کچھ تغافل ان کا، کچھ موسم کی رعنائی گئی

نمرہ — جنوری 21، 2023 10:31 صبح
کچھ تغافل ان کا، کچھ موسم کی رعنائی گئی
بات اک لمحے کی تھی سو ہو گئی آئی گئی
اہل دنیا کے تقاضے صد ہزار اپنی جگہ
زلف آخر زلف تھی کم کم ہی لہرائی گئی
پہلے میرے چار سو سب کچھ الٹ کر رکھ دیا
پھر تسلی سے مجھے ہر بات سمجھائی گئی
شہر میں ایسا نہ تھا کوئی تو پھر خلعت مری
میری معزولی پہ آخر کس کو پہنائی گئی
روح کا ملتا نہ تھا دنیا کے شہروں سے مزاج
جب کسی کوچے میں جا پہنچی تو ٹھکرائی گئی
جب کسی منزل پہ پہنچے تو یہ اندازہ ہوا
رائگاں اک عمر کی سب آبلہ پائی گئی
اک خمیر اپنا جدا تھا کچھ بہ انداز دگر
ورنہ کیا کیا شے نہ اس دنیا میں اپنائی گئی
زندگی اے زندگی ڈھونڈیں گے تجھ کو کس طرح
کو بہ کو تو اس طرح پیہم جو بکھرائی گئی
حد سے بڑھ کر تھی مری کوتاہ بینی، ورنہ واں
اک جھلک گاہے بہ گاہے صاف دکھلائی گئی
دل میں گھر کرنے کی دنیا تا نہ پھر کوشش کرے
اب کے اس کو جو نکالا تو بہ رسوائی گئی
لے کے بیتابی ستاروں سے بہت سی مستعار
کیا ہی شے تھی جو مرے سینے میں ٹھہرائی گئی
کس کی گنجائش نکلتی ہے ہمارے درمیان
تم جو آئے تو مری صدیوں کی تنہائی گئی
ایس ایس ساگر — جنوری 21، 2023 11:06 صبح
کچھ تغافل ان کا، کچھ موسم کی رعنائی گئی
بات اک لمحے کی تھی سو ہو گئی آئی گئی
اہل دنیا کے تقاضے صد ہزار اپنی جگہ
زلف آخر زلف تھی کم کم ہی لہرائی گئی
پہلے میرے چار سو سب کچھ الٹ کر رکھ دیا
پھر تسلی سے مجھے ہر بات سمجھائی گئی
شہر میں ایسا نہ تھا کوئی تو پھر خلعت مری
میری معزولی پہ آخر کس کو پہنائی گئی
روح کا ملتا نہ تھا دنیا کے شہروں سے مزاج
جب کسی کوچے میں جا پہنچی تو ٹھکرائی گئی
جب کسی منزل پہ پہنچے تو یہ اندازہ ہوا
رائگاں اک عمر کی سب آبلہ پائی گئی
اک خمیر اپنا جدا تھا کچھ بہ انداز دگر
ورنہ کیا کیا شے نہ اس دنیا میں اپنائی گئی
زندگی اے زندگی ڈھونڈیں گے تجھ کو کس طرح
کو بہ کو تو اس طرح پیہم جو بکھرائی گئی
حد سے بڑھ کر تھی مری کوتاہ بینی، ورنہ واں
اک جھلک گاہے بہ گاہے صاف دکھلائی گئی
دل میں گھر کرنے کی دنیا تا نہ پھر کوشش کرے
اب کے اس کو جو نکالا تو بہ رسوائی گئی
لے کے بیتابی ستاروں سے بہت سی مستعار
کیا ہی شے تھی جو مرے سینے میں ٹھہرائی گئی
کس کی گنجائش نکلتی ہے ہمارے درمیان
تم جو آئے تو مری صدیوں کی تنہائی گئی

خوب ۔ اچھے اشعار ہیں۔ماشاءاللہ۔
عبید انصاری — جنوری 21، 2023 11:36 صبح
خوب ۔ اچھے اشعار ہیں۔ماشاءاللہ۔
ہمیشہ کی طرح لاجواب!
اور یہ شعر تو بہترین ہے:
شہر میں ایسا نہ تھا کوئی تو پھر خلعت مری
میری معزولی پہ آخر کس کو پہنائی گئی
محمد عبدالرؤوف — جنوری 21، 2023 2:36 شام
اچھے شعر ہیں ماشاءاللہ
شہر میں ایسا نہ تھا کوئی تو پھر خلعت مری
میری معزولی پہ آخر کس کو پہنائی گئی
شہباز شریف کو 😜
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 21، 2023 2:49 شام
ماشاءاللّٰه
ہمیشہ کی طرح بہترین اورشاندار کلام
ہر شعر لاجواب
اللہ کریم ہمیشہ آپ پر برکتوں اور رحمتوں کا نزول رکھیں۔ آمین
عرفان علوی — جنوری 21، 2023 4:31 شام
کچھ تغافل ان کا، کچھ موسم کی رعنائی گئی
بات اک لمحے کی تھی سو ہو گئی آئی گئی
اہل دنیا کے تقاضے صد ہزار اپنی جگہ
زلف آخر زلف تھی کم کم ہی لہرائی گئی
پہلے میرے چار سو سب کچھ الٹ کر رکھ دیا
پھر تسلی سے مجھے ہر بات سمجھائی گئی
شہر میں ایسا نہ تھا کوئی تو پھر خلعت مری
میری معزولی پہ آخر کس کو پہنائی گئی
روح کا ملتا نہ تھا دنیا کے شہروں سے مزاج
جب کسی کوچے میں جا پہنچی تو ٹھکرائی گئی
جب کسی منزل پہ پہنچے تو یہ اندازہ ہوا
رائگاں اک عمر کی سب آبلہ پائی گئی
اک خمیر اپنا جدا تھا کچھ بہ انداز دگر
ورنہ کیا کیا شے نہ اس دنیا میں اپنائی گئی
زندگی اے زندگی ڈھونڈیں گے تجھ کو کس طرح
کو بہ کو تو اس طرح پیہم جو بکھرائی گئی
حد سے بڑھ کر تھی مری کوتاہ بینی، ورنہ واں
اک جھلک گاہے بہ گاہے صاف دکھلائی گئی
دل میں گھر کرنے کی دنیا تا نہ پھر کوشش کرے
اب کے اس کو جو نکالا تو بہ رسوائی گئی
لے کے بیتابی ستاروں سے بہت سی مستعار
کیا ہی شے تھی جو مرے سینے میں ٹھہرائی گئی
کس کی گنجائش نکلتی ہے ہمارے درمیان
تم جو آئے تو مری صدیوں کی تنہائی گئی
بہت خوب ، نمرہ صاحبہ ! عمدہ غزل ہے . داد حاضر ہے .
صابرہ امین — جنوری 21، 2023 9:30 شام
واہ، عمدہ اشعار سے مزین اچھی غزل ! ڈھیروں داد قبول کیجیے ۔
ظہیراحمدظہیر — جنوری 22، 2023 11:20 شام
بہت خوب! اچھی غزل ہے ، نمرہ!
کئی اچھےاشعار ہیں ۔ اللّٰہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
یاسر شاہ — جنوری 28، 2023 6:28 صبح
واہ بہت خوب - تغزل سے بھرپور ،نہایت شاندار غزل نمرہ بہن -ماشاء الله
امین شارق — جنوری 28، 2023 7:16 صبح
کیا بات ہے ۔ اچھے اشعار ہیں۔ماشاءاللہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%AA%D8%BA%D8%A7%D9%81%D9%84-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7%D8%8C-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D8%B9%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%AF%D8%A6%DB%8C.119211/