گرچہ پاس اپنے جائداد نہیں

شوکت پرویز — مئی 23، 2013 11:32 صبح
گرچہ پاس اپنے جائداد نہیں
پھر بھی ماتم کا انعقاد نہیں
راہ میں دو گھڑی رکے راہی
زندگی اس سے کچھ زیاد نہیں
آج ہے کل رہے رہے نہ رہے
زندگی کا کچھ اعتماد نہیں
ایک مومن ہے مطمئن ہر جا
ایک کافر کہیں بھی شاد نہیں
آخرت کا سفر بہت دشوار
اور پاس اپنے کوئی زاد نہیں
اپنی عزّت رہے دو عالم میں
اور اپنی کوئی مراد نہیں
الولاء والبراء فقط ِللہ
دنیوی صحبت و عناد نہیں
ایک ہے اصلِ سنّت و قرآن
اس لئے ان میں کچھ تضاد نہیں
دیکھ کیسی ہے رب کی صنّاعی
عرش ہے پر کوئی عماد نہیں
بے قصوروں کی جان لیتے ہو
یہ فقط ظلم ہے جہاد نہیں
قبر پر سجدہ ریز ہے ناداں!
درسِ توحید تجھ کو یاد نہیں
تو زباں سے کہے قیامت ہے
پر ترے دل میں اعتقاد نہیں
حاصلِ دین سود ہے شوکت
حاصلِ دہر کچھ مفاد نہیں
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 28، 2013 4:20 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت ساری داد اس غزل کیلیے
شوکت پرویز — مئی 28، 2013 7:45 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت ساری داد اس غزل کیلیے
آپ کی نوازش ہے محمد خلیل الرحمٰن صاحب، پسندیدگی کے لئے شکریہ !!
عبدالحسیب — مئی 28، 2013 7:49 صبح
بہت عمدہ شوکت پرویز بھائی جان۔ لاجواب۔
شوکت پرویز — مئی 28، 2013 8:14 صبح
بہت عمدہ شوکت پرویز بھائی جان۔ لاجواب۔
پذیرائی کے لئے ممنون ہوں جناب، شکریہ۔۔
نیلم — مئی 28، 2013 10:28 صبح
قبر پر سجدہ ریز ہے ناداں!
درسِ توحید تجھ کو یاد نہیں
بہت خُوب بھائی
شوکت پرویز — مئی 29، 2013 6:29 صبح
قبر پر سجدہ ریز ہے ناداں!
درسِ توحید تجھ کو یاد نہیں
بہت خُوب بھائی
پسند کرنے کے لئے شکریہ نیلم آپی !!
الف عین — مئی 29، 2013 6:35 صبح
زبردست شوکت۔ مشکل قوافی میں بھی بہترین غزل،(شاید اسی لئے فلسفیانہ اور دینی ہے)
شوکت پرویز — مئی 29، 2013 8:23 صبح
زبردست شوکت۔ مشکل قوافی میں بھی بہترین غزل،(شاید اسی لئے فلسفیانہ اور دینی ہے)
بہت تقویت ملتی ہے آپ کی پذیرائی سے۔۔۔ شکریہ استاد جی۔۔ :)
امجد میانداد — مئی 29، 2013 8:55 صبح
بہت عمدہ،
قبر پر سجدہ ریز ہے ناداں!
درسِ توحید تجھ کو یاد نہیں
اعلیٰ
شوکت پرویز — مئی 29، 2013 10:14 صبح
بہت عمدہ،
قبر پر سجدہ ریز ہے ناداں!
درسِ توحید تجھ کو یاد نہیں
اعلیٰ
تعریف اور پسند کرنے کے لئے شکریہ امجد بھائی۔۔
یوسف-2 — جون 12، 2013 11:14 صبح
ایک مومن ہے مطمئن ہر جا
ایک کافر کہیں بھی شاد نہیں
آخرت کا سفر بہت دشوار
اور پاس اپنے کوئی زاد نہیں
:zabardast1::good::great:
شوکت پرویز — جون 12، 2013 11:21 صبح
بہت شکریہ یوسف بھائی!
محمداحمد — جون 12، 2013 12:00 شام
گرچہ پاس اپنے جائداد نہیں​
پھر بھی ماتم کا انعقاد نہیں​
راہ میں دو گھڑی رکے راہی​
زندگی اس سے کچھ زیاد نہیں​
ایک ہے اصلِ سنّت و قرآن​
اس لئے ان میں کچھ تضاد نہیں​
بے قصوروں کی جان لیتے ہو​
یہ فقط ظلم ہے جہاد نہیں​
قبر پر سجدہ ریز ہے ناداں!​
درسِ توحید تجھ کو یاد نہیں​

واہ واہ واہ
بہت خوب قبلہ شوکت صاحب۔۔۔۔!
بہت اچھی غزل ہے۔ ہم نے آج دیکھی۔
بہت سی داد حاضرِ خدمت ہے۔
شوکت پرویز — جون 12، 2013 12:27 شام
واہ واہ واہ
بہت خوب قبلہ شوکت صاحب۔۔۔ ۔!
بہت اچھی غزل ہے۔ ہم نے آج دیکھی۔
بہت سی داد حاضرِ خدمت ہے۔
بہت شکریہ محمد احمد بھائی !
غدیر زھرا — جون 19، 2013 12:24 شام
عمدہ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D8%B1%DA%86%DB%81-%D9%BE%D8%A7%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.64177/