کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں

خرم شہزاد خرم — اگست 27، 2008 11:57 صبح
(بہت دنوں کے بعد آیک آزاد نظم لکھی ہے امید ہے سب کو پسند آئے گی)
کچھ ایسے لفظ لکھتےہیں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کہ جن لفظو میں موتی ہوں
جو پیارے ہوں
جو ہر اک کی نگاہوں کے ستارے ہو
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
حقیقت جن کا حصّہ ہوں
سچائی جن کا قصّہ ہوں
جو ہر اک کی زباں بولے
یہاں بولے وہاں بولے
لہو کی بُو نا ہو جن میں
غموں کی ہُو نا ہو جن میں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کہ اُن لفظوں سے جو سپنے محبت ہم
نے لکھتے تھے
وہ سب سپنے محبت کے
حقیقت میں بھی سچے ہوں
ہمارے ہو وہ اپنے ہو
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
مگر ایسا نہیں ممکن
خرم شہزاد خرم
حسن علوی — اگست 27، 2008 12:09 شام
اچھا خیال ھے خرم۔ باریکیاں نکالنے کو وارث بھائی، فرخ بھائی، جیا یا زھرا آتے ہی ہوں گے۔ بحرحال شریکِ محفل کرنے کا شکریہ۔
جیا راؤ — اگست 28، 2008 4:30 صبح
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کہ جن لفظوں میں موتی ہوں
جو پیارے ہوں
جو ہر اک کی نگاہوں کے ستارے ہوں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
حقیقت جن کا حصّہ ہو
محبت جن کا قصّہ ہو
جو ہر اک کی زباں بولیں
یہاں بولیں وہاں بولیں
لہو کی بُو نا ہو جن میں
غموں کی ہُو نا ہو جن میں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کہ اُن لفظوں سے جو سپنے محبت ہم
نے لکھے تھے
وہ سب سپنے محبت کے
حقیقت میں بھی سچے ہوں
ہمارے ہوں، وہ اپنے ہوں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
مگر ایسا نہیں ممکن !
بہت خوب خرم !
بہت اچھی نظم ہے۔
('سچائی' کی جگہ اگر 'محبت' لکھ دیں، حقیقت کے وزن پر تو کیسا ہے؟)
خرم شہزاد خرم — اگست 28، 2008 5:15 صبح
اچھا خیال ھے خرم۔ باریکیاں نکالنے کو وارث بھائی، فرخ بھائی، جیا یا زھرا آتے ہی ہوں گے۔ بحرحال شریکِ محفل کرنے کا شکریہ۔

پسند کرنے کا بہت شکریہ
اساتذہ کا ہی انتظار ہے بہت شکریہ
خرم شہزاد خرم — اگست 28، 2008 5:16 صبح
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کہ جن لفظوں میں موتی ہوں
جو پیارے ہوں
جو ہر اک کی نگاہوں کے ستارے ہوں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
حقیقت جن کا حصّہ ہو
محبت جن کا قصّہ ہو
جو ہر اک کی زباں بولیں
یہاں بولیں وہاں بولیں
لہو کی بُو نا ہو جن میں
غموں کی ہُو نا ہو جن میں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کہ اُن لفظوں سے جو سپنے محبت ہم
نے لکھے تھے
وہ سب سپنے محبت کے
حقیقت میں بھی سچے ہوں
ہمارے ہوں، وہ اپنے ہوں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
مگر ایسا نہیں ممکن !
بہت خوب خرم !
بہت اچھی نظم ہے۔
('سچائی' کی جگہ اگر 'محبت' لکھ دیں، حقیقت کے وزن پر تو کیسا ہے؟)
بہت شکریہ جیا آپی
ٹھیک ہے اسی طرح کر دیتے ہیں
الف عین — اگست 28، 2008 6:19 صبح
سچائی یہان بر وزن فعولن ایا ہے درست فعلاتن یا مفعولن ہے۔ جیا کا مشورہ اچھا ہے
خرم شہزاد خرم — جنوری 23، 2009 9:59 صبح
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کہ جن لفظوں میں موتی ہوں
جو پیارے ہوں
جو ہر اک کی نگاہوں کے ستارے ہوں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
حقیقت جن کا حصّہ ہو
محبت جن کا قصّہ ہو
جو ہر اک کی زباں بولیں
یہاں بولیں وہاں بولیں
لہو کی بُو نا ہو جن میں
غموں کی ہُو نا ہو جن میں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
کہ اُن لفظوں سے جو سپنے محبت ہم
نے لکھے تھے
وہ سب سپنے محبت کے
حقیقت میں بھی سچے ہوں
ہمارے ہوں، وہ اپنے ہوں
کچھ ایسے لفظ لکھتے ہیں
مگر ایسا نہیں ممکن !
خرم شہزاد خرم
مغزل — جنوری 23، 2009 10:22 صبح
بہت خوب ، لاجواب ، واہ ، بہت ہی عمدہ ۔
سدا خوش رہیں جناب
دوست — جنوری 23، 2009 1:20 شام
اچھی نظم ہے۔
خرم شہزاد خرم — جنوری 24، 2009 9:11 صبح
بہت شکریہ مغل بھائی آپ کا اور دوست بھائی آپ کا
ایم اے راجا — فروری 1، 2009 6:37 شام
بہت ہی عمدہ، خرم، واہ واہ کیا ہی پیارے نظم کہی ہے واہ واہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D9%84%D9%81%D8%B8-%D9%84%DA%A9%DA%BE%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.14632/