کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے ۔۔۔

الشفاء — جولائی 12، 2020 2:09 شام
آج اصلاح سخن میں پڑی اپنی تُک بندیوں سے مٹی جھاڑی تو شکیب بھائی کا یہ حکم نامہ موجود پایا!
ایک مرتبہ فائنل غزل پوسٹ کر دیجیے گا الشفاء
تو تعمیل حکم میں، تاخیر کی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ
کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے
آنکھوں کو گھر بنا لیا اِک جُوئے آب نے
مستی نگاہِ یار کی دیکھی تو شرم سے
بوتل میں منہ چھپا لیا اپنا شراب نے
قُدس و عُلُوّ و علم و ظہور و غیاب کے
کتنے نقاب اوڑھے ہیں اِک بے نقاب نے
منکر نکیر آئے ہیں چھیڑا ہے ذکر یار
محفل سجائی اُن کے سوال و جواب نے
حیراں ہیں ساری اُمتیں محشر میں دیکھ کر
رتبے جو پائے اُمّتِ عالیجناب ﷺ نے
احبابِ علم و ذوق کے فیضان سے شفا
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے
۔۔۔
شکیب — جولائی 12، 2020 2:21 شام
کیا خوب غزل ہے ماشاء اللہ۔
قُدس و عُلُوّ و علم و ظہور و غیاب کے
کتنے نقاب اوڑھے ہیں اِک بے نقاب نے
ہائے!
سیما علی — جولائی 12، 2020 3:18 شام
آج اصلاح سخن میں پڑی اپنی تُک بندیوں سے مٹی جھاڑی تو شکیب بھائی کا یہ حکم نامہ موجود پایا!
تو تعمیل حکم میں، تاخیر کی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ
کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے
آنکھوں کو گھر بنا لیا اِک جُوئے آب نے
مستی نگاہِ یار کی دیکھی تو شرم سے
بوتل میں منہ چھپا لیا اپنا شراب نے
قُدس و عُلُوّ و علم و ظہور و غیاب کے
کتنے نقاب اوڑھے ہیں اِک بے نقاب نے
منکر نکیر آئے ہیں چھیڑا ہے ذکر یار
محفل سجائی اُن کے سوال و جواب نے
حیراں ہیں ساری اُمتیں محشر میں دیکھ کر
رتبے جو پائے اُمّتِ عالیجناب ﷺ نے
احبابِ علم و ذوق کے فیضان سے شفا
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے
۔۔۔
الشفاء بھیا بے حد کمال:redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
الف نظامی — جولائی 12، 2020 5:41 شام
قُدس و عُلُوّ و علم و ظہور و غیاب کے
کتنے نقاب اوڑھے ہیں اِک بے نقاب نے
اسم صفت: القدوس ، العلی ، العلیم، الظاہر، الباطن ۔۔۔
اسم ذات : اللہ
کسی مقصدکے حل کی غرض سے کسی سے ملاقات کرنا اصل میں اُس کی کسی صفت سے ملاقات کرنا ہے
جب کہ بغیر کسی مقصد کے کسی سےملاقات کرنا اصل میں اُس کی ذات سے ملاقات کرنا ہے
یہ اور بات ہے کہ بقول واصف علی واصف:
گلاب کا نام خوشبو کے پردوں پر سفر کرتا ہے۔ گلاب ، ذات ہے اور خوشبو ، صفت۔
ذات اپنی صفات کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے۔
الشفاء — جولائی 13، 2020 6:25 صبح
کیا خوب غزل ہے ماشاء اللہ۔
ذرہ نوازی شکیب بھائی۔۔۔
آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں
تو ہائے گل پکار میں چلاّؤں ہائے دل
الشفاء — جولائی 13، 2020 6:26 صبح
بے حد شکریہ اپیا۔۔۔ :)
سیما علی — جولائی 13، 2020 6:30 صبح
بے حد شکریہ اپیا۔۔۔ :)
جیتے رہیے خوش رہیے۔۔۔۔۔۔۔
سیما علی — جولائی 13، 2020 6:37 صبح
آج اصلاح سخن میں پڑی اپنی تُک بندیوں سے مٹی جھاڑی تو شکیب بھائی کا یہ حکم نامہ موجود پایا!
تو تعمیل حکم میں، تاخیر کی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ
کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے
آنکھوں کو گھر بنا لیا اِک جُوئے آب نے
مستی نگاہِ یار کی دیکھی تو شرم سے
بوتل میں منہ چھپا لیا اپنا شراب نے
قُدس و عُلُوّ و علم و ظہور و غیاب کے
کتنے نقاب اوڑھے ہیں اِک بے نقاب نے
منکر نکیر آئے ہیں چھیڑا ہے ذکر یار
محفل سجائی اُن کے سوال و جواب نے
حیراں ہیں ساری اُمتیں محشر میں دیکھ کر
رتبے جو پائے اُمّتِ عالیجناب ﷺ نے
احبابِ علم و ذوق کے فیضان سے شفا
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے
۔۔۔​
چاک وعدہ نہ سِلے، زخمِ تمنّا نہ کِھلے۔۔۔۔
سانس ہموار رہے شمع کی لَو تک نہ ہِلے
سیما علی — جولائی 13، 2020 6:40 صبح
بے حد شکریہ اپیا۔۔۔ :)
اب جو کہنا ہے تو کیسے کوئی نوحہ کہیے ۔۔۔۔
آج تک تم سے رگِ جاں کے کئی رشتے تھے
الشفاء — جولائی 13، 2020 6:42 صبح
جیتی رہیے خوش رہیے۔۔۔۔۔۔۔
اپنے اس چھوٹے بھائی یا بیٹے کو اسی طرح دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔ :)
سیما علی — جولائی 13، 2020 6:44 صبح
اپنے اس چھوٹے بھائی یا بیٹے کو اسی طرح دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔ :)
اللہ خوش رکھے بیٹا:)
الشفاء — جولائی 13، 2020 6:47 صبح
اللہ خوش رکھے بیٹا:)
اللہ عزوجل آپ کو صحت و عافیت سے خوش رکھے۔۔۔
سیما علی — جولائی 13، 2020 7:16 صبح
اللہ عزوجل آپ کو صحت و عافیت سے خوش رکھے۔۔۔
:redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
جاسمن — دسمبر 7، 2020 1:19 صبح
بہت خوب!
عمدہ کلام۔
میرے لیے یہ خوشگوار انکشاف ہے۔
الشفاء — دسمبر 7، 2020 8:45 صبح
بہت خوب!
عمدہ کلام۔
بہت شکریہ آپی۔۔۔:)
میرے لیے یہ خوشگوار انکشاف ہے۔
کیا انکشاف ہوا؟
جاسمن — ستمبر 12، 2023 5:35 صبح
بہت شکریہ آپی۔۔۔:)
کیا انکشاف ہوا؟
یہی کہ آپ شاعر بھی ہیں۔ :)
الشفاء — ستمبر 12، 2023 7:18 صبح
یہی کہ آپ شاعر بھی ہیں۔ :)
آپ نے یاد دلایا تو ہمیں یاد آیا۔۔۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D8%AF%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AF%D9%86-%D8%AF%D9%84%D9%90-%D8%AE%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%AE%D8%B1%D8%A7%D8%A8-%D9%86%DB%92-%DB%94%DB%94%DB%94.112398/