کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا

محمد طلحہ گوہر چشتی — مئی 24، 2018 9:45 صبح
غزل
کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا
چاند، سورج، کہکشائیں، آسماں دیکھا ہُوا
دیکھا ہے جب سے تمہیں، لگتا ہے کچھ دیکھا نہیں
زُعم تھا مجھ کو کہ ہے سارا، جہاں دیکھا ہُوا
تم مجھے حیران بھی کر سکتے ہو سوچا نہ تھا
ایسا چہرہ آنکھ نے تھا ہی کہاں دیکھا ہُوا
دیکھ رکھے دوستی کے نام پر دھوکے بہت
عشق میں بھی دل کو میں نے بد گماں دیکھا ہُوا
جس کے باعث اک چکوری چاند کی جانب اُڑے
ہم نے گوہر ہے وہ جذبِ عاشقاں دیکھا ہُوا
۔۔۔محمد طلحہ گوہرؔ۔۔۔
محمدظہیر — مئی 24، 2018 10:30 صبح
سوچ رہا ہوں اس اوتار کے ساتھ کلام کی تعریف کیسے کروں :)
محمد طلحہ گوہر چشتی — مئی 24، 2018 10:40 صبح
سوچ رہا ہوں اس اوتار کے ساتھ کلام کی تعریف کیسے کروں :)
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا ۔۔۔ کیوں ظہیر بھائی تعریف کرنے میں کیا ہے۔ کسی کی حوصلہ افزائی ہو جائے گی تو آپ کا کیا جائے گا۔:laugh1:
محمدظہیر — مئی 24، 2018 10:44 صبح
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا ۔۔۔ کیوں ظہیر بھائی تعریف کرنے میں کیا ہے۔ کسی کی حوصلہ افزائی ہو جائے گی تو آپ کا کیا جائے گا۔:laugh1:
بہت عمدہ کاوش ہے بھائی. دراصل محفل کی سالگرہ کی مناسبت سے کھیل میں بدلے گئے اپنے اوتار کو دیکھ کر شرمندگی ہو رہی ہے. عام طور پر ایسے اوتار رکھنے والے شاعری کے زمرے میں نہیں آیا کرتے :)
محمد طلحہ گوہر چشتی — مئی 24، 2018 10:48 صبح
بہت نوازش ظہیر بھائی۔
محمدظہیر — مئی 24، 2018 10:49 صبح
بہت نوازش ظہیر بھائی۔
تعارفی سیکشن میں نئے اراکین اپنا تعارف کرواتے ہیں. امید ہے آپ کا تعارف بھی جلد پڑھنے کو ملے گا :)
لئیق احمد — مئی 24، 2018 10:52 صبح
اتنی چھوٹی عمر میں ایسا عمدہ کلام، ماشاءاللہ زبردست
محمد طلحہ گوہر چشتی — مئی 24، 2018 10:56 صبح
اتنی چھوٹی عمر میں ایسا عمدہ کلام، ماشاءاللہ زبردست
بہت شکریہ لئیق بھائی ۔ آپ کے یہ الفاظ پڑھ کر دلی مسرت ہوئی۔
معظم علی کاظمی — مئی 24، 2018 11:42 صبح
سوچ رہا ہوں اس اوتار کے ساتھ کلام کی تعریف کیسے کروں :)
مجھے کافی دیر بعد سمجھ آیا آخر اس اوتار سے کیا مراد ہے۔
محمدظہیر — مئی 24، 2018 11:45 صبح
مجھے کافی دیر بعد سمجھ آیا آخر اس اوتار سے کیا مراد ہے۔
شکر ہے سمجھ گئے معظم بھائی :)
الف نظامی — مئی 25، 2018 3:37 شام
تم مجھے حیران بھی کر سکتے ہو سوچا نہ تھا
ایسا چہرہ آنکھ نے تھا ہی کہاں دیکھا ہُوا
بہت خوب!​
محمد طلحہ گوہر چشتی — مئی 25، 2018 3:41 شام
تم مجھے حیران بھی کر سکتے ہو سوچا نہ تھا
ایسا چہرہ آنکھ نے تھا ہی کہاں دیکھا ہُوا
بہت خوب!​
بہت کرم نوازی جناب
عرفان سعید — مئی 25، 2018 3:57 شام
کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا
چاند، سورج، کہکشائیں، آسماں دیکھا ہُوا
دیکھا ہے جب سے تمہیں، لگتا ہے کچھ دیکھا نہیں
زُعم تھا مجھ کو کہ ہے سارا، جہاں دیکھا ہُوا
بہت اعلی!
محمد طلحہ گوہر چشتی — مئی 25، 2018 4:00 شام
بہت محبت عرفان سعید صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%84%DA%AF%DB%92-%DB%81%DB%92-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%DA%A9%D8%AB%D8%B1-%DB%8C%DB%81-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D9%8F%D9%88%D8%A7.101555/