گل فروش

عینی مروت — اکتوبر 11، 2017 7:18 شام
ایک نظم حاضر خدمت ہے
شہر کے دکاں دارو!
مول کیا لگاو گے؟
اک گلی کے نکڑ پر....
پھول اک تروتازہ
ہاتھ میں لیے کچھ گل...
بیچنے چلا آیا
شہر کے خریدارو!
ان گلوں کے بدلے میں خواب مانگتا ہے وہ!
خواب زندگی کے خواب
گم شدہ خوشی کے خواب !!
1251179.jpg
عنایت — اکتوبر 11، 2017 7:26 شام
نائس
عینی مروت — اکتوبر 11، 2017 7:29 شام
شکریہ ۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 11، 2017 8:34 شام
خوبصورت۔ مزے دار مزے دار
عینی مروت — اکتوبر 11، 2017 8:49 شام
خوبصورت۔ مزے دار مزے دار
پسندیدگی کے لیے بہت بہت شکریہ سر!
سلامت رہیں :)
فاخر رضا — اکتوبر 12، 2017 12:40 صبح
کیا بات ہے. مزا آگیا
عینی مروت — اکتوبر 12، 2017 8:15 صبح
کیا بات ہے. مزا آگیا
بہت نوازش ۔۔ : )
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 12، 2017 8:22 صبح
واہ بہنا ۔عمدہ اور بہت خوبصورت احساس ۔
فاخر رضا — اکتوبر 12، 2017 8:33 صبح
الف عین
آپ نے جلدی کی ورنہ یہ نظم شاید زیادہ لائق ہے آپ کے جریدے کی زینت بننے کے. اگر یہ بھی شایع ہو تو اچھا ہو
سید عمران — اکتوبر 12، 2017 12:05 شام
نمناک احساسات کی حامل!!!
لاریب مرزا — اکتوبر 12، 2017 7:18 شام
بہت عمدہ!!
شمالی علاقہ جات کے ٹور سے واپسی پہ رات کو ساڑھے گیارہ بجے optp ریستوران کے پارکنگ ایریا میں تقریباً چھ سات سال کا بچہ ایک چھڑی پر ایک گجرا سجائے گاڑی کی جانب لپکا۔ ہم شدید حیران ہوئے کہ وقت کافی ہو چلا ہے اور یہ بچہ ابھی تک گھر نہیں گیا۔ ہم نے پوچھ بھی لیا۔ اتنے چھوٹے سے ہو آپ اور اتنی رات گئے پھول بیچ رہے ہو، ڈر نہیں لگتا اندھیرے میں؟؟ گھر کتنی دور ہے؟؟ گھر کیسے جاؤ گے؟؟ روزانہ پھول بیچتے ہو؟؟ کل کیسے گھر گئے تھے؟؟ پڑھتے ہو؟؟
ہمارے سوالوں کے جواب اتنی معصوم سی مسکراہٹ سے دئیے گئے "بس ایک رہ گیا ہے یہ بیچ کے گھر چلا جاؤں گا" ہم نے وہ رکھ لیا اور کہا کہ اب دھیان سے گھر جائیے گا۔ اور وہ خوشی خوشی ایک جانب چل دیا۔ ہماری نظروں نے تب تک اس بچے کا تعاقب کیا جب تک وہ نظروں سے اوجھل نہیں ہو گیا۔
اللہ تعالیٰ ان ننھے پھولوں پر رحم فرمائے اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
محمد وارث — اکتوبر 13، 2017 3:50 صبح
چائلڈ لیبر ایک ظلم ہے جسے ختم ہونا چاہیئے۔ جب بھی کسی چھوٹے سے بچے کو محنت مزدوری مشقت کرتے دیکھتا ہوں تو اپنے بچوں کی شکلیں آنکھوں کے سامنے گھوم جاتی ہیں، دل سی پارہ ہو جاتا ہے!
الف عین — اکتوبر 13، 2017 4:39 شام
اچھی نظم ہے ماشاء اللہ۔ یہ بھی سمت کے لیے منتخب
عینی مروت — اکتوبر 13، 2017 11:36 شام
واہ بہنا ۔عمدہ اور بہت خوبصورت احساس ۔
بہت شکریہ ۔۔۔۔سلامت رہیں :)
عینی مروت — اکتوبر 13، 2017 11:38 شام
الف عین
آپ نے جلدی کی ورنہ یہ نظم شاید زیادہ لائق ہے آپ کے جریدے کی زینت بننے کے. اگر یہ بھی شایع ہو تو اچھا ہو
نظم کی پذیرائی و پسندیدگی کےلیے ایک دفعہ پھر شکریہ ۔۔ سلامتی ہو
عینی مروت — اکتوبر 13، 2017 11:42 شام
نمناک احساسات کی حامل!!!
اگرچہ اظہار کا قرینہ ہاتھ ملتےہوئے سوچتا ہے کہ۔۔
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
عینی مروت — اکتوبر 13، 2017 11:59 شام
بہت عمدہ!!
شمالی علاقہ جات کے ٹور سے واپسی پہ رات کو ساڑھے گیارہ بجے optp ریستوران کے پارکنگ ایریا میں تقریباً چھ سات سال کا بچہ ایک چھڑی پر ایک گجرا سجائے گاڑی کی جانب لپکا۔ ہم شدید حیران ہوئے کہ وقت کافی ہو چلا ہے اور یہ بچہ ابھی تک گھر نہیں گیا۔ ہم نے پوچھ بھی لیا۔ اتنے چھوٹے سے ہو آپ اور اتنی رات گئے پھول بیچ رہے ہو، ڈر نہیں لگتا اندھیرے میں؟؟ گھر کتنی دور ہے؟؟ گھر کیسے جاؤ گے؟؟ روزانہ پھول بیچتے ہو؟؟ کل کیسے گھر گئے تھے؟؟ پڑھتے ہو؟؟
ہمارے سوالوں کے جواب اتنی معصوم سی مسکراہٹ سے دئیے گئے "بس ایک رہ گیا ہے یہ بیچ کے گھر چلا جاؤں گا" ہم نے وہ رکھ لیا اور کہا کہ اب دھیان سے گھر جائیے گا۔ اور وہ خوشی خوشی ایک جانب چل دیا۔ ہماری نظروں نے تب تک اس بچے کا تعاقب کیا جب تک وہ نظروں سے اوجھل نہیں ہو گیا۔
اللہ تعالیٰ ان ننھے پھولوں پر رحم فرمائے اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمییین ثم آمین :(
ایسا ہی ایک تجربہ یہاں پشاور میں پچھلے دنوں مجھے پیش آیا۔۔۔ اور واپسی پرکتنی اداس سوچیں ذہن پر حاوی رہیں کہ۔۔
شہر گل میں زندگی بسر کرنے والے کتنے ایسے ننھے گلاب ہیں جن کی زندگی غربت کے خاردار شکنجوں میں دبی سسک رہی ہے
عینی مروت — اکتوبر 14، 2017 12:04 صبح
چائلڈ لیبر ایک ظلم ہے جسے ختم ہونا چاہیئے۔ جب بھی کسی چھوٹے سے بچے کو محنت مزدوری مشقت کرتے دیکھتا ہوں تو اپنے بچوں کی شکلیں آنکھوں کے سامنے گھوم جاتی ہیں، دل سی پارہ ہو جاتا ہے!
بجا کہتے ہیں وارث بھائی۔۔۔اور یہ احساس کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے کہ کیا یہی ننھا مزدور اپنے خاندان کا واحد کفیل ہے؟؟
عینی مروت — اکتوبر 14، 2017 12:08 صبح
اچھی نظم ہے ماشاء اللہ۔ یہ بھی سمت کے لیے منتخب
پسندیدگی اور انتخاب کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں استادمحترم!
اسے آپکی ۔۔اور محفل کے دیگر اراکین کی ذرہ نوازی کہوں گی کہ۔۔۔ان ٹوٹے بکھرے سے الفاظ کو اس قدر
داد و تحسین سے نوازتے ہیں
سلامتی ہو :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D9%84-%D9%81%D8%B1%D9%88%D8%B4.98651/