گاہے گاہے کی رسائی دی تمھیں مژگاں تلک

نمرہ — مارچ 5، 2019 11:17 صبح
گاہے گاہے کی رسائی دی تمھیں مژگاں تلک
تم مگر آنے لگے ہو اب کے دشت جاں تلک
روز محشر بھی ادب آداب ہوں گے عشق کے
ہاتھ میرا کب پہنچ پائے گا اس داماں تلک
دل سے رخصت کے سمے چپ چاپ ہم دیکھا کیے
ایک قطرہ خوں نہ آیا دیدہء ویراں تلک
ایک مہجوری سی مہجوری کہ ربط باہمی
عشق کی کٹیا سے لے کر حسن کے ایواں تلک
کیا حقیقت کی تجلی ہو تو کیا سچ کا ظہور
تم جو آ کے رک گئی ہو پردہ امکاں تلک
محمداحمد — مارچ 5، 2019 11:55 صبح
بہت خوب!
نمرہ — مارچ 5، 2019 11:59 صبح
شکریہ :)
فلسفی — مارچ 5، 2019 12:24 شام
روز محشر بھی ادب آداب ہوں گے عشق کے
ہاتھ میرا کب پہنچ پائے گا اس داماں تلک
واہ بہت خوب
ایک مہجوری سی مہجوری کہ ربط باہمی
عشق کی کٹیا سے لے کر حسن کے ایوان تلک
یہاں شاید ٹائپو ہے۔ "ایواں"
فرحان محمد خان — مارچ 5، 2019 12:39 شام
واہ واہ واہ
ایک مہجوری سی مہجوری کہ ربط باہمی
عشق کی کٹیا سے لے کر حسن کے ایواں تلک
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 5، 2019 12:43 شام
ماشاء اللہ ،
شاندار اور عمدہ کلام ، سلامت رہیں نمرہ بہنا ۔
عرفان سعید — مارچ 5، 2019 12:48 شام
کیا حقیقت کی تجلی ہو تو کیا سچ کا ظہور
تم جو آ کے رک گئی ہو پردہ امکاں
زبردست!
بہت خوب!
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 5، 2019 6:45 شام
اکا دکا الفاظ کا مطلب بھی نہیں پتا لیکن بہت ہی کلاسیکل سی شاعری ہے۔ بہت خوب:)
کیا حقیقت کی تجلی ہو تو کیا سچ کا ظہور
تم جو آ کے رک گئی ہو پردہ امکاں تلک

تین سے چار بار پڑھا تو ماسا کوئی سمجھ آ ہی گیا لیکن آخری شعر پر آکر پھر اٹک سا گیا ہوں۔
پہلے چار اشعار پڑھ کر یہ گمان نہیں ہوتا کہ مخاطب مذکر ہے یا مونث، یا پھر یہ اسی انداز میں لکھے گئے جیسے سن صفر کے اردو شعراء وغیرہ لکھا کرتے تھے۔ مثلاً
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
لیکن آخری شعر سے لگتا ہے یا مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مخاطب مونث ہے۔ کیا یہ میری سمجھ کا فرق ہے اور اگر ایسا ہے بھی تو کیا اس سے شاعری کی صحت وغیرہ کو کوئی فرق پڑتا ہے ؟:)
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 5، 2019 6:50 شام
وہیں دوسری طرف اس شاعری کو خاتون شاعرہ کی طرف سے جان کر پڑھیں تو احساس ہوتا ہے کہ شاعرہ اپنے آپ کو مخاطب ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D8%A7%DB%81%DB%92-%DA%AF%D8%A7%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D8%B3%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%AF%DB%8C-%D8%AA%D9%85%DA%BE%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DA%98%DA%AF%D8%A7%DA%BA-%D8%AA%D9%84%DA%A9.105793/