گھر کا نام سرائے رکھنا

محمد شکیل خورشید — مارچ 7، 2022 11:48 صبح
دل میں درد چھپائے رکھنا
آس امید لگائے رکھنا
کیسے سیکھ لیا ہے تم نے
یہ مسکان سجائے رکھنا
مشکل ہو جاتا ہے بھرم کو
ساری عمر بنائے رکھنا
رات کی تاریکی گہری ہے
سوچ کا دیہ جلائے رکھنا
یاد رہے دنیا رستہ ہے
گھر کا نام سرائے رکھنا
کون شکیل تمہیں سکھلائے
ناتے رشتے نبھائے رکھنا
چند سال پرانی ایک غزل، آج فیس بک پر نظر آئی
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
دیگر اساتذہ اور احباب کی نذر
عرفان علوی — مارچ 10، 2022 5:10 صبح

عمدہ غزل ہے، شکیل بھائی! شعر # 4 میں ’دیا‘ بحر میں نہیں کھپ رہا . اِس کی جگہ ’دیپ‘ کہہ سکتے ہیں .آخری شعر میں ’نبھائے رکھنا‘ غیر مانوس ترکیب ہے .
محمد شکیل خورشید — مارچ 10، 2022 5:35 صبح
عمدہ غزل ہے، شکیل بھائی! شعر # 4 میں ’دیا‘ بحر میں نہیں کھپ رہا . اِس کی جگہ ’دیپ‘ کہہ سکتے ہیں .آخری شعر میں ’نبھائے رکھنا‘ غیر مانوس ترکیب ہے .
رہنمائی کا شکریہ
یہ تقریباََ سات آٹھ سال پرانی غزل ہے جب میں نے یہاں اصلاح لینا شروع نہیں کی تھی، اس وقت میں نے دیپ کا لفظ ہی استعمال کیا تھا، اسے دیہ اس لئے کیا کہ کچھ عرصہ قبل میرے ایک شعر میں لفظ پنا (صفحہ) کے استعمال پر اساتذہ نے اس کے ہندی الاصل ہونے کے باعث اسے ناپسندیدہ قرار دیا، اسی اعتراض کے ڈر سے دیپ کو دیہ سے بدل دیا۔
آپ کی رہنمائی کے نتیجے میں دیپ پر واپس رجوع کر لیتا ہوں
الف عین — مارچ 10، 2022 5:38 صبح
ارے میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا یہاں مگر شاید پوسٹ نہیں ہوا۔
جو بات عرفان علوی نے لکھی ہے، وہی لکھا تھا کہ یہان دیپ کر دو
الف عین — مارچ 10، 2022 5:39 صبح
رہنمائی کا شکریہ
یہ تقریباََ سات آٹھ سال پرانی غزل ہے جب میں نے یہاں اصلاح لینا شروع نہیں کی تھی، اس وقت میں نے دیپ کا لفظ ہی استعمال کیا تھا، اسے دیہ اس لئے کیا کہ کچھ عرصہ قبل میرے ایک شعر میں لفظ پنا (صفحہ) کے استعمال پر اساتذہ نے اس کے ہندی الاصل ہونے کے باعث اسے ناپسندیدہ قرار دیا، اسی اعتراض کے ڈر سے دیپ کو دیہ سے بدل دیا۔
آپ کی رہنمائی کے نتیجے میں دیپ پر واپس رجوع کر لیتا ہوں
دیا بھی ہندی لفظ ہی ہے
سیما علی — مارچ 10، 2022 5:42 صبح
مشکل ہو جاتا ہے بھرم کو
ساری عمر بنائے رکھنا
بہت اعلیٰ
جناب ۔۔🌟🌟🌟🌟🌟
محمد شکیل خورشید — مارچ 10، 2022 6:10 صبح
دیا بھی ہندی لفظ ہی ہے
اپنی نالائقی اور کم علمی پر نادم ہوں
محمد شکیل خورشید — مارچ 11، 2022 6:58 صبح
بہت اعلیٰ
جناب ۔۔🌟🌟🌟🌟🌟
شکریہ
محمداحمد — مارچ 11، 2022 7:17 صبح
کیسے سیکھ لیا ہے تم نے
یہ مسکان سجائے رکھنا

یاد رہے دنیا رستہ ہے
گھر کا نام سرائے رکھنا

یہ دو اشعار بہت خوب ہیں!
ماشاء اللہ!
محمد شکیل خورشید — مارچ 11، 2022 7:22 صبح
یہ دو اشعار بہت خوب ہیں!
ماشاء اللہ!
بہت شکریہ محترم حوصلہ افزائی کا
ایس ایس ساگر — مارچ 11، 2022 2:15 شام
یاد رہے دنیا رستہ ہے
گھر کا نام سرائے رکھنا
بہت خوب سر۔
عمدہ غزل ہے۔ ماشاءاللہ
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔آمین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%DA%BE%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%85-%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7.118205/