کیا مشترکہ غزل ہوسکتی ہے؟

عظیم خواجہ — نومبر 10، 2015 6:49 صبح
یہ واحد شعر کبھی غزل کی صورت نہ اختیار کر سکا۔ آپ سب اگر چاہیں تو ایک ایک شعر لگا سکتے ہیں
نہیں کچھ کم تیری الجھی ہوئ لٹ کی اسیری بھی
رہائی اور بھی مشکل ہے جب کھل کے بکھرتی ہے
عظیم خواجہ — نومبر 10، 2015 6:53 صبح
وعدہ ہے کہیں اپنے نام سے نہیں پڑھوں گا ؛)
محمداحمد — نومبر 10، 2015 7:17 صبح
سنوارے جا رہے ہیں آج ایسے اپنے گیسو وہ
گماں ہوتا ہے جیسے کہ میری قسمت سنورتی ہے
فی البدیہ تو اسی قسم کے شعر ہو سکتے ہیں۔ :)
محمداحمد — نومبر 10، 2015 7:19 صبح
وعدہ ہے کہیں اپنے نام سے نہیں پڑھوں گا ؛)

آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہاں ہم بھی طبع آزمائی کر سکتے ہیں۔ :)
محمداحمد — نومبر 10، 2015 7:25 صبح
گل و گلزار ہو جاتے ہیں جیون کے سبھی رستے
محبت کی زمیں پر زندگی جب پاؤں دھرتی ہے
x boy — نومبر 10، 2015 7:26 صبح
آپ لوگ طبع آزمائی کرتے رہیے ہم تو شائقین ہیں مہمان ہیں :)
سید عاطف علی — نومبر 10، 2015 7:48 صبح
عجب کیا ہے اگر دست و گریباں ہیں وطن کے لوگ
یہ میری قوم کی عادت ہے ،مل جل کر بکھرتی ہے
اکمل زیدی — نومبر 10، 2015 7:49 صبح
یاد آتی ہے تیری سرخی چشم ہمیں
شفق سر بام جب دہلیز پر اترتی ہے
فاتح — نومبر 10، 2015 8:37 صبح
وعدہ ہے کہیں اپنے نام سے نہیں پڑھوں گا ؛)
کسی کا شعر اپنے نام سے کیسے پڑھیں گے آپ
یہ طرفہ بات میرے سر کے اوپر سے گزرتی ہے
عظیم خواجہ — نومبر 10، 2015 1:31 شام
کسی کا شعر اپنے نام سے کیسے پڑھیں گے آپ
یہ طرفہ بات میرے سر کے اوپر سے گزرتی ہے[/
واہ واہ
عظیم خواجہ — نومبر 10، 2015 1:32 شام
عجب کیا ہے اگر دست و گریباں ہیں وطن کے لوگ
یہ میری قوم کی عادت ہے ،مل جل کر بکھرتی ہے
واہ واہ
عظیم خواجہ — نومبر 10، 2015 1:33 شام
گل و گلزار ہو جاتے ہیں جیون کے سبھی رستے
محبت کی زمیں پر زندگی جب پاؤں دھرتی ہے
کیا کہنے ہیں واہ
عظیم خواجہ — نومبر 10، 2015 1:33 شام
سنوارے جا رہے ہیں آج ایسے اپنے گیسو وہ
گماں ہوتا ہے جیسے کہ میری قسمت سنورتی ہے
فی البدیہ تو اسی قسم کے شعر ہو سکتے ہیں۔ :)
واہ بہت عمدہ
عظیم خواجہ — نومبر 10، 2015 1:35 شام
آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہاں ہم بھی طبع آزمائی کر سکتے ہیں۔ :)
عظیم خواجہ — نومبر 10، 2015 1:36 شام
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%81%D9%88%D8%B3%DA%A9%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92%D8%9F.85806/