گرنے دے گرگئی اگر دستار::::غزل

یاسر شاہ — مارچ 23، 2022 6:24 شام
السلام علیکم !
اپنی ایک پرانی غزل چند تازہ اضافی اشعار کے ساتھ پیش خدمت ہے -
یہ نامکمل شکل میں ریختہ پہ بھی موجود ہے :

غزل
گرنے دے گرگئی اگر دستار
دونوں ہاتھوں سے تھام دستِ یار
جلد آؤ تو منتظر ہیں ہم
ہو گئی دیر تو در و دیوار
بال و پر کا عقاب کیا کرتے
کٹ گئے جبکہ ناخن و منقار
ان کی الفت سے ایک امت ہو
اے گروہِ مہاجر و انصار !!
کوئی مضموں نہیں دعا کا بجز
میرے پروردگار ! پالنہار !!
ہوش آیا لگا کے دل ان سے
بنے پھرتے تھے ہم بہت ہشیار
یہ محبّت نہ ہونے کا ہے صلہ
دلِ بے فیض و راہِ ناہموار
آ گئے آپ کیا عیادت کو
کتنے خوش بخت ہوگئے بیمار
اب دکھائیں کسے ایک مشکل ہے
شؔاہ تخلیق کر چکے شہکار​
محمد عبدالرؤوف — مارچ 23، 2022 6:39 شام
بہت خوب یاسر بھائی!
ماشاءاللہ، اچھے مضامین ہیں
صابرہ امین — مارچ 23، 2022 7:59 شام
خوبصورت اشعار۔ ۔ ڈھیروں داد
ان کی الفت سے ایک امت ہو
اے گروہِ مہاجر و انصار !!
واہ واہ۔ ۔
کوئی مضموں نہیں دعا کا بجز
میرے پروردگار ! پالنہار !!
کچھ ایسی ہی تھی ہماری بھی کیفیت ۔ ۔
ہاتھ اٹھائے ہیں ہم نے مدت سے
مانگنا کیا ہے کچھ پتہ ہی نہیں
یاسر شاہ — مارچ 26، 2022 5:57 صبح
بہت خوب یاسر بھائی!
ماشاءاللہ، اچھے مضامین ہیں

جزاک اللہ خیر
یاسر شاہ — مارچ 26، 2022 6:02 صبح
خوبصورت اشعار۔ ۔ ڈھیروں داد
واہ واہ۔ ۔
کچھ ایسی ہی تھی ہماری بھی کیفیت ۔ ۔
ہاتھ اٹھائے ہیں ہم نے مدت سے
مانگنا کیا ہے کچھ پتہ ہی نہیں

ہاتھ اٹھائے ہیں ہم نے مدت سے
مانگنا کیا ہے کچھ پتہ ہی نہیں
واہ -
واقعی کیفیت تو وہی ہے -
حوصلہ افزائی پہ ممنون ہوں -جزاک اللہ خیر -
عرفان علوی — اپریل 10، 2022 8:43 شام
السلام علیکم !
اپنی ایک پرانی غزل چند تازہ اضافی اشعار کے ساتھ پیش خدمت ہے -
یہ نامکمل شکل میں ریختہ پہ بھی موجود ہے :

غزل
گرنے دے گرگئی اگر دستار
دونوں ہاتھوں سے تھام دستِ یار
جلد آؤ تو منتظر ہیں ہم
ہو گئی دیر تو در و دیوار
بال و پر کا عقاب کیا کرتے
کٹ گئے جبکہ ناخن و منقار
ان کی الفت سے ایک امت ہو
اے گروہِ مہاجر و انصار !!
کوئی مضموں نہیں دعا کا بجز
میرے پروردگار ! پالنہار !!
ہوش آیا لگا کے دل ان سے
بنے پھرتے تھے ہم بہت ہشیار
یہ محبّت نہ ہونے کا ہے صلہ
دلِ بے فیض و راہِ ناہموار
آ گئے آپ کیا عیادت کو
کتنے خوش بخت ہوگئے بیمار
اب دکھائیں کسے ایک مشکل ہے
شؔاہ تخلیق کر چکے شہکار​
یاسر صاحب ، اچھی غزل ہے . مبارک ہو .
یاسر شاہ — اپریل 10، 2022 8:56 شام
یاسر صاحب ، اچھی غزل ہے . مبارک ہو .
علوی صاحب جزاک الله خیر
الف عین — اپریل 11، 2022 6:30 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ، آخری شعر کا پہلا مصرعہ کچھ غلط لکھا گیا ہے شاید
یاسر شاہ — اپریل 12، 2022 6:13 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ، آخری شعر کا پہلا مصرعہ کچھ غلط لکھا گیا ہے شاید
جزاک الله خیر محترمی -
وہ مصرع یوں پڑھا جائے گا :
اب دکھائیں کسیک مشکل ہے
الف عین — اپریل 13، 2022 4:52 صبح
جزاک الله خیر محترمی -
وہ مصرع یوں پڑھا جائے گا :
اب دکھائیں کسیک مشکل ہے
گویا "ایک" کا الف اور ی دونوں کو شہید کر دیا گیا!
محمداحمد — اپریل 14، 2022 6:31 شام
گرنے دے گرگئی اگر دستار
دونوں ہاتھوں سے تھام دستِ یار

جلد آؤ تو منتظر ہیں ہم
ہو گئی دیر تو در و دیوار
بہت خوب یاسر بھائی!
اچھے اشعار ہیں۔
یاسر شاہ — اپریل 17، 2022 12:34 شام
گویا "ایک" کا الف اور ی دونوں کو شہید کر دیا گیا!
اس طرح کے استعمال کی گنجائش ہے -کہیں نظر سے گزری بھی ہے فی الوقت یاد نہیں -
یاسر شاہ — اپریل 17، 2022 12:36 شام
بہت خوب یاسر بھائی!
اچھے اشعار ہیں۔
جزاک اللہ خیر احمد بھائی !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%AF%DB%92-%DA%AF%D8%B1%DA%AF%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%DA%AF%D8%B1-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%D8%BA%D8%B2%D9%84.118287/