کچھ اشعار۔۔۔۔۔۔

زھرا علوی — جون 24، 2008 6:37 شام
میں نے سانسیں سسکتی دیکھی ہیں
تو نے اس زندگی میں دیکھا کیا؟
تو اگر نہ ہو میری دنیا میں
تو نے سوچا ہے میرا ہو گا کیا؟
تو بنے خواب میری حسرت یے
میں چنوں پھول تو نے چاہا کیا؟
تری آنکھوں میں جو اتر جائے
مرے قدموں میں ہے وہ رستہ کیا؟
ابن سعید — جون 24، 2008 7:35 شام
اب اس میں تو کچھ کہنے کے لئے بچتا نہیں باقی جانیں اساتذہ۔ :)
الف عین — جون 24، 2008 7:55 شام
اچھی غزل ہی زہرا۔ دوسرے شعر کے پہلے مصرع میں ’نہ ہو‘ کو ’ہو نہ‘ کر دیں تو وہ خامی دور ہو جائے جکسے میں خامی سمجھتا ہوں۔ یعنی ’نہ‘ بر وزن ’نا‘۔
آخری شعر میں بھی ’تیری‘ کا محل ہے پہلے مصرع میں۔
گرو جی — جون 24، 2008 9:18 شام
بہت اچھا کلام اور اچھی اصلاح
خاورچودھری — جون 25، 2008 2:55 صبح
خوب ہے اور اعجاز صاحب کا سمجھانے کا انداز بھی
محمد وارث — جون 25، 2008 4:29 صبح
بہت اچھے اشعار ہیں، لا جواب، بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.13404/