کچھ اشعار ملاحظہ فرمائیں

مان جا — نومبر 3، 2017 4:00 صبح
یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
بیٹھے ہیں راستے میں دل کا کھنڈر سجا کر
شاید اسی طرف سے اک دن بہار گزرے
بہتی ہوئ یہ ندیا۔۔۔ گھُلتے ہوئے کنارے
کوئی تو پار اترے، کوئی تو پار گزرے
تو نے بھی ہم کو دیکھا، ہم نے بھی تجھ کو دیکھا
تو دل ہی ہار گزرا۔۔۔ ہم جان ہار گزرے
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 3، 2017 5:19 صبح
محمد خلیل الرحمٰن سر توجہ فرمائیں۔موصوف نے غلط زمرے میں اشعار ارسال کر دے ہیں۔
سید عمران — نومبر 3، 2017 6:05 صبح
محمد خلیل الرحمٰن سر توجہ فرمائیں۔موصوف نے غلط زمرے میں اشعار ارسال کر دے ہیں۔
لگتا ہے اب آپ کو بھی انتظامیہ میں لینا ہی پڑے گا!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 3، 2017 6:08 صبح
لگتا ہے اب آپ کو بھی انتظامیہ میں لینا ہی پڑے گا!!!
اگر ایسا ہوجائےتو اپنے بارے میں ضرور سوچنا۔:daydreaming:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1-%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AD%D8%B8%DB%81-%D9%81%D8%B1%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA.98922/