کچھ تکلف اے دل بیتاب ہونے چاہئیں

نمرہ — فروری 28، 2020 7:07 صبح
کچھ تکلف اے دل بیتاب ہونے چاہئیں
عشق میں آخر ادب آداب ہونے چاہئیں
اس کا شانہ بھی میسر ہو گلستاں میں ہمیں
اور سر پر انجم ومہتاب ہونے چاہئیں
آرزوؤں کا چھلکنا، چشم نم، اچھا نہیں
یہ وہ گوہر ہیں جو زیر آب ہونے چاہئیں
گفتگو چلتی رہے گی باہمی مدت تلک
شرط یہ ہے، سب سخن پایاب ہونے چاہئیں
غور سے دیکھا نہیں جاتا مجھے ہرگز، مگر
میرے اندر بھی کہیں گرداب ہونے چاہئیں
کس کو ایسی دور افتادہ جگہ سے کام ہے
دل میں آخر کس لیے ابواب ہونے چاہئیں
شہر کی گلیوں میں گریہ یوں ہی تنہا کب تلک
ساتھ دینے کو مرا سیلاب ہونے چاہئیں
دہر میں جو کشمکش چلتی ہے سو چلتی رہے
ان حسیں آنکھوں میں لیکن خواب ہونے چاہئیں
الف عین — فروری 28، 2020 9:34 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
'سمت' کے لیے رکھ لیتا ہوں لیکن تمہارا پورا قلمی نام لکھو جو دیا جا سکے
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 28، 2020 9:36 صبح
دہر میں جو کشمکش چلتی ہے سو چلتی رہے
ان حسیں آنکھوں میں لیکن خواب ہونے چاہئیں
آہ ،
کیا خواب ارشاد فرمایا ۔
لاجواب بہت عمدہ غزل ۔
نمرہ — فروری 28، 2020 10:04 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
'سمت' کے لیے رکھ لیتا ہوں لیکن تمہارا پورا قلمی نام لکھو جو دیا جا سکے
ضرور، بھیجتی ہوں آپ کو۔
Wajih Bukhari — فروری 29، 2020 12:51 صبح
واہ۔ کیا کہنے
لاریب مرزا — مارچ 1، 2020 3:15 شام
بہت خوب!!
عرفان سعید — مارچ 1، 2020 3:37 شام
دہر میں جو کشمکش چلتی ہے سو چلتی رہے
ان حسیں آنکھوں میں لیکن خواب ہونے چاہئیں
بہت عمدہ!
محمد وارث — مارچ 2، 2020 4:42 صبح
واہ، عمدہ غزل۔
اے خان — مارچ 9، 2020 7:59 صبح
واہ بہت خوب
چودھری مصطفی — مارچ 9، 2020 11:42 صبح
زبردست
میم الف — مارچ 9، 2020 1:26 شام
جی ہاں، یہ سب ہونے چاہئیں اور اِس غزل کی تعریف بھی ہونی چاہیے۔۔
بہت عمدہ :)
نمرہ — مارچ 9، 2020 2:54 شام
جی ہاں، یہ سب ہونے چاہئیں اور اِس غزل کی تعریف بھی ہونی چاہیے۔۔
بہت عمدہ :)
شکریہ جناب۔ آپ بھی اپنا کچھ تازہ کلام شریک محفل کیجیے۔
میم الف — مارچ 9، 2020 7:58 شام
شکریہ جناب۔ آپ بھی اپنا کچھ تازہ کلام شریک محفل کیجیے۔
ضرور، کچھ نیا لکھا تو ضرور شیئر کریں گے۔
فی الحال تو دوسروں کا کلام پڑھ کے شاد و دلشاد ہو رہے ہیں :)
La Alma — مارچ 10، 2020 6:57 شام
آرزوؤں کا چھلکنا، چشم نم، اچھا نہیں
یہ وہ گوہر ہیں جو زیر آب ہونے چاہئیں
بہت خوب۔
سید ذیشان — مارچ 11، 2020 1:17 صبح
بہت عمدہ نمرہ !
Iab — اپریل 9، 2020 12:18 صبح
بہت خوب
مریم افتخار — اپریل 9، 2020 2:25 صبح
آرزوؤں کا چھلکنا، چشم نم، اچھا نہیں
یہ وہ گوہر ہیں جو زیر آب ہونے چاہئیں

کس کو ایسی دور افتادہ جگہ سے کام ہے
دل میں آخر کس لیے ابواب ہونے چاہئیں

دہر میں جو کشمکش چلتی ہے سو چلتی رہے
ان حسیں آنکھوں میں لیکن خواب ہونے چاہئیں
بہت خوب صورت! :)
فرحان محمد خان — اپریل 9، 2020 7:48 صبح
عمدہ غزل❤❤
محمد عمیر پیرزادہ — اپریل 22، 2020 12:34 شام
عمدہ اشعار

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%AA%DA%A9%D9%84%D9%81-%D8%A7%DB%92-%D8%AF%D9%84-%D8%A8%DB%8C%D8%AA%D8%A7%D8%A8-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%A6%DB%8C%DA%BA.110701/