کیا جہاں سے گزر گیا کوئی

سید اِجلاؔل حسین — مارچ 15، 2013 9:02 شام
غزل
کیا جہاں سے گزر گیا کوئی
تجھ پہ لگتا ہے مر گیا کوئی
ایسا اجڑا یہ دل کہ پھر نہ بسا
کیسا جادو ہے کر گیا کوئی
رات ویران کل بھی تھی لیکن
چاند سے اب تو ڈر گیا کوئی
یہ نہ کہتے پھرو کہ کچھ نہ ہوا
یہ بھی دیکھو بکھر گیا کوئی
کیسی حسرت، اجی کہاں کی اُمید
آپ سمجھیں کہ مر گیا کوئی!
شیخ کو مے کدے سے کیا مطلب
پر سنا ہے اُدھر گیا کوئی
بعدِ میت وہ رو پڑا اِجلؔال
ہائے اک دیدہ ور گیا کوئی
الف عین
محمد یعقوب آسی
فاتح
مزمل شیخ بسمل
متلاشی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد وارث
محمد بلال اعظم
امجد علی راجا
مزمل شیخ بسمل — مارچ 15، 2013 9:11 شام
بہت خوب جناب۔
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 15، 2013 9:48 شام
بہت شکریہ جناب!
سلامت رہیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 16، 2013 2:32 صبح
عمدہ غزل جناب۔ بہت داد قبول کیجیے
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 16، 2013 6:34 صبح
عمدہ غزل جناب۔ بہت داد قبول کیجیے
آپ کی محبت ہے خلیل بھائی ورنہ خاکسار اتنی داد کا مستحق نہیں۔۔۔ پھر بھی بہت شکریہ جناب۔
سدا سلامت رہیے!
الف عین — مارچ 16، 2013 6:51 صبح
بہت خوب اجلال۔ پسند آئی غزل
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 16، 2013 7:25 صبح
بہت خوب اجلال۔ پسند آئی غزل
استادِ محترم،
داد ملے اور وہ بھی آپ سے، اس نا چیز کو اور کیا چاہیے۔۔۔ تہ دل سے ممنون ہوں اعجاز بھائی!
اللہ سلامت رکھے آپ کو!
محمد بلال اعظم — مارچ 16، 2013 10:23 صبح
کیا جہاں سے گزر گیا کوئی
تجھ پہ لگتا ہے مر گیا کوئی
ایسا اجڑا یہ دل کہ پھر نہ بسا
کیسا جادو ہے کر گیا کوئی
رات ویران کل بھی تھی لیکن
چاند سے اب تو ڈر گیا کوئی
یہ نہ کہتے پھرو کہ کچھ نہ ہوا
یہ بھی دیکھو بکھر گیا کوئی
کیسی حسرت، اجی کہاں کی اُمید
آپ سمجھیں کہ مر گیا کوئی!
شیخ کو مے کدے سے کیا مطلب
پر سنا ہے اُدھر گیا کوئی
بعدِ میت وہ رو پڑا اِجلؔال
ہائے اک دیدہ ور گیا کوئی

و​
اہ واہ سبحان اللہ کیا خوب غزل کہی اجلال صاحب
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 16، 2013 10:28 صبح
و

اہ واہ سبحان اللہ کیا خوب غزل کہی اجلال صاحب
جیتے رہیں بلال۔۔۔ اللہ سلامت رکھے، شاد آباد رکھے!
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 16، 2013 10:42 صبح
شوکت پرویز بھائی۔۔۔
شوکت پرویز — مارچ 18، 2013 7:21 صبح
جناب بہت اچھی غزل ہے، درد ذیل اشعار تو بہت ہی زبردست ہیں۔۔
یہ نہ کہتے پھرو کہ کچھ نہ ہوا
یہ بھی دیکھو بکھر گیا کوئی
کیسی حسرت، اجی کہاں کی اُمید
آپ سمجھیں کہ مر گیا کوئی!
شیخ کو مے کدے سے کیا مطلب
پر سنا ہے اُدھر گیا کوئی

ہماری داد قبول کریں۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 18، 2013 6:58 شام
کیا جہاں سے گزر گیا کوئی
تجھ پہ لگتا ہے مر گیا کوئی
:great:
ایسا اجڑا یہ دل کہ پھر نہ بسا
کیسا جادو ہے کر گیا کوئی
:best:
رات ویران کل بھی تھی لیکن
چاند سے اب تو ڈر گیا کوئی
:good:
یہ نہ کہتے پھرو کہ کچھ نہ ہوا
یہ بھی دیکھو بکھر گیا کوئی
:khoobsurat:
کیسی حسرت، اجی کہاں کی اُمید
آپ سمجھیں کہ مر گیا کوئی!
:good:
شیخ کو مے کدے سے کیا مطلب
پر سنا ہے اُدھر گیا کوئی
:haha:
بعدِ میت وہ رو پڑا اِجلؔال
ہائے اک دیدہ ور گیا کوئی

:a6: :great::khoobsurat::best::good::a6:
مہ جبین — مارچ 18، 2013 7:07 شام
بہت خوب غزل اجلال بھائی
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 18، 2013 7:07 شام
جناب بہت اچھی غزل ہے، درد ذیل اشعار تو بہت ہی زبردست ہیں۔۔

ہماری داد قبول کریں۔۔
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ، شوکت بھائی!
سلامت رہیں۔
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 19، 2013 11:49 صبح
بہت خوب غزل اجلال بھائی
بہت شکریہ۔ جیتی رہیے!
باباجی — مارچ 19، 2013 12:45 شام
واہ کیا خوب غزل ہے
بہت خوب سید صاحب
کیسی حسرت، اجی کہاں کی اُمید
آپ سمجھیں کہ مر گیا کوئی!
شیخ کو مے کدے سے کیا مطلب
پر سنا ہے اُدھر گیا کوئی
سید شہزاد ناصر — مارچ 19، 2013 1:10 شام
شیخ کو مے کدے سے کیا مطلب
پر سنا ہے اُدھر گیا کوئی
واہ واہ کیا خوب شعت کہا جناب​
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نظر​
اللہ کرے زور قلم زیادہ​
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 19، 2013 6:21 شام

سرسری بھائی جو دے گئے داد
جیسے شوخی سی بھر گیا کوئی! :grin:
بہت شکریہ!
سلامت رہیں!
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 19، 2013 6:24 شام
واہ کیا خوب غزل ہے
بہت خوب سید صاحب
کیسی حسرت، اجی کہاں کی اُمید
آپ سمجھیں کہ مر گیا کوئی!
شیخ کو مے کدے سے کیا مطلب
پر سنا ہے اُدھر گیا کوئی

تہ دل سے ممنون ہوں بابا جی۔ بہت شکریہ جناب!
سلامت رہیے!
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 19، 2013 6:30 شام
شیخ کو مے کدے سے کیا مطلب
پر سنا ہے اُدھر گیا کوئی
واہ واہ کیا خوب شعت کہا جناب​
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نظر​
اللہ کرے زور قلم زیادہ​
تہ دل سے ممنون ہوں ناصر صاحب۔ بہت شکریہ جناب!
سلامت رہیے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C.61108/