کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل

یاسر شاہ — ستمبر 9، 2019 11:13 صبح
غزل

کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں
پُر ہے شکم ،بفضل و کرم عافیت سے ہیں
جالب وفات پا چکے، ہم عافیت سے ہیں
اس دور کے سب اہل قلم عافیت سے ہیں
طائف میں کون ہے جو چلے گا لہولہان؟
سب داعیانِ دیں کے قدم عافیت سے ہیں
اسلام کی سزا ہے تو کشمیریوں کو ہے
یاں قائلانِ ہندو دھرم عافیت سے ہیں
سجدے میں سر ہے اور زباں پر خدا کا نام
دل اک صنم کدہ ہے ،صنم عافیت سے ہیں
دنیا میں ہو رہا ہے جو، اپنی بلا سے، ہو
ہم تو ہیں خیریت سے ،بلم عافیت سے ہیں
برباد کب کے ہو چکے ،پروا ذرا نہیں
ہم جیسے اس جہان میں کم عافیت سے ہیں
آبا پہ اک قیامتِ صغریٰ گزر گئی
شاؔہ آپ تو خدا کی قسم عافیت سے ہیں
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 9، 2019 1:40 شام
غزل

کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں
پُر ہے شکم ،بفضل و کرم عافیت سے ہیں
جالب وفات پا چکے، ہم عافیت سے ہیں
اس دور کے سب اہل قلم عافیت سے ہیں
طائف میں کون ہے جو چلے گا لہولہان؟
سب داعیانِ دیں کے قدم عافیت سے ہیں
اسلام کی سزا ہے تو کشمیریوں کو ہے
یاں قائلانِ ہندو دھرم عافیت سے ہیں
سجدے میں سر ہے اور زباں پر خدا کا نام
دل اک صنم کدہ ہے ،صنم عافیت سے ہیں
دنیا میں ہو رہا ہے جو، اپنی بلا سے، ہو
ہم تو ہیں خیریت سے ،بلم عافیت سے ہیں
برباد کب کے ہو چکے ،پروا ذرا نہیں
ہم جیسے اس جہان میں کم عافیت سے ہیں
آبا پہ اک قیامتِ صغریٰ گزر گئی
شاؔہ آپ تو خدا کی قسم عافیت سے ہیں
خوبصورت۔
یاسر شاہ — ستمبر 9، 2019 1:55 شام

خلیل بھائی نوازش :)
محمد تابش صدیقی — ستمبر 9، 2019 1:57 شام
لاجواب
اور واہ کے بجائے آہ
جان — ستمبر 9، 2019 2:14 شام
بہت خوب۔ زبردست۔
یاسر شاہ — ستمبر 9، 2019 3:56 شام
لاجواب
اور واہ کے بجائے آہ

بھائی تابش نوازش :)
یاسر شاہ — ستمبر 9، 2019 3:59 شام

شکریہ جانِ من :)
میم الف — ستمبر 9، 2019 5:25 شام
ما شاء اللہ!
آپ کے کرافٹ سے زیادہ میں آپ کے تخلیقی جذبے کی قدر کرتا ہوں۔
آپ کی تقریباً کل شاعری ہی (جو میری نظر سے گزری) مصلحانہ مضامین سے مملو ہے۔
اے خان — ستمبر 9، 2019 7:08 شام
بہت خوب
فرحان محمد خان — ستمبر 9، 2019 8:58 شام
سبحان اللہ سبحان اللہ کیا عمدہ غزل ہے سبحان اللہ
یاسر شاہ — ستمبر 10، 2019 6:47 صبح
ما شاء اللہ!
آپ کے کرافٹ سے زیادہ میں آپ کے تخلیقی جذبے کی قدر کرتا ہوں۔
آپ کی تقریباً کل شاعری ہی (جو میری نظر سے گزری) مصلحانہ مضامین سے مملو ہے۔
شکریہ م ا (ں )جی :)
نوازش خان صاحب:)
سبحان اللہ سبحان اللہ کیا عمدہ غزل ہے سبحان اللہ
فرحان بھائی جزاک الله خیر :)
ابن رضا — ستمبر 10، 2019 8:51 صبح
لاجواب!
یاسر شاہ — ستمبر 10، 2019 10:13 صبح

ابن رضا بھائی شکریہ- عرصے بعد آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی -:)
ربیع م — ستمبر 10، 2019 1:35 شام
غزل

کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں
پُر ہے شکم ،بفضل و کرم عافیت سے ہیں
جالب وفات پا چکے، ہم عافیت سے ہیں
اس دور کے سب اہل قلم عافیت سے ہیں
طائف میں کون ہے جو چلے گا لہولہان؟
سب داعیانِ دیں کے قدم عافیت سے ہیں
اسلام کی سزا ہے تو کشمیریوں کو ہے
یاں قائلانِ ہندو دھرم عافیت سے ہیں
سجدے میں سر ہے اور زباں پر خدا کا نام
دل اک صنم کدہ ہے ،صنم عافیت سے ہیں
دنیا میں ہو رہا ہے جو، اپنی بلا سے، ہو
ہم تو ہیں خیریت سے ،بلم عافیت سے ہیں
برباد کب کے ہو چکے ،پروا ذرا نہیں
ہم جیسے اس جہان میں کم عافیت سے ہیں
آبا پہ اک قیامتِ صغریٰ گزر گئی
شاؔہ آپ تو خدا کی قسم عافیت سے ہیں
زبردست
یاسر شاہ — ستمبر 10، 2019 3:35 شام
شکریہ ربیع جی :)
الف عین — ستمبر 10، 2019 5:26 شام
واہ اچھی غزل ہے
یاسر شاہ — ستمبر 11، 2019 8:46 شام
مشفقی اعجاز صاحب تہ دل سے ممنون ہوں -جزاک الله
محمداحمد — ستمبر 14، 2019 12:08 شام
واہ!
بہت خوب کلا م ہے یاسر بھائی!
یاسر شاہ — ستمبر 14، 2019 5:58 شام
واہ!
بہت خوب کلا م ہے یاسر بھائی!
محمد احمد بھائی جزاک اللہ خیر -:)
فاخر رضا — ستمبر 14، 2019 7:04 شام
یاسر کی لکھی کیا ہے غزل، مرثیہ ہے یہ
پوچھو نہ دل، جگر نہ ہی ہم خیریت سے ہیں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D9%BE-%D8%B9%D8%A7%D9%81%DB%8C%DB%81%D8%9F%D8%8C-%DB%81%D9%85-%D8%B9%D8%A7%D9%81%DB%8C%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%BA%D8%B2%D9%84.108375/