کیا محسوس کیا تھا تم نے میرے یار درختو ۔۔۔۔۔ عمران شناور

عمران شناور — نومبر 12، 2010 6:33 صبح
جنابِ اسلم کولسری کے نام
کیا محسوس کیا تھا تم نے میرے یار درختو
تنہائی جب ملنے آئی پہلی بار درختو
ہر شب تم سے ملنے آ جاتی ہے تنہا تنہا
کیا تم بھی کرتے ہو تنہائی سے پیار درختو
تنہائی میں بیٹھے بیٹھے اکثر سوچتا ہوں میں
کون تمہارا دلبر‘ کس کے تم دلدار درختو
لڑتے رہتے ہو تم اکثر تند و تیز ہوا سے
تم بھی تھک کر مان ہی لیتے ہو گے ہار درختو
اب کے سال بھی پت جھڑ آئے گا یہ ذہن میں رکھو
اتنا خود پہ کیا اترانا سایہ دار درختو
خود تم دھوپ میں جھلس رہے ہو مجھ پر سایہ کرکے
یہ ہے سیدھا سیدھا چاہت کا اظہار درختو
میں جب اپنے حق میں بولوں تم ناراض نہ ہونا
غیروں سے ہمدردی کرنا ہے بے کار درختو
عمران شناور
الف نظامی — نومبر 12، 2010 6:44 صبح
خود تم دھوپ میں جھلس رہے ہو مجھ پر سایہ کرکے
یہ ہے سیدھا سیدھا چاہت کا اظہار درختو
شجرکاری مہم میں یہ شعر استعمال ہوگا!
زیف سید — نومبر 12، 2010 5:52 شام
خود تم دھوپ میں جھلس رہے ہو مجھ پر سایہ کرکے
یہ ہے سیدھا سیدھا چاہت کا اظہار درختو
شجرکاری مہم میں یہ شعر استعمال ہوگا!

مجید امجد بھی کچھ ایسی ہی بات کہہ گئے ہیں:
اس جلتی دھوپ میں یہ گھنے سایہ دار پیڑ
میں اپنی زندگی انہیں دے دوں جو بن پڑے
الف نظامی — نومبر 12، 2010 5:59 شام
مجید امجد بھی کچھ ایسی ہی بات کہہ گئے ہیں:
اس جلتی دھوپ میں یہ گھنے سایہ دار پیڑ
میں اپنی زندگی انہیں دے دوں جو بن پڑے

شکریہ زیف سید!
الف عین — نومبر 13، 2010 5:25 صبح
اچھی غزل ہے شین، انوکھی زمین میں اچھے اشعار نکالے ہیں۔ ایسی زمینیں گلزار کی یاد دلاتی ہیں۔
مغزل — نومبر 13، 2010 9:03 صبح
عمدہ کاوش ہے شناور صاحب۔ سلامت رہیں، رسید حاضر ہے ، تفصیلی بات پھر سہی
عمران شناور — نومبر 23، 2010 8:00 صبح
خود تم دھوپ میں جھلس رہے ہو مجھ پر سایہ کرکے
یہ ہے سیدھا سیدھا چاہت کا اظہار درختو
شجرکاری مہم میں یہ شعر استعمال ہوگا!

شکریہ جناب نظامی صاحب
عمران شناور — نومبر 23، 2010 8:00 صبح
مجید امجد بھی کچھ ایسی ہی بات کہہ گئے ہیں:
اس جلتی دھوپ میں یہ گھنے سایہ دار پیڑ
میں اپنی زندگی انہیں دے دوں جو بن پڑے

شکریہ زیف سید صاحب
عمران شناور — نومبر 23، 2010 8:02 صبح
اچھی غزل ہے شین، انوکھی زمین میں اچھے اشعار نکالے ہیں۔ ایسی زمینیں گلزار کی یاد دلاتی ہیں۔

بہت شکریہ الف عین صاحب
عمران شناور — نومبر 23، 2010 8:03 صبح
عمدہ کاوش ہے شناور صاحب۔ سلامت رہیں، رسید حاضر ہے ، تفصیلی بات پھر سہی

بہت شکریہ م م مغل صاحب۔ منتظر رہوں گا
محمداحمد — نومبر 23، 2010 8:13 صبح
عمران بھائی،
یہ غزل تو بہت خوبصورت ہے، حیرت ہے کہ میں نے آج دیکھی۔
بہت منفرد ردیف ہے اور اسی وجہ سے شعر بھی سب کے سب منفرد اور خوبصورت ہیں۔ بہت سی داد قبول کریں بھائی۔
اللہ آپ کو شاد آباد رکھے ۔
عمران شناور — نومبر 24، 2010 5:54 صبح
عمران بھائی،
یہ غزل تو بہت خوبصورت ہے، حیرت ہے کہ میں نے آج دیکھی۔
بہت منفرد ردیف ہے اور اسی وجہ سے شعر بھی سب کے سب منفرد اور خوبصورت ہیں۔ بہت سی داد قبول کریں بھائی۔
اللہ آپ کو شاد آباد رکھے ۔

بہت شکریہ محمد احمد صاحب
آصف شفیع — دسمبر 27، 2010 3:14 صبح
عمران صاحب، بہت عمدہ غزل ہے۔ مبارک باد قبول ہو۔
عمران شناور — جنوری 22، 2011 7:36 صبح
عمران صاحب، بہت عمدہ غزل ہے۔ مبارک باد قبول ہو۔

بہت شکریہ آصف شفیع صاحب۔ آپ کی محبت ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%D8%AA%D9%85-%D9%86%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D8%AA%D9%88-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%B4%D9%86%D8%A7%D9%88%D8%B1.32139/