت خوب ش زاد صاحب، بہت شکریہ شیئر کرنے کا
ایم اے راجا — اگست 2، 2009 10:56 شام
اللہ آپکو صحت و سلامتی عطا فرمائے، استادِ محترم۔
مغزل — اگست 10، 2009 12:04 شام
شکریہ شہزاد عنایت صاحب،
(آپ کا انتظار کیا اور آپ کے وعدے کا انتظار کیا، آپ حسبِ سابق نہ آئے )
خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں آئے میرآج کچھ کام ہوگا--- چلو کچھ دنوں تک تو آرام ہوگا
کے مصداق خاموشی اختیار کرتا ہوں۔
ش زاد — ستمبر 20، 2010 6:57 شام
حضور آپ سے معافی ہی چاہتا ہوں کبھی توختم ہی کر دوں گا سارے گِلے

محمداحمد — ستمبر 25، 2010 12:23 شام
واہ واہ ! بہت اچھی غزل ہے ۔
کہاں غائب تھے آپ ش زاد بھائی! بہت عرصے بعد کلام پڑھنے کو ملا ہے۔ داد حاضر ہے ۔
خوش رہیے۔
ش زاد — ستمبر 26، 2010 5:46 شام
حضور یہیں ہوں محمود مغل صاحب کی نگری میں
غزل پسند کرنے کا شکریہ