کچھ باتیں میں خود ہی خود سے کر جاتا ہوں

فیصل عظیم فیصل — ستمبر 8، 2008 3:25 صبح
کچھ باتیں میں خود ہی خود سے کر جاتا ہوں
کوئی نہ ج۔۔۔انے ان ک۔۔۔و اس سے گھبراتا ہوں
دور ہے م۔۔۔ن۔۔زل م۔۔۔۔۔یں صحرا میں ننگے پاؤں
ب۔۔۔س پاگل چلنے کی جرات کر ج۔۔۔۔۔۔۔اتا ہ۔وں
کاش ک۔۔وئی ہمدرد زمانے میں م۔۔۔۔۔۔۔۔ل جاتا
ہ۔۔۔۔مدردوں کا سوچتے ہ۔ی میں ڈر جاتا ہوں
لوگ کہیں گے دہ۔۔ری سوچیں بے م۔نزل ہیں
اسی سبب یہ باتیں خ۔۔۔ود سے ک۔۔رپاتا ہوں
ف۔۔۔یص۔۔ل تی۔۔۔ری سوچ پریشاں ع۔مر تماشا
س۔۔۔چی بات ہے لی۔۔کن کہت۔۔۔ے ش۔رماتا ہوں
خود کو خودہی ج۔۔۔ان بوجھ کر دھواں بنایا
س۔۔چائی کی آگ میں خود ہی مر جاتا ہوں
مغزل — ستمبر 8، 2008 4:25 صبح
کیا بات ہے فیصل عظیم صاحب۔
میری جانب سے داد اور دعا قبول کیجئے ۔
باقی ’’ رائے ‘‘ تو الف عین صاحب اور وارث صاحب
ہی دیں گے ۔۔ مجھ ایسے کو کم از کم یہ سزاوار نہیں وگرنہ ۔۔
بہر کیف دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
والسلام
الف عین — ستمبر 8، 2008 5:55 صبح
بہت خوب فیصل۔ عروض کی مکمل پابندی۔ خیالات بھی اچھے ہین، اور مجھے بطورِ خاص یہ خود اعتمادی پسند آئی کہ راست آپ کی شاعری میں پوسٹ کیآ!!
اب فنی بات۔۔۔۔
دور ہے م۔۔۔ن۔۔زل م۔۔۔۔۔یں صحرا میں ننگے پاؤں
بن چھاگل چلنے کی جرات کر ج۔۔۔۔۔۔۔اتا ہ۔وں
چھاگل سے خیال پیاس کی طرف نہں جاتا کہ ایسی کوئی نشانی نہیں نظر آتی۔ لگتا ہے کہ چھاگل کی مدد سے چلنا ممکن ہوتا ہے!!
لوگ کہیں گے دہ۔۔ری سوچیں بے م۔نزل ہے
اسی سبب یہ باتیں خ۔۔۔ود سے ک۔۔رپاتا ہوں
سوچیں جمع ہے، پھر بے منزل "ہے"؟؟؟؟
ایم اے راجا — ستمبر 8، 2008 7:45 صبح
بہت خوب فیصل بھائی، بہت خوب، خوش آمدید
فرخ منظور — ستمبر 8، 2008 10:05 صبح
اچھی غزل ہے فیصل صاحب امید ہے مزید مشقِ سخن جاری رہے گی -
فیصل عظیم فیصل — ستمبر 8، 2008 1:48 شام
برادران کا بہت بہت شکر گزار ہوں کہ حوصلہ افزائی کی اور استاد محترم کا احسان کہ مجھ ناچیز کو اصلاح کے قابل سمجھا ۔ اب کچھ اصلاحی نقاط کی طرف میرا موقف حاضر ہے ۔
لوگ کہیں گے دہ۔۔ری سوچیں بے م۔نزل ہے
اسی سبب یہ باتیں خ۔۔۔ود سے ک۔۔رپاتا ہوں
لوگ کہیں گے کہ فیصل کی سوچیں دہری ہیں مگر فیصل خود بے منزل ہے لہذا یہ باتیں میں خود سے ہی کر لیتا ہوں کہ کہیں میرے دل کا راز کسی پر آشکارا نہ ہوجائے
ہاں چھاگل والی بات سے میں مکمل اتفاق رکھتا ہوں مگر جب لکھ رہا تھا روانگی میں اس کے علاہ کچھ اسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رائیک ہی نہیں کیا ۔
ملائکہ — ستمبر 8، 2008 3:42 شام
بہت اچھی غزل ہے ماشااللہء
الف عین — ستمبر 8، 2008 5:06 شام
لیکن فیصل اس شعر کی تفہیم درست نہیں ہو رہی یعنی جیسی تم چاہ رہے ہو۔ اس شعر کو نکال ہی دو۔
اور چھاگل کو چھالے کر دو تو!!
فیصل عظیم فیصل — ستمبر 8، 2008 10:38 شام
لیجے استاد محترم کچھ کیا ہے کیا اب درست ہے ۔؟
تیشہ — ستمبر 8، 2008 11:51 شام
بہت اچھی غزل ہے ، :hatoff:
عمار ابن ضیا — ستمبر 9، 2008 5:04 صبح
بہت اچھی غزل ہے فیصل بھائی۔ سادہ انداز میں احساسات اور جذبات کے اظہار کا بہترین نمونہ۔
الف عین — ستمبر 9، 2008 5:58 صبح
اب بہتر تو ہے۔
آصف شفیع — ستمبر 16، 2008 11:38 صبح
فیصل صا حب، بہت خوب
فیصل عظیم فیصل — ستمبر 16، 2008 1:46 شام
نوازش ۔ عنایت ۔ کرم ۔ مہربانی
جاسمن — ستمبر 22، 2019 7:36 شام
واہ بھئی واہ۔
پیارے اشعار۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A8%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DB%81%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%AF-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D8%B1-%D8%AC%D8%A7%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.14850/